نکاح لیبل والی اشاعتیں دکھا رہا ہے۔ سبھی اشاعتیں دکھائیں
نکاح لیبل والی اشاعتیں دکھا رہا ہے۔ سبھی اشاعتیں دکھائیں

اتوار، 26 نومبر، 2023

شادی کیسے کریں؟

 بہت سے لوگ شادی نہ ہونے پر پریشان ہیں، سیکس کے مسائل، جنسی خیالات، پورن انڈسٹری اور دیگر خرافات، مساجد میں اس کے لیے کوئی خاس انتظامات نہیں ہیں اور شادی رشتہ کروانے والے لوگ اپنے کاروبار میں مصروف ہیں لہذا میرا یہ آئیڈیا ہے کہ جو خواتین و مرد حضرات معاشرے کے جاہلانہ رسم و رواج سے ہٹ کر صرف اللہ کے بتائے ہوئے طریقے سے حلال نکاح کرکے پاکیزہ زندگی گزارنا چاہتے ہیں وہ اپنا نام، شہر اور اپنی آمدنی بمہ ذریعہ روزگار رشہ والے فیس بک گروپس میں کھل کر بتائیں اور کس قسم کی لڑکی/لڑکا، مرد/عورت چاہیے اسے بھی بیان کریں اور کمنٹ پر جسے ان سے بات کرنی ہے وہ بات چیت کرے اور اپنی بات آگے بڑھائے۔ کوئی انباکس پر میسج نہ کرے جب تک دوسرا خود اجازت نہ دے۔ 

میں یہ سمجھتا ہوں کہ ہر مسلم کو جسے شادی کرنی ہے اور وہ دین اسلام کی حقیقت خرافات سے ہٹ کر سمجھتا ہے، ایکشن لینا پڑے گا، دوسروں کے انتظار میں بیٹھے رہنے، فرشتوں کی آمد کے انتظار میں وقت برباد کرنے، شہزادوں شہزادیوں کے خواب سجاکر بوڑھے ہونے سے بہتر ہے کہ اپنی جوانی یا باقی زندگی برباد ہونے سے ہر مسلم خود کو بچائے اور اپنی عقل استعمال کرے کیونکہ ہمارے اکثر حالات ہمارے اپنے ہی کرتوتوں کے سبب ہیں ورنہ اللہ نے ایسی کوئی رکاوٹ یا پابندی نہیں رکھی کہ ماں باپ یا رشتہ دار اللہ کے حکم سے خلاف کسی بالغ مرد یا عورت کو نکاح سے روک سکیں۔

اپنی ذات/برادی/پات/رنگ/نسل/قد/سائز وغیرہ کی غلامی سے باہر نکلو اور صرف "مسلمان" بنو اور اپنے فرقوں کو طلاق دے کر اپنی اصلی شادی کی فکر کرو اور آخرت کے لیے درست نیت کے ساتھ نکاح کرو۔

باقی اللہ جسے چاہے اپنے فضل سے جو چاہے نواز دے گا وہ جسے چاہے غنی کرے جسے چاہے فقیر کرے مگر بندہ انسان کا بچہ بن کر اپنا کام کرے۔

اللہ اکبر

بابے تے شہ کوئی نہیں؟

 حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے ایک امتی مولانا ابرار عالم عالمی روحانی ڈاکٹر 21 ویں صدی کے ایک نایاب روحانی معالج دین اسلام کے علمبردار او...