اس ویڈیو میں غیر جانبدار، فطری، ناقابل تردید اور قابل مشاہدہ ثبوتوں کے حوالے سے نظام کائنات، اس کے حقیقی خالق اور اس کے حقیقی مذہب سے پردہ فاش کیا جارہا ہے۔ یہ ویڈیو لیکچر بچے کی پیدائش سے لے کر انسانوں کی موت اور موت کے بعد کے نتائج تک کی مکمل رہنمائی کے لیے ہے۔ یہ خدا کے وجود پر بہترین ویڈیو لیکچر ہے۔
ہماری جدید نسل اور نوجوان خالق کائنات سے دور ہوتے جا رہے ہیں اور وہ مذہب کے بغیر مادیت پسند زندگی سے لطف