میری کہانی لیبل والی اشاعتیں دکھا رہا ہے۔ سبھی اشاعتیں دکھائیں
میری کہانی لیبل والی اشاعتیں دکھا رہا ہے۔ سبھی اشاعتیں دکھائیں

منگل، 8 نومبر، 2022

فائیور پر مردہ زندہ کرنے کی سروس بنانے کے دوران کیا ہوا؟

آج فائیور پر مردے کو زندہ کرنے کے لیے "دعا" کروانے کی سروس بنارہا تھا اور الہامی ہدایات کے مطابق کام کررہا تھا کہ میری نظر قرآن کی آیات اور ان کے نمبرز پر پڑی

Has He (ALLAH) no power to give life to the dead? (Legendary Quran 75.40)

کیا (اللہ) اس (امر) پر قادر نہیں کہ مردے کو زنده کردے؟

Yes indeed. We are able even to reshape his fingertips. (Legendary Quran 75.4)

ہاں ضرور کریں گے ہم تو قادر ہیں کہ اس کی پور پور تک درست کردیں

ان آیات میں ایک نشانی ہے کہ پہلی آیت نمبر 40 ہے یعنی میری چالیس سال کی عمر کا اشارہ ہے اور دوسری آیت میں مردے کو زندہ کرنے کا دعوی ہے نمبر 4 کے ساتھ اور یہ اشارہ کرتا ہے نومبر 2018 کی جانب، آج نو ںومبر 2022سے 4 سال پہلے جب میں ذہنی موت کی طرف بڑھ رہا تھا تب اللہ نے میرے دل میں "لیجنڈری فری لانسر" کا الہام کرکے ایک نئی داستان شروع کی اور تب سے لے کر آج تک میں ایک عجیب و غریب دنیا میں سفر کررہا ہوں جہاں کے اسرار و رموز میں کسی انسان کو نہیں بتاسکتا کیونکہ اسے برداشت کرنے کی سکت دنیا کے 99 فیصد انسانوں میں نہیں ہے اس لیے وہ بس اللہ کے راز ہیں اور شاید میرے ساتھ ہی اس دنیا سے چلے جائیں گے لیکن اس کے باوجود میں نے غلبہ اسلام کے لیے جتنی کوشش کی اللہ واحد القہار نے میری سوچ سے بڑھ کر عالمی سطح تک اس کی گونج سنادی 2020 سے عالمی لیول پر کورونا وائرس پھیلاکر اور پھر عالمی لیول پر سورج کی تپش بے انتہا بڑھاکر جولائی 2021 کو تاریخ انسانی کا گرم ترین مہینہ ریکارڈ کرواکر جدید ترین ممالک کے سائنسدانوں اور انہی کے میڈیا نیوز والوں کو گواہ بناکر

مجھے ذاتی طور پر یہ سروس بناتے وقت بحیثیت انسان، مسلم اور اللہ کا بندہ، دل میں اس بات کا خطرہ بھی تھا کہ اگر اللہ نے دعا کرنے کے بعد مردہ بچہ زندہ نہ کیا تو؟ لیکن دوسری جانب جب میں اپنے ساتھ پیش آنے والے معجزاتی واقعات کا مشاہدہ کرتا ہوں تو عجیب کیفیت طاری ہوجاتی ہے اور یقین بڑھنے لگتا ہے کیونکہ اکسیویں صدی میں میرے ذریعہ اللہ نے بڑے بڑے کام کردیے ہیں محض اپنے فضل اور قدرت  سے جس کے بارے میں کبھی زندگی میں سوچنا تو دور گمان تک نہ تھا

البتہ یہ الگ بات ہے کہ بچپن میں عمروعیار، سپرمین اور ٹارزن کی کہانیاں بہت شوق سے پڑھتا تھا اور داستان امیر حمزہ، الف لیلہ اور حاتم طائی جیسے ناول اور ان سے منسوب فلمیں بھی بہت پسند تھیں لیکن مجھے کیا خبر تھی کہ مستقبل میں میری اپنی زندگی طلسماتی بننے جارہی ہے؟ یہ تو بس اللہ کا فضل ہے اور کچھ بھی نہیں

