آئیڈیاز لیبل والی اشاعتیں دکھا رہا ہے۔ سبھی اشاعتیں دکھائیں
آئیڈیاز لیبل والی اشاعتیں دکھا رہا ہے۔ سبھی اشاعتیں دکھائیں

پیر، 21 اکتوبر، 2024

بائیک پر آلو بیچنے کے لیے آئیڈیا

 اپنی بائیک لے کر کسی بھی سڑک پر جہاں ٹریفک بہت ہو یعنی چنچی رکشہ وغیرہ چلتے ہوں، عام عوام چلتی پھرتی ہو، وہاں بائک لے کر انسان کھڑا ہو جائے اور آلو سبزی منڈی سے لاکر بیچنا شروع کردے۔

تولنے کے لیے ایک چوکور والا ترازو ساتھ رکھے۔

ایمانداری کے ساتھ تولے اور کم ریٹ یعنی کم منافع پر بیچے۔

انشاء اللہ بہترین منافع ہوگا کیونکہ جلدی بکیں گے اور لوگ بعد میں پھر اسی جگہ خریداری کے لیے پہنچیں گے کیونکہ جو ایک بار گاہک بن جائے وہ بار بار آتا ہے اگر اسے چیز صحیح قیمت پر سستی اور اچھی ملے۔

انسان اسی دکاندار / سیلر سے دور بھاگتا ہے جو لوٹتا ہے۔

دکان والے اگر آلو 80 روپے کلو بیچ رہے ہیں اور انہیں مارکیٹ ریٹ 50 روپے کلو مل رہا ہے تو اپ 55 روپے یا 60 روپے کلو پر بیچ کر دکانداروں سے زیادہ سیل کرکے زیادہ پرافٹ کماسکیں گے۔

مثال کے طور پر

ایک دکان پر آلو لگاکر کسی نے 80 کلو ریٹ لکھا ہوا ہے۔

اگر آپ 60 روپے کلو بیچ رہے ہیں تو کسٹمر آپ کی جانب راغب ہوں گے۔

کوئی سوچ سکتا ہے کہ سستے ہیں تو خراب ہوں گے مگر آپ اس کے لیے شک ختم کرنے کی خاطر اپنے کوئی پیپر لکھ کر آلو کی بوری پر لگا سکتے ہیں جس پر واضح الفاظ میں لکھا ہو کہ "سستا مگر اعلی معیار کا آلو مناسب قیمت پر خریدیں۔

اس سے لوگوں کو ایک دعوی ملے گا اور آپ کے آلو کی کوالٹی بہترین ہوگی تو ایمانداری کے سبب لوگ بار بار خریدنے آئیں گے۔

آپ کو زیادہ آرڈر ملنے کا مطلب ہے کہ زیادہ سیل

زیادہ سیل مطلب زیادہ پرافٹ

اب 80 روپے والے کے دس کلو آلو بکے، اس نے کمائے 800 روپے

اگر 50 کے حساب سے اس نے خریدا تھا تو 500 روپے پر اس نے کمایا 300 روپے پرافٹ

آپ نے 60 روپے کے حساب سے بیچا اور لوگوں نے آپ کے دو بورے خرید لیے یعنی 20 کلو آلو بک گئے تو 60 کے حساب سے 1200 روپے بنے

اس میں سے 500 روپے فی بوری ہوگی 1000 روپے میں

تو 1000 روپے میں خرید کر آپ کو 1200 میں بیچ کر 200 روپے پرافٹ ہوا

لیکن یہ ایک مثال ہے

اگلے دن اس کے 800 بنے مگر آپ کے چار بوری آلو بک گئے

آپ کے بنے 800 پرافٹ جبکہ اس کا پرافٹ وہی 300 روپے بنا۔

فرق کیا تھا؟

یہی کہ وہ زیادہ پرافٹ کے چکر میں کم بیچ رہا ہے اور آپ کم پرافٹ رکھ کر زیادہ بیچ رہے ہیں۔

آپ کسی رکشہ یا چنچی والے کو آرڈر دے سکتے ہیں کہ فلاں سبزی منڈی سے چار یا سات یا جتنے مرضی آلو کی بوری خرید کر لائے اور آپ اسے بیچیں۔

اس کا بھی روزگار

آپ کا بھی روزگار

یہ صرف شروع کرنے کے لیے آئیڈیا ہے۔

آپ ایک باریک اور ایک بوری سے شروع کرسکتے ہیں اور جب زیادہ سیل ہو جائے تو اسی جگہ ایک تخت کے کر ڈال سکتے ہیں۔

آرام سے بیچیں۔