روح لیبل والی اشاعتیں دکھا رہا ہے۔ سبھی اشاعتیں دکھائیں
روح لیبل والی اشاعتیں دکھا رہا ہے۔ سبھی اشاعتیں دکھائیں

اتوار، 28 مئی، 2023

اللہ کی روح

 ہر انسان کے اندر اللہ واحد القہار نے لامحدود طاقتیں چھپارکھی ہیں کیونکہ انسان کے اندر اللہ کے حکم سے روح کام کررہی ہے جو اس کے جسم کو استعمال کرتی ہے۔ روح کی حقیقت کیا ہے اور اس کی اصل طاقت کیا ہے؟ اس حوالے سے دنیا کے تمام انسانوں کو بہت ہی معمولی سا علم ہے۔ البتہ روح کیا کچھ کرسکتی ہے؟ اسے جاننے کے لیے سب سے بہتر طریقہ ہے مشاہدات اور تجربات کے ذریعہ پریکٹیکل طور پر اپنا یقین بنانا۔

لیجنڈری فری لانسر ویب سائٹ پر خوش آمدید! اس ویب سائٹ کے ذریعہ آپ نہ صرف روح کے کارناموں کو دیکھیں گے بلکہ خود بھی اللہ کے فضل سے اپنے آپ کو باہمت، حوصلہ مند، جرات مند اور طاقتور لیجنڈری مسلم فری لانسر بنانے کے لیے کوشش کرسکیں گے۔

اپنے آپ کو بدلنے کے لیے اور پہچاننے کے لیے ضروری ہے کہ ہر انسان سب سے پہلے اللہ کو سچا خدا تسلیم کرے اور حضرت محمد رسول اعظمﷺ کو آخری نبی تسلیم کرے اور اس کے بعد ادب کے دائرے میں رہتے ہوئے قرآن اور سنت کی تعلیمات کے مطابق اپنی بھرپور کوشش کرے علم حاصل کرنے کے لیے۔

جو انسان شک و شبہات میں گرفتار رہتا ہے اور انکاری بنا رہتا ہے اسے نہ تو روحانیت سے کچھ خاص ملتا ہے اور نہ ہی فزیکل سائنس کی دنیا میں کوئی خاص علم ملتا ہے لہذا علم حاصل کرنے کے لیے سب سے پہلے نمبر پر انسان یہ تسلیم کرلے کہ وہ بہت کم علم رکھتا ہے خواہ وہ ساری دنیا کی تمام ڈگریاں بھی حاصل کرچکا ہو تب بھی خود کو اس مقام پر سمجھے کہ وہ آج بھی بہت ہی کم جانتا ہے۔

اللہ کی بنائی ہوئی اس عظیم الشان کائنات میں بے شمار اسرار و رموز ہیں جن تک اللہ کے بہت سے بندوں کی کوئی رسائی نہیں اور اللہ جسے چاہتا ہے بےشمار علوم عطا کرتا ہے، جسے چاہے بے حساب رزق دیتا ہے اور جسے چاہے بے شمار فضیلیتیں عطا کرتا ہے اور اس نے ان سب کاموں میں سب سے ہائی لیول انسان فخر کائنات نبی آخری الزمان حضور نبی کریم محمد رسول اعظم ﷺ کو بنایا جو انسانیت کی اعلی معراج پر ہیں اور کائنات کے بادشاہ اللہ واحد القہار کے محبوب ہیں۔
ساری دنیا کے تمام سائنسدان ملکر بھی اکیسویں صدی میں جس ترقی تک پہنچ چکے ہیں اور جنہیں دیکھ کر آئی ٹی انڈسٹری کے پاکستانی مسلم فری لانسرز یہ سمجھتے ہیں کہ وہ اعلی درجہ کی ترقی ہے وہ دراصل فزیکل دنیا کے معمولی سے مطالعہ کا نتیجہ ہے اور کچھ بھی نہیں۔

ابھی علم کے امتحاں باقی ہیں
ابھی عشق کے امتحاں باقی ہیں

وہ علم ہی نہیں جو خدا سے دور کرے
تیری جہالت ہے کہ تجھے شعور نہیں

دشنی سے نہیں ہوتا وہ اپنی قبر میں فنا
اپنے حکم سے زندگی جسے دیتا ہے اللہ

اللہ واحد القہار ورب ذوالجلال کے ساتھ
لیجنڈری فری لانسر ذیشان ارشد

جمعہ، 13 جنوری، 2023

روح اور نفس میں کیا فرق ہے؟

اس ویڈیو میں ڈاکٹر اسرار احمد صاحب نے بہترین طریقے سے نفس، قلب اور روح کے حوالے سے وضاحت کی ہے۔

بابے تے شہ کوئی نہیں؟

 حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے ایک امتی مولانا ابرار عالم عالمی روحانی ڈاکٹر 21 ویں صدی کے ایک نایاب روحانی معالج دین اسلام کے علمبردار او...