ْقرآن لیبل والی اشاعتیں دکھا رہا ہے۔ سبھی اشاعتیں دکھائیں
ْقرآن لیبل والی اشاعتیں دکھا رہا ہے۔ سبھی اشاعتیں دکھائیں

جمعرات، 17 نومبر، 2022

یہ ہے اللہ کا فضل جسے چاہے دے

  - اے ایمان والو! تم میں سے جو شخص اپنے دین سے پھر جائے تو اللہ بہت جلد ایسی قوم کو ﻻئے گا جو اللہ کی محبوب ہوگی اور وه بھی اللہ سے محبت رکھتی ہوگی وه نرم دل ہوں گے مسلمانوں پر اور سخت اور تیز ہوں گے کفار پر، اللہ کی راه میں جہاد کریں گے اور کسی ملامت کرنے والے کی ملامت کی پرواه بھی نہ کریں گے، یہ ہے اللہ تعالیٰ کا فضل جسے چاہے دے، اللہ تعالیٰ بڑی وسعت واﻻ اور زبردست علم واﻻ ہے ۔

قرآن 5.54

موجودہ صورتحال اور زمانے کے حالات پر نظر رکھنے کے بعد مجھے یہ صورتحال اور ایسی قوم صرف فلسطینی مسلمانوں کی نظر آتی ہے جو واقعی اللہ سے شدید محبت رکھتے ہیں ان کی عورتوں کے جسم سے پردہ نہیں ہٹتا نظر آتا خواہ جنگی حالات ہوں یا وہ ذخمی حالت میں چور چور پڑی ہوں اور خون نکل رہا ہو مگر کیمروں کے سامنے انہیں اپنی حیا اور پاکیزگی کا خیال رہتا ہے یہ بات میں نے بارہا مشاہدہ کی ہے ان کی ویڈیوز میں لہذا میں یہ بات پورے یقین سے کہہ سکتا ہوں کہ فلسطینی مسلم خواتین بہت پاکیزہ کردار اور مظبوط ایمان کی مالک ہیں۔

وہاں کا بچہ بچہ ایمان کی دولت سے مالامال ہے اور موت سے نہیں ڈرتا۔ اللہ اکبر وللہ الحمد

وہاں کے مسلم نوجوان کفار کو ناکوں چنے چبوارہے ہیں اور ٹیکنالوجی کے بتوں کو پاش پاش کررہے ہیں اللہ کے حکم سے اور کافروں کو ذلت کی خاک چٹارہے ہیں۔

بے شک اللہ اپنے مخلص بندوں کی مدد کے لیے اکیلا ہی کافی ہے اور جس کی مدد پر اللہ واحد القہار آجائے پھر اسے شکست دینے والا کوئی نہیں ہوتا یہ عنقریب دنیا بھر کے کفار اپنی آنکھوں سے دیکھ لیں گے کہ اللہ کے مخلص بندوں کے ہاتھوں انہیں کیسی ذلت آمیز شکست سے دوچار ہونا پڑے گا۔

بے شک اللہ جو چاہے سو کرتا ہے۔

الحمدللہ رب العالمین

اللہ اکبر، اللہ واحد القہار

بابے تے شہ کوئی نہیں؟

 حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے ایک امتی مولانا ابرار عالم عالمی روحانی ڈاکٹر 21 ویں صدی کے ایک نایاب روحانی معالج دین اسلام کے علمبردار او...