سروس تو میں بناچکا ہوں اور امید بھی صرف اللہ ہی سے ہے اور اس بات کی گارنٹی بھی دی ہے کہ اگر اللہ نے مردہ بچے کو 24 گھنٹوں کے اندر زندہ نہ کیا سروس آرڈر کرنے کے بعد تو فل پیمنٹ ریفنڈ لی جاسکتی ہے جس کا کنٹرول کلائنٹ کے پاس ہی ہوتا ہے فائیور پر

اب یہاں نصیب کی بات ہے اور اللہ کی قدرت اور حکم اور مشیت اور مجھے یقین ہے کہ اللہ جسے میری لیجنڈری ریسریکشن سروس کے ذریعہ فائدہ دینا چاہے گا کہ اس کے مردہ بچہ کو دوبارہ زندہ کرے اس میرے پاس ضرور لائے گا نیز اگر کسی کا بچہ دفن کیا جاچکا ہو تو ایسی صورت میں کیا کرنا ہے اس کا جواب فائیور پر سروس کے سوال و جواب سیکشن میں دے چکا ہوں وہاں چیک کیا جاسکتا ہے جب تک یہ سروس موجود ہے اللہ کے فضل سے

اب اکیسویں صدی کی سب سے ناقابل یقین لیجنڈری سروس کے ساتھ لیجنڈری فری لانسر میدان میں اترا ہے اللہ کے خاص فضل سے لیکن دیکھنا یہ ہے کہ کونسا مردہ کب اور کہاں کس وقت زندہ ہوتا ہے اللہ کے حکم سے اوررائٹ فل ریلیجن ڈاٹ کام کی ٹیم کو کامیابی ملتی ہے اللہ کے حکم سے

پیر، 18 اکتوبر، 2021

مسلم مین کے گھر کے سامنے کائنات کے خدا نے اپنا نام درخت کی شاخوں کے ذریعہ لکھا

 جب کائنات کے خدا نے پاکستان میں میرے گھر کے قریب ایک درخت بنانے کا فیصلہ کیا تو مجھے اس کے منصوبے کے بارے میں کوئی اندازہ نہیں تھا۔

اگرچہ ، میں مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر مختلف خداوں اور مذاہب کے پیروکاروں کے ساتھ تبلیغ ، رہنمائی ، تعلیم ، مدعو اور مباحثہ کر رہا تھا تاکہ لوگوں کو فطرت کے ذریعے اپنے حقیقی خدا کے نام کو پہچاننے میں مدد ملے لیکن مجھے اس بات پر کوئی توجہ نہیں تھی کہ خدا پہلے سے کیا کر رہا تھا درختوں کی شاخیں بنا کر میرے سامنے

ایک مرتبہ میں چھت کے اوپر ٹہل رہا تھا اور اس معجزاتی درخت کی ویڈیو ریکارڈنگ کرکے اپنے کمرے میں گیا لیکن جب اس ویڈیو کو کچھ عرصہ بعد موبائل پر دیکھ رہا تھا تب اچانک خدا نے میری توجہ اس درخت کی جانب کروائی کہ اس نے درخت کی شاخوں کے ذریعہ اپنا نام لکھا ہوا ہے اور اس کے بعد فوکس اور توجہ ملنے پر میں یہ پہچان سکا کہ خدا نے اپنا نام درخت کی شاخوں سے لکھا ہے اور میں نے اسے اپنی بیگم کے ساتھ شیئر کیا اور پوچھا کہ یہ درخت کیا دکھاتا ہے؟

وہ جلدی سے خدا کا نام بیان کرنے میں کامیاب ہو گئی کیونکہ یہ واضح طور پر نظر آ رہا تھا اور وہ اسے اپنے موبائل پر دیکھ سکتی تھی۔

اس واقعہ کے بعد میری توجہ اس معجزاتی درخت اور اس کی شاخوں پر ہوگئی اور تب سے اب تک میں اس معجزاتی درخت کو بھی خدا کے وجود پر اپنے پریکٹیکل ثبوتوں میں استعمال کرنے لگ گیا اور خدا نے اپنے فضل سے مجھے اس درخت کے حوالے سے مزید علوم سکھادیے۔

