جمعرات، 7 دسمبر، 2023

بابے تے شہ کوئی نہیں؟

 حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے ایک امتی مولانا ابرار عالم عالمی روحانی ڈاکٹر 21 ویں صدی کے ایک نایاب روحانی معالج دین اسلام کے علمبردار اور روحانی طاقتوں کے حامل بزرگ جنہوں نے بہت سے لاعلاج مریضوں کو اپنے گھر سے بیٹھے بیٹھے اپنی دعاؤں کے ذریعے اللہ کی طاقت اور حکم سے شفایاب کیا ہے۔ اگر انجینئر محمد علی مرزا کے اندر یہ طاقت ہے تو بھی ایسا کر کے دیکھائے پھر بولے کہ مولانا تے شہ کوئی نہیں

حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے ایک اور امتی شاہ عقیق بابا کی روح نے گزشتہ 500 سال سے پاکستان کے شہر ٹھٹہ کے اندرچوہڑ جمالی گاؤں میں اپنے مزار پہ آنے والے لاعلاج مریضوں کا میڈیکل آپریشن اور سرجریاں کر کے پاکستانی آفیشل میڈیا نیوز چینلز پر اور اخبارات میں اور بی بی سی اردو نیوز میں آفیشل کوریج حاصل کر رکھی ہے اللہ کے فضل سے۔ اگر انجینئر محمد علی مرزا اپنی موت کے بعد ایسا کر کے دکھا سکتا ہے تو وہ شوق سے کہے کہ باب تے شہ کوئی نہیں

اور اگر انجینئر محمد علی مرزا ایسا نہیں کر سکتا جو کہ وہ ہرگز نہیں کر سکے گا جب تک وہ گستاخ اولیاء اور گستاخ صحابہ اور گستاخ رسول بھی ہے کہ وہ حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے خلاف گھٹیا الفاظ استعمال کرتا ہے تو یاد رکھے کہ انجینیئر محمد علی مرزا کے لیے اس کی موت کے بعد دردناک عذاب تیار ہے اور اس کی لاش بھی سڑ گل کے بدبودار ہوکے ختم ہو جائے گی اگر یہ اللہ سے معافی نہ مانگے اور اس کے تمام وہ پیروکار بھی جو اندھے بہرے ہو کر اس کی پیروی کر رہے ہیں اور اولیاء اللہ کے گستاخ بنے ہوئے ہیں اور صحابہ کرام کی بے ادبیاں کرتے ہیں اور حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی شخصیت کو معمولی سمجھتے ہیں تو وہ بھی اس کے نقش قدم پہ چلتے ہوئے اگر مرے تو ان کے لیے بھی دردناک عذاب تیار ہے


آج کے بعد میرا کمنٹ پڑھنے والا کوئی بھی جس کی عقل ایک فیصد بھی کام کر سکے وہ یہ ہمت نہ کرے کہ مولانا کے خلاف بکواس کرے یا بابے کے خلاف بکواس کرے خصوصی طور پر مولانا ابرار عالم اور شاہ یقیق بابا

کیونکہ حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ مخلص ہو کر ان کی امت کو فائدہ پہنچانے والے نیک سنی مسلمان اللہ کے فضل سے بہت کچھ ہوتے ہیں اور اللہ جس کو جو چاہے عطا کرتا ہے۔ انجینیئر جیسوں کے کہہ دینے سے کچھ نہیں ہوتا ورنہ انجینیئر تے شہ کوئی نہیں

لیجنڈ محمد ذیشان ارشد

انجینیئر محمد علی مرزا مناظرے کے لئے سامنے کیوں نہیں آتا؟

غیر مسلم مل کر مسلمانوں کی بچیوں کو بچوں کو نوجوانوں کو میزائلوں کے ذریعے مار رہے ہیں اور یہ بیٹھ کے مناظروں کے اندر اپنے وقت ضائع کر کے چسکے لے رہے ہیں۔

اگر ان لوگوں میں ذرا سی بھی عقل ہوتی جسے یہ صحیح سے استعمال کر سکتے تو اس وقت دنیا کے سارے غیر مسلموں کو اسلام میں داخل کرنے کے لیے کام کرتے اور ان نشانیوں کو غیر مسلموں کو دکھاتے جو اللہ کے حکم سے 21ویں صدی میں ظاہر ہوئی ہیں کہ جنگل کے درندے آسمانوں کے پرندے اور گھروں میں پیدا ہونے والے نومولود بچے اور جنگلوں کے اندر اگنے والے درختوں اور سمندر کے اندر پیدا ہونے والی مچھلیوں اور ہواؤں کے اندر تیرنے والے بادلوں کے اوپر کائنات کے بادشاہ اللہ کے نام ظاہر ہوئے ہیں اور نیچرل مخلوقات نے اللہ کے نام کو اپنے منہ سے بول کر سنایا ہے



مگر دنیا کے اکثر مسلمان ان نشانیوں سے غافل ہیں اور فضول حرکتوں میں پڑے ہوئے ہیں اور عنقریب اللہ جب اپنا عذاب نازل کرے گا تو انہیں اللہ کے عذاب سے بچانے والا بھی نہیں ملے گا ان کے کرتوتوں کے سبب کیونکہ انہیں ہوش نہیں ہے کہ یہ فضول کاموں میں وقت برباد کر رہے ہیں اور اس وقت اسلام کو مدد کی ضرورت ہے جس سے یہ غفلت میں پڑے ہیں

جمعہ، 1 دسمبر، 2023

ڈپریشن سے کیسے نجات حاصل کریں؟

اپنے ادھورے خوابوں کو مکمل کرلو یا انہیں اپنی زندگی سے بے دخل کردو یعنی ختم کردو، تم ڈپریشن سے آزاد ہوتے چلے جاو گے۔ اب یہ تمہارے اوپر ہے کہ تمہارے ادھورے خواب یا خواہشات ایک ہیں یا بہت سے، جتنے زیادہ ہوں گے اتنا بوجھ تمہارے اوپر ہوگا اور جتنا کم کرتے جاو گے اتنا تم اپنے ہی بوجھ سے خود کو آزاد اور ہلکا کرتے چلے جاو گے۔ اگر کوئی شک ہے تو کسی بھی ایک خواہش/ادھورے خواب سے آزماکر دیکھ لو، آزمائش شرط ہے۔

لیجنڈری فری لانسر ذیشان ارشد

فری لانسنگ کلائنٹس فیس بک گروپس پر کیسے حاصل کریں؟

فری لانسنگ کے لیے کلائنٹس حاصل کرنا ہو تو فیس بک گروپس میں ان لوگوں کے کمنٹس اور پوسٹ پر توجہ دو جو اپنی پریشانیوں کا ذکر کررہے ہیں وہ سب تمہارے کلائنٹس بن سکتے ہیں اگر تم ان سے بات کرو اور انہیں یہ یقین دلا سکو کہ تم اپنی صلاحیتوں اور اسکلز کے ذریعے انہیں ان کے مسائل سے نجات دلاسکتے ہو۔ یقین کرلو کہ کلائنٹس بھی تمہاری طرح کے انسان ہوتے ہیں بس ان کی پرابلم کو سمجھنے والا ہونا چاہیے پھر پیسہ ملنا کوئی بڑی بات نہیں ہوتی، اگلے کو بھی انسان سمجھو اور خود کو بھی انسان سمجھو، پھر اپنی گفتگو کے ذریعے انہیں قائل کرلو مگر محنت، ایمانداری، اخلاص اور وعدہ کی پابندی کا خیال رکھو کیونکہ دھوکہ بازی کرنے اور جھوٹ بول کر دھندا کرنے کی اسلام اجازت نہیں دیتا۔

اللہ اکبر

جمعرات، 30 نومبر، 2023

ذہنی اذیت، تنہائی کا شکار، خود کو بےکار سمجھنے لگا ہوں، اپنے وجود سے نفرت ہوگئی ہے

 السلام علیکم میرا درد سمجھ کر مجھے مشورہ دینا تنقید نہ کرنا میرا رشتہ نہیں ہو رہا تین چار جگہ سے ریجکٹ ہوگیا رشتہ کوئی کیا نقص نکالتا کوئی کیا کوئی شکل و صورت کا کوئی قد کا کوئی رنگ اور کوئی جاب کا اس وجہ مجھے بہت تکلیف ہے زہنی تکلیف بہت تنہائی کا شکار ہوں خود کو بےکار سمجھنے لگا ہوں اپنے وجود سے نفرت ہوگئی ہے سوچ سوچ کر سر درد ہوتا نہ نیند اتی نہ دن کو کسی چیز میں دل لگتا غصہ اتا چیزیں توڑ دیتا اس کا علاج بتادیں پلیز

وعلیکم السلام

جو لوگ تمہیں ریجیکٹ کررہے ہیں اور تنقید کررہے ہیں یہ ان کی اپنی سوچ ہے اس کا تمہاری حقیقت سے کوئی واسطہ نہیں ہے لہذا سب سے پہلے یہ بات اپنے دماغ میں بٹھالو۔

حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم سے زیادہ تم خوبصورت اور پرفیکٹ نہیں ہو مگر جب ان کے خلاف دشمنوں نے نفرت اپنے دل میں پالی تھی تب ان پر جادوگر ہونے اور جھوٹا ہونے تک کے الزامات لگائے تھے یہاں تک کہ انہیں قتل کرنے کے لیے سازشیں بھی کرڈالیں۔ کیا تم پر ایسی کوئی آفت نازل ہوئی ہے؟

کیا تمہاری ذہنی کنڈیشن اور اذیت اس بات سے ذیادہ ہے جو حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کو اللہ کے کام کرنے کے دوران دی گئیں تھیں؟

کیا انہوں نے خود کو بےکار سمجھ کر اللہ کا کام کرنا چھوڑ دیا تھا؟

کیا انہیں لوگوں کی باتوں کی وجہ سے اپنے وجود سے نفرت ہوگئی تھی؟

کیا وہ تنہائی کا شکار ہوکر کام اور مشن ترک کر بیٹھے تھے؟

کیا وہ غصہ کرکے چیزیں توڑا کرتے تھے؟

اگر ان سب سوالات کے جوابات تمہارے پاس "ہاں" میں ہیں تو بے شک اپنا کام جاری رکھو بصورت دیگر غور کرو کہ تم لوگوں کو کنٹرل کرنا چاہتے ہو کہ وہ ویسا کریں جیسا تم چاہتے ہو ویسا سوچیں جیسا تم سوچتے ہو جو کہ ممکن نہیں ہے۔

جس طرح تمہیں خود پر پابندی پسند نہیں اسی طرح دوسرے انسانوں کو بھی خود پر پابندی پسند نہیں۔

ہر شخص اپنے اعمال کا ذمہ دار خود ہے اور تم بھی۔

لہذا لوگوں کو سوچنے دو جو وہ تمہارے بارے میں سوچتے ہیں اور تم وہ کرو اپنی زندگی میں جو تم کرنا چاہتے ہو۔

Your Value Does Not Decrease by Criticism of People Your Value Does Not Increase by Praises of People

You Are Always You - the Beautiful Human Made by ALLAH (اللہ)

ایک سڑک پر بلی جارہی ہو لوگ ہزار باتیں بنائیں گے مگر وہ بلی نہ اونچی ہوجائے گی اور نہ نیچے سوائے اپنے دماغ میں سوچتے رہنے سے اگر اس کو لوگوں کی باتیں سمجھ آنا شروع ہوجائیں کہ لوگ اس کے بارے میں کیا کہہ رہے ہیں۔

کیا سمجھے؟

تم لوگوں کے ایکشن کو نظرانداز کرو خصوصا ان کی باتوں کو جو تمہارے خلاف کرتے ہیں۔

تم سے سوال نہ ہوگا، ان سے اللہ خود نمٹ لے گا ان کے کالے گھٹیا کرتوتوں کے سبب لہذا خوشی مناو کہ ان کے تمہارے ساتھ برا سلوک کرنے کے بدلے تمہیں جنت میں کار، بنگلے، لگزری لائف اسٹائل، باغات، لیپ ٹاپ، موبائل فون وغیرہ مفت ملیں گے۔

کیا یہ انعام کافی نہیں ہے تمہارے صبر کرنے کے بدلے کہ چیزیں توڑ کر اپنا نقصان کررہے ہو؟

وَجَعَلْنَا بَعْضَكُمْ لِبَعْضٍ فِتْنَةً ۗ اَتَصْبِرُوْنَۚ وَكَانَ رَبُّكَ بَصِيْرًا

 ہم نے تم لوگوں کو ایک دوسرے کے لیے آزمائش کا ذریعہ بنا دیا ہے کیا تم صبر کرتے ہو؟ تمہارا رب سب کچھ دیکھتا ہے

آفس جاب میڈم اور زنا کی دعوت

ایک فیس گروپ میں سوال کیا گیا کہ

"میری ایک آفس میں جاب ہوئی ہے وہاں پہ ایک میڈم نے بہت ساتھ دیا ہر لحاظ سے کیونکہ دوسرے شہر ہوئی ہے جاب

پہلے ہفتہ اچھا گزرا لیکن اب وہ مسلسل واٹس ایپ میسج کرتی ہے اور کالز کرتی ہے رپلائی نہ کرنے یا کال اٹینڈ نہ کرنے پر ناراض ہو جاتی ہے اور غصہ کرتی ہے

جب اٹینڈ کروں تو آدھی آدھی رات لگی رہتی ہے اس طرح میری نیند پوری نہیں ہوتی سکون برباد ہوگیا ہے

جب اگنور کروں آفس میں بُلا کر پھر اکیلے ذلیل کرتی ہو اگنور کرنے پہ وہ میڈم مجھ سے عمر میں دو سال چھوٹی ہے لیکن جاب میں وہ سینئر ہے مجھ سے جہاں تک خیال ہے وہ پیار کر بیٹھی ہے اس کی باتوں سے لگتا ہے دلفریب باتیں ہوتی ہیں اس کی

جب کہ میرا ذرا برابر بھی اس طرف دھیان نہیں ہے

میں کیسے اس صورتحال سے اس کو بھی اور خود کی بھی نکالوں

کیونکہ مجھے ڈر ہے اگر اس کی بات نہ مانی تو وہ جاب سے نکلوا بھی سکتی ہے لیکن مجھے جاب کی ضرورت ہے مشکل سے ملی ہے

پریشان ہوں کیا کرنا چاہئے یہ حقیقت ہے کوئی مزاق نہیں پلیز سنجیدہ جواب دیں"

اس پر میرا جواب یہ ہے

"اس عورت پر شیطان سوار ہے اور وہ تمہیں اس عورت کے ذریعے اس گناہ کی طرف دعوت دینے کی مسلسل کوشش کررہا ہے جس کے ذریعے وہ تم دونوں کے لباس اترواکر زنا کروائے گا اور اس کے بعد تم یا وہ عورت یا دونوں اللہ کے سامنے ذلیل و رسوا ہوجاوگے۔

شیطان نے حضرت آدم و حوا علیہ السلام کے لباس جنت میں اتروائے تھے اور اللہ نے تمہارے حقیقی والدین کو جنت سے نکال دیا تھا۔

اب سوچ لو کہ تم اللہ کے سامنے ذلیل ہونا چاہتے ہو یا شیطان کا کھیل خراب کرنا چاہتے ہو؟ وہ تمہارا کھلا دشمن ہے اور ہر طرح وار کرے گا پینترے بدل بدل کر جب تک کہ وہ تمہارے نفس کو مجبور نہ کردے کہ تمہارا نفس تمہیں زبردستی گھسیٹ کر عورت کے ساتھ مس نہ کردے اور اس کے بعد باقی کام شیطان تمہارے برین کو کنٹرول کرکے کرے گا۔

شیطان خود بھی اس عورت سے تمہارے ذریعے مزے لے گا جیسے کسی ڈراونی مووی میں کسی انسان کے جسم میں بھوت داخل ہوجاتا ہے تو اپنے جسم کی ہوس بجھانے کے لیے عورت کا ریپ کرتا ہے ایسے تمہیں ٹریپ کرکے استعمال کیا جائے گا۔

لہذا ہوشیار رہو اور خود کو سنبھالو۔

جہاں تک بات ہے آفس جاب کی تو دیکھو کہ یہ جاب تمہیں اللہ نے دی ہے، تمہاری اپنی قابلیت کی اس میں وہ اہمیت نہیں جو تم سمجھ رہے ہو۔

جب یہ جاب اللہ نے دی ہے تو وہ جب چاہے تمہیں اس جاب سے نکلوابھی سکتا ہے۔ کیا یہ ممکن نہیں کہ تم اس عورت کے ساتھ اپنا منہ کالا کرو اور اس کے بدلے تمہیں سزا کے طور پر اللہ اس جاب سے نکلوادے؟

اگر ایسا ممکن ہے تو تب کیا کرو گے؟ ذلت در ذلت ملے گی اور جاب بھی ہاتھ سے جائے گی اور اللہ بھی ناراض ہوگا مگر شیطان خوش ہوگا کہ وہ کامیاب ہوگیا جبکہ اگر تم اللہ کے ڈر کی وجہ سے اور اللہ کو خوش کرنے کے لیے عورت کو ٹھکرا دو گے اور اللہ کو اپنا سہارا بناو گے تو اللہ کے لیے کوئی مسئلہ نہیں کہ اگر وہ عورت مکروفریب کرے تمہارے خلاف تو اللہ تمہاری مدد نہ کرسکے، اللہ اتنا کمزور نہیں ہے۔

کیا تم اتنے کمزور ہو؟

کیا تم شیطان کو کامیاب کرو گے؟

کیا تمہیں یقین نہیں کہ عورت کے چاہنے سے جاب ختم نہیں ہوسکتی جب تک کہ اللہ نہ چاہے؟

وَمَا تَشَاءُونَ إِلَّا أَنْ يَشَاءَ اللَّهُ رَبُّ الْعَالَمِينَ

اور تمہارے چاہنے سے کچھ نہیں ہوتا جب تک اللہ ربّ العالمین نہ چاہے۔

اتوار، 26 نومبر، 2023

شادی کیسے کریں؟

 بہت سے لوگ شادی نہ ہونے پر پریشان ہیں، سیکس کے مسائل، جنسی خیالات، پورن انڈسٹری اور دیگر خرافات، مساجد میں اس کے لیے کوئی خاس انتظامات نہیں ہیں اور شادی رشتہ کروانے والے لوگ اپنے کاروبار میں مصروف ہیں لہذا میرا یہ آئیڈیا ہے کہ جو خواتین و مرد حضرات معاشرے کے جاہلانہ رسم و رواج سے ہٹ کر صرف اللہ کے بتائے ہوئے طریقے سے حلال نکاح کرکے پاکیزہ زندگی گزارنا چاہتے ہیں وہ اپنا نام، شہر اور اپنی آمدنی بمہ ذریعہ روزگار رشہ والے فیس بک گروپس میں کھل کر بتائیں اور کس قسم کی لڑکی/لڑکا، مرد/عورت چاہیے اسے بھی بیان کریں اور کمنٹ پر جسے ان سے بات کرنی ہے وہ بات چیت کرے اور اپنی بات آگے بڑھائے۔ کوئی انباکس پر میسج نہ کرے جب تک دوسرا خود اجازت نہ دے۔ 

میں یہ سمجھتا ہوں کہ ہر مسلم کو جسے شادی کرنی ہے اور وہ دین اسلام کی حقیقت خرافات سے ہٹ کر سمجھتا ہے، ایکشن لینا پڑے گا، دوسروں کے انتظار میں بیٹھے رہنے، فرشتوں کی آمد کے انتظار میں وقت برباد کرنے، شہزادوں شہزادیوں کے خواب سجاکر بوڑھے ہونے سے بہتر ہے کہ اپنی جوانی یا باقی زندگی برباد ہونے سے ہر مسلم خود کو بچائے اور اپنی عقل استعمال کرے کیونکہ ہمارے اکثر حالات ہمارے اپنے ہی کرتوتوں کے سبب ہیں ورنہ اللہ نے ایسی کوئی رکاوٹ یا پابندی نہیں رکھی کہ ماں باپ یا رشتہ دار اللہ کے حکم سے خلاف کسی بالغ مرد یا عورت کو نکاح سے روک سکیں۔

اپنی ذات/برادی/پات/رنگ/نسل/قد/سائز وغیرہ کی غلامی سے باہر نکلو اور صرف "مسلمان" بنو اور اپنے فرقوں کو طلاق دے کر اپنی اصلی شادی کی فکر کرو اور آخرت کے لیے درست نیت کے ساتھ نکاح کرو۔

باقی اللہ جسے چاہے اپنے فضل سے جو چاہے نواز دے گا وہ جسے چاہے غنی کرے جسے چاہے فقیر کرے مگر بندہ انسان کا بچہ بن کر اپنا کام کرے۔

اللہ اکبر

بابے تے شہ کوئی نہیں؟

 حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے ایک امتی مولانا ابرار عالم عالمی روحانی ڈاکٹر 21 ویں صدی کے ایک نایاب روحانی معالج دین اسلام کے علمبردار او...