فری لانسنگ لیبل والی اشاعتیں دکھا رہا ہے۔ سبھی اشاعتیں دکھائیں
فری لانسنگ لیبل والی اشاعتیں دکھا رہا ہے۔ سبھی اشاعتیں دکھائیں

جمعہ، 1 دسمبر، 2023

فری لانسنگ کلائنٹس فیس بک گروپس پر کیسے حاصل کریں؟

فری لانسنگ کے لیے کلائنٹس حاصل کرنا ہو تو فیس بک گروپس میں ان لوگوں کے کمنٹس اور پوسٹ پر توجہ دو جو اپنی پریشانیوں کا ذکر کررہے ہیں وہ سب تمہارے کلائنٹس بن سکتے ہیں اگر تم ان سے بات کرو اور انہیں یہ یقین دلا سکو کہ تم اپنی صلاحیتوں اور اسکلز کے ذریعے انہیں ان کے مسائل سے نجات دلاسکتے ہو۔ یقین کرلو کہ کلائنٹس بھی تمہاری طرح کے انسان ہوتے ہیں بس ان کی پرابلم کو سمجھنے والا ہونا چاہیے پھر پیسہ ملنا کوئی بڑی بات نہیں ہوتی، اگلے کو بھی انسان سمجھو اور خود کو بھی انسان سمجھو، پھر اپنی گفتگو کے ذریعے انہیں قائل کرلو مگر محنت، ایمانداری، اخلاص اور وعدہ کی پابندی کا خیال رکھو کیونکہ دھوکہ بازی کرنے اور جھوٹ بول کر دھندا کرنے کی اسلام اجازت نہیں دیتا۔

اللہ اکبر

بدھ، 8 نومبر، 2023

5 Gigs No Fiverr Order

I have fiverr since 2021 account with 5 gigs but i don't have any order 😔

تین سال کے اندر فائیور کے علاوہ کسی اور ذریعے سے اپنی سروس کی مارکیٹنگ کرنے کی کوشش کرتے تو شاید کوئی سروس لینے کے لیے رابطہ کر لیتا۔ فری لانسنگ بزنس کرنا سیکھو۔ فائیور صرف ایک ویب سائٹ ہے جس کے اوپر ٹرک کی بتی کی طرح اکثر پاکستانیوں کو لگا دیا گیا ہے


منگل، 7 نومبر، 2023

ساری زندگی کلائنٹس کے تلوے نہیں چاٹ سکتے؟

Freelancing field choose tou Karli hai, ab iss mein se niklo gy kese?? Saari Zindagi tou clients k talway nhi chaat skty na aap, tou koi plan hai k iss ghulami se kese azaad hona hai?? Start mein Gurus ne sapne dikhay thy k azaad ho jaogy aap kisi k ghulaam nhi rho gy apna business hoga blaa blaa...

کبھی کسی گوشت کی دکان والے کو راہ چالتا بولے کہ گوشت کی دکان تو کھول لی ہے اب کسٹمرز سے جان کیسے چھڑاو گے تو وہ انتہائی احمق انسان ہوگا جس کی بات پر عمل کرکے گوشت کی دکان والا اگر اپنی دکان بند کردے تو حماقت کی انتہا پر شمار ہوگا۔

جس کسی نے اپنی اپنی فری لانسنگ بزنس دکان کھول رکھی ہے وہ حماقت نہ کرے کہ کسی راہ چلتے کی فضول بات پر اپنی دکان بند کردے ورنہ رلتا پھرے گا اپنے پاس چلتے رزق پر خود لات مار کر۔

اللہ نے عقل دی ہے استعمال کرنا سیکھو۔

لیجنڈری فری لانسر ذیشان ارشد

سستے کلائنٹس سے جان چھڑانے کے لیے

Un clients ka kya kiya jaye jo message kiye bagair order ker dete hain aur $10 kay package mein $100 ka kaam maangtay

اپنے ریٹ 100 ڈالر کردو ایسے کلائنٹ اپنی اوقات سے اوپر پرواز نہ کرسکیں گے اور تمہاری زندگی سکون سے ہوجائے گی
لیجنڈری فری لانسر ذیشان ارشد

کونسا کورس بہترین ہے UI/UX ڈیزائن یا ای کامرس کے لیے

Kon sa course best ha UI/UX design or e-commerce jis ki demand b zayada ho or erozgaar se Kon sa course Karna chahiye? Besides interest

نوکر بننا ہے تو UI/UX
سروس بزنس کرنا ہے تو UI/UX
پراڈکٹ بزنس کرنا ہے تو E-Commerce
باقی جس کسی سے کرنا ہے اس کا اسی سے معلوم کیا جائے میں کسی اور کا ذمہ دار نہیں۔
لیجنڈری فری لانسر ذیشان ارشد

ملینئر بلینیئر فری لانسر بننے کے لیے کوئی خاص بزنس ماڈل ضروری نہیں

You are thinking that you will make billions one day, but bro on serious note, do you really have that business model and that model does really have potential to make you billionaire 💸?
If NO, then find and Search for something, just positive vibes will not make you billionaire 😶‍🌫️
If YES, then feel free to share that idea, i would love to listen it up. 😀
بلیئن کمانے کے لئے بلینیئر اسکل جیب میں ہونا ضروری ہے۔
یا تو محنت کرکے ٹکڑے ٹکڑے جمع کرکے بلینیئر بن جاو یا پھر کسی بلینیئر کو لاعلاج حالت سے نکال کر ایک یا کئی بلیئن ڈالر فیس وصول کرکے بلینیئر بن جاو۔
پہلی صورت میں لمبی ریس کا گھوڑا بننا ہے اور دوسری صورت کے لئے لیجنڈری اسکل جیب میں ہونا ضروری ہے جو میرے پاس ہے۔
باقی جب کوئی بلینیئر مررہا ہوگا اور میرے ہتھے چڑھا تو اس کی جائیداد، گھر بار سب میری فیس ہوگی اور نئی زندگی اس کی ہوگی ان شاء اللہ تب تک کے لئے صبر اور استقامت 🙂
ویسے اس کے لئے کسی نئے بزنس ماڈل کی مجھے تو کوئی ضرورت نہیں کیونکہ مجھے بیچنا خوب آتا ہے اپنا منجن اللہ کے فضل و کرم سے
لیجنڈری فری لانسر ذیشان ارشد

منگل، 27 ستمبر، 2022

فری لانسرز کی 5 خطرناک غلطیاں

 لوگ عموما فری لانسنگ اس لیے کرتے ہیں کہ اس میں آزادی٬ آسانی اور اپنی مرضی کے مطابق کام کرسکیں نہ کہ صبح نو سے شام پانچ نوکری روٹیںن اور باس کی ڈانٹ۔ فری لانسنگ اتنی بھی آسان نہیں جتنا تصور کی جاتی ہے لیکن اگر ان غلطیوں سے احتیاط کی جائے تو بہت ذیادہ مشکل بھی نہیں رہتی۔

جتنے دام اتنا کام

کلائنٹ نے جو بتادیا اتنا ہی کام کرکے اپنی ذمہ داری سے فارغ ہوجاتے ہیں۔ اس طرح کام کرنے سے کلائنٹ پر آپ کی صلاحیتوں کا کوئ خاص اثر نہیں ہوتا۔

اگر آپ کے دماغ میں کلائنٹ کے کام کو بہتر بنانے کا کوئ مشورہ ہو تو اسے بتائیں۔

اگر آپ اپنے ہنر سے اس کے کام میں کوئ نیا نکھار لاسکتے ہیں تو ایسا ضرور کریں اور کلائنٹ کو اس بارے میں آگاہ کریں کہ آپ نے کیا کام کیا اور کیوں کیا تاکہ اسے آپ کی ماہرانہ صلاحیتوں کا علم ہو اور وہ نہ صرف خوش ہو بلکہ آئندہ بھی کام کے لیے آپ ہی سے رابطہ کرے۔

ہر جگہ منہ مارنا

نئے فری لانسرز ہر طرح کے پراجیکٹ پر بولی لگاتے پھرتے ہیں۔ یہ ایک غلط طریقہ ہے۔

آپ صرف ان پراجیکٹس پر بولی لگائیں جنہیں آپ واقعی کرنا بھی پسند کرتے ہیں تاکہ جب کلائنٹ سے بات چیت ہو تو آپ خوشی سے کام کریں۔

یاد رکھیں کہ آپ ایک حد تک پراجیکٹس لے کر سنبھال سکتے ہیں۔ ہر قسم کا کام لے کر بعد میں پچھتانے٬ کلائنٹ سے بحث کرنے٬ ڈیڈ لائن خراب ہونے اور مختلف کلائنٹس کے ساتھ پھنس جانے کے بعد جھوٹ بول کر ٹال مٹول کرکے آپ اپنی پروفائل کا ریکارڈ خراب کردیں گے اور ڈپریشن کا شکار بھی ہوں گے۔