یہ پاکستان میں موجود اس معجزاتی درخت کا ثبوت ہے جس کی شاخوں کے ذریعہ خدا نے اپنا نام لکھا ہوا ہے اور آج ہی میں نے اپنے اپنی فیملی کی ایک چھوٹی بچی کو اپنے ایک نئے پلان کے بارے میں ڈسکس کیا تھا تو اس نے تو خدا کے نام والے اس درخت کو دیکھنے کی خواہش کا اظہار کیا۔ جب میں نے اپنے چھوٹے بیٹے کے ساتھ اسے چھت پر لے جاکر وہ درخت دکھایا تو وہ دیکھتے ہی اپنی عقل استعمال کرکے پہچان گئی کہ یہ کس خدا کا نام لکھا ہوا ہے۔

کیا آپ بھی خدا کے نام کوفطرت کے ذریعہ پہچاننے کے لیے اپنی عقل کو استعمال کرسکیں گے؟


بدھ، 13 اکتوبر، 2021

مسلم مین کے ساتھ اللہ کے حکم سے پیش آنے تین معجزاتی واقعات

 اپریل ۱۶، ۲۰۲۱ بروز جمہ کے دن اللہ کے تین معجزات یک دیگر بعد نمودار ہوئے اپنے اپنے وقت پر اللہ کے حکم سے۔

۱- اللہ کے حکم سے شاہینوں کا لشکر نمودار ہوگیا

۲- اللہ کے حکم سے اڑنے سے محروم ایک کیڑا دوبارہ اڑ گیا

۳- اللہ کے حکم سے ایک مردہ کیڑا دوبارہ زندہ ہوگیا


کورونا وائرس پہلوان بمقابلہ مسلم مین اور دنیا والوں کا انجام

 اکیسویں صدی میں اللہ کے حکم سے دنیا کے انسانوں پر ایک بلا کو بھیجا گیا جسے دنیا والوں نے کورونا وائرس کا نام دیا۔ اس وائرس کے آنے کے بعد اللہ نے اپنے ایک مسلم مین کو ہمیشہ کے لیے کورونا وائرس سے محفوظ رہنے کی معجزاتی طاقت بھی عطا کردی اپنے فضل سے  ایک بزرگ کی دعا کی بدولت لیکن جب مسلم مین نے دنیا والوں کو کورونا وائرس سے بچانے کے لیے عملی طور پر قدم اٹھانے کی کوشش کی تو کیا ہوا؟ سنئے اس ویڈیو میں کہانی


مسلم مین کے ساتھ پانچ دنوں تک آندھی طوفان کا معجزہ

 یہ معجزہ دین اسلام کی سچائی پر فیس بک پوسٹ لکھنے کے بعد اللہ کے حکم سے  شروع ہوا اور اس کا اختتام بھی فیس بک پوسٹ لکھنے کے بعد ہوا اللہ کے حکم سے ۔

یہ سچا واقعہ تمام غیرمسلموں ، ملحدین سمیت ایسے تمام مسلمانوں  کے منہ پر بھی ایک الہامی تھپڑ ہے جو اولیاء اللہ کے خلاف زبان درازی اور گستاخیاں کرتے ہیں اور طعنہ زنی کرتے ہیں کہ کیمروں کے دور میں معجزات کیوں نہیں ہوتے۔

آندھی طوفان کا معجزہ - پہلی قسط

آندھی طوفان کا معجزہ - دوسری قسط

آندھی طوفان کا معجزہ - تیسری قسط

آندھی طوفان کا معجزہ - چوتھی قسط

آندھی طوفان کا معجزہ - پانچویں قسط

بے شک اللہ کیمروں کے دو ر میں ہی کھلی نشانیاں نازل کررہا ہے تو کیا کوئی ہے جو اپنی عقل سے کام لے؟

بابے تے شہ کوئی نہیں؟

 حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے ایک امتی مولانا ابرار عالم عالمی روحانی ڈاکٹر 21 ویں صدی کے ایک نایاب روحانی معالج دین اسلام کے علمبردار او...