سوشل میڈیا

انٹرنیٹ کی دنیا پر میرے مختلف اکاونٹس ہیں جن کے ذریعے میں دنیا کے انسانوں کو ان کی زندگی کے مختلف شعبہ جات میں رہنمائی اور فائدہ پہنچانے اور غیرمسلموں کو ان کے کفر سے نکالنے اور اسلام دشمنوں کو ان کی اوقات دکھانے پر کام کررہا ہوں اللہ واحد القہار کے فضل و کرم سے۔ 

The Game of Legend by ALLAH  WAHID AL-QAHAR

یہ میرا لیجنڈری گیمنگ چینل ہے جس پر اللہ کے حکم اور فضل سے ظاہر ہونے والے عجیب و غریب واقعات شیئر کیے جاتے ہیں۔ ان کا مقصد صرف اتنا ہے کہ اس پوری کائنات پر صرف اللہ کی حکمرانی ہے اور اس کے علاوہ کوئی اور خدا موجود نہیں اور صرف حضرت محمد رسول اعظم صلی اللہ علیہ وسلم اللہ واحد القہار کے آخری اور سچے رسول ہیں اور قرآن سو فیصد سچا کلام الہی ہے اور آخری آسمانی کتاب ہے اور صرف اسلام سچا دین ہے اور موت کے بعد صرف نیک سنی مسلم کامیاب ہوتے ہیں۔ اللہ اکبر

Legend Muhammad Zeeshan Arshad

یہ چینل اردو زبان میں خدا اور مذاہب کے حوالے سے ہے۔ اس یوٹیوب چینل پر میں خداوں کے وجودپر بات کرتا ہوں، مذاہب کے حوالے سے سوالات کے جوابات دیتا ہوں، ، غیرمسلموں کو اسلام کی دعوت دیتا ہوں، باطل خداوں کے پیروکاروں کو چیلنج کرتا ہوں، وقتا فوقتا اپنے جوش خطابات شیئر کرتا ہوں، نوجوانوں کو ویڈیو گیمز ، کارٹونز اور موویز کے شارٹ کلپس وغیرہ کی مثالوں کے ذریعے جدید ٹیکنالوجی کے تحت قرآن اور اسلام اور آخرت کے موضوعات سمجھاتا اور سکھاتا ہوں بحیثیت ایک استادنیز اسلام کے خلاف بدزبانی کرنے والوں اور گستاخوں کو لگام دینے کے لیے منہ توڑ جواب بھی دیتا ہوں اللہ کے فضل و کرم سے۔ سب سے خصوصی بات اس چینل کی یہ ہے کہ اس چینل پر اللہ کے حکم سے ظاہر ہونے والی الہامی نشانیاں اور معجزات بھی شیئر کیے جاتے ہیں جو کبھی ویڈیو کی صورت میں ہوتے ہیں، کبھی ویب سیریز کی صورت میں تو کبھی لائیو براڈ کاسٹنگ پر مشتمل ہوتے ہیں۔ سب کچھ اللہ کی مشیت کے تحت ہوتا ہے جب اللہ چاہے ورنہ کوئی نشانی کسی بھی صورت میں صرف میرے چاہنے سے کبھی ظاہر نہیں ہوسکتی لہذا ساری طاقتوں اور قوتوں کا مالک صرف میرا اللہ ہے۔

Zeeshan Arshad

یہ چینل فری لانسرز اور ان لوگوں کے لیے ہے جو آئی ٹی اسکلز، کمپیوٹر پروگرامنگ، پرسنل ڈیویلپمنٹ، ویڈیو گیمز، اور دیگر موضوعات پر میرے علم سے فائدہ اٹھانا چاہتے ہیں۔ اس چینل پر مذہبی بحث مباحثہ یا خداوں کے وجود وغیرہ پر بات نہیں ہوتی البتہ ماضی کے بہت سے تجربات شیئر ہوتے ہیں کہانیوں کی صورت میں، آئی ٹی اسکلز سکھانے کے حوالے سے کریش کورسز ہوتے ہیں نیز مختلف موضوعات پر انگریزی اور اردو زبان میں میری دنیاوی اسٹائل میں ویڈیوز ہوتی ہیں اور اس کا مقصد واضح ہے کہ دنیا کے تمام غیرمسلم اس بات کو جان لیں مشاہدے کے ذریعے کہ اسلام قطعی ایک مسلم کو اتنا تنگ نظر اور کٹر نہیں بناتا کہ وہ دنیا کے کاموں میں دلچسپی لینا چھوڑ دے۔ اسلام ایسا دین نہیں ہے کہ صرف ٹوپی، لباس، جبہ قبہ کے تحت کوئی غلامی اختیار کرلے بلکہ ایک اچھا اور باکردار مسلم وہی ہے جو دوسروں کے ساتھ شفقت سے پیش آئے خصوصا چھوٹے بچوں کے ساتھ، کمزور لوگوں کے ساتھ، جانوروں، درندوں پرندوں کے ساتھ  اور اپنے رشتہ داروں وغیرہ کے ساتھ بھی۔ لہذا اگر کوئی بھی مسلم روحانی اعتبار سے کسی بھی مقام تک پہنچ چکا ہو اس  کا یہ مطلب ہرگز نہیں کہ وہ اب اچھا استاد نہیں بن سکتا یا اچھا باپ نہیں بن سکتا یا اچھا انسان نہیں بن سکتا، اصل روحانیت اسی کی ہے جو قرآن و سنت کے اعتبار سے اچھا اور پریکٹیکل مسلم ہے نہ کہ خود ساختہ چلے، جنگلات میں جاکر رہنا، لوگوں سے کٹ کر منہ بسور کر بیٹھ جانے والا۔ یہ الگ بات ہے کہ کوئی اپنے اہم کاموں کے لیے تنہائی کو اختیار کرلے اور اس میں کوئی مضائقہ نہیں کہ یہ بھی سنت رسول صلی اللہ علیہ وسلم ہے جو کہ غار حرہ تشریف لے جاتےتھے مگر بعد میں پبلک کے سامنے ہی آکر انہوں نے سارے کام سنبھالے اور ایک بہترین مسلم مین، نبی اور مختلف کرداروں کے ساتھ اللہ کے فضل سے معاشرے کی کایا پلٹ کر دکھادی۔ اللہ اکبر

Zeeshan the Legend

یہ چینل انگریزی زبان میں ہے جہاں اسلام کے ان موضوعات کو ڈسکس کیا جاتا ہے جس کے حوالے سے غیرمسلموں کو جوابات چاہیں نیز انہیں ان کے اسلام قبول کرنے کے بعد جن مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے جیسا کہ کمانا، کھانا پینا رہائش وغیرہ تو اس میں بھی انہیں رہنمائی کی جاتی ہے اللہ کے فضل و کرم سے۔

بابے تے شہ کوئی نہیں؟

 حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے ایک امتی مولانا ابرار عالم عالمی روحانی ڈاکٹر 21 ویں صدی کے ایک نایاب روحانی معالج دین اسلام کے علمبردار او...