سستا مگر گندہ

پراجیکٹ پر بولی جیتنے کے چکر میں معمولی رقم کی بولی لگا کر ساری توجہ پراجیکٹ جیتنے پر ہوتی ہے یہ سوچے بغیر کہ بعد میں خود ہی بھگتنا ہے۔

پراجیکٹ لینا مسئلہ نہیں ہوتا بلکہ اپنی پسند کا کام مناسب رقم میں لینا اصل بات ہے۔

آپ پروفیشنل فری لانسنگ کرنے آئے ہیں اس لیے پراجیکٹ کے کام کے لحاظ سے مناسب بولی لگائیں تاکہ جتنی محنت آپ کریں وہ آپ کو مایوس نہ کرے۔

سستے ریٹ پر بہت ذیادہ محنت کا کام لیا تو آپ کے کئ دن اسی میں برباد ہوں گے معمولی رقم کے عیوض۔

ناچ نہ جانے آنگن ٹیڑھا

پہلے پراجیکٹ لینے کی جلدی میں ہاں ہوں کرکے کلائنٹ کو راضی کرتے ہیں بعد میں غلط فہمیوں کے سبب کلائنٹ سے فضول بحث کرتے ہیں۔

پراجیکٹ لینے سے پہلے اچھی طرح پڑھ کر سمجھ لیں۔ اپنے گمان کے مطابق کچھ بھی سمجھ کر پراجیکٹ بناکر دینے سے غلطی کے بہت امکانات ہیں۔

جو بات سمجھ نہ آئے لازمی کلائنٹ سے واضح کروائیں۔ کوئ سوال ہو تو پوچھیں۔  یہاں تک کہ اگر آپ کام سمجھ چکے ہیں تو اپنی سمجھ کے مطابق کلائنٹ کو لکھ کر پیش کردیں کہ جو آپ نے سمجھا ہے وہ ٹھیک ہے یا نہیں تاکہ کلائنٹ اسے پڑھ کر تصدیق کردے اور آپ اطمینان سے کام کریں۔ اس سے بعد میں غلط فہمی اور بدمزگی کے امکانات تقریبا ختم ہوجاتے ہیں۔

پراجیکٹ  کے دوران کلائنٹ کے پیغام پر جلدی جواب دینے کی کوشش بھی کیا کریں تاکہ اسے ذیادہ انتظار نہ کرنا پڑے۔

مایوسی کا گڑھا

ہمت ہار کر فری لانسنگ چھوڑ بیٹھنا۔

کامیاب فری لانسر بننے میں وقت لگتا ہے۔ یہ الادین کے چراغ کا جن نہیں کہ خواہش کا اظہار کیا اور کامیابی حاصل ہوگئ۔ مسلسل محنت سے ہی بہتری آتی ہے۔

شک و شبہات کا شکار ہوکر ہمت ہارنے کی ضرورت نہیں۔ اپنی چھوٹی چھوٹی کامیابی کو نوٹ کریں۔ اپنے ماضی میں جھانک کر اپنے حال کا موازنہ کریں کہ آپ کہاں سے شروع ہوئے اور اس وقت کہاں ہیں اور اپنے آپ کو سراہیں اور اللہ کا شکر ادا کریں۔

آپ دنیا بھر میں موجود لوگوں کے ساتھ مقابلہ کررہے ہیں لہذا جب آپ وقت لگائیں گے٬ محنت کرتے رہیں گے تو یقینا کامیاب بھی ہوں گے۔

ہمت نہ ہارنے کی ایک وجہ میں بتادیتا ہوں کہ یاد رکھیں اچھے معیار کے کام پر ذیادہ پیسے دینے والے کلائنٹس بھی موجود ہیں اور وہ آپ کے تجربہ٬ مہارت٬  کارکردگی اور صلاحیتوں کی بنیاد پر سستے فری لانسرز کے مقابلے میں آپ کو منتخب کریں گے بشرطیکہ آپ اپنے ہنر اور کلائنٹ سے بات چیت کرنے میں مہارت حاصل کرلیں تو آپ مقابلے میں نمایاں ہی رہیں گے کیونکہ آپ کی مہارت جتنی اعلی ہوگی آپ کے مقابلے میں کھڑے ہونے والے اتنے ہی کم ہوں گے۔

اگر آپ فری لانسنگ پر ٹریننگ کورس کرنا چاہتے ہیں تو مجھ سے رابطہ کرسکتے ہیں۔

بابے تے شہ کوئی نہیں؟

 حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے ایک امتی مولانا ابرار عالم عالمی روحانی ڈاکٹر 21 ویں صدی کے ایک نایاب روحانی معالج دین اسلام کے علمبردار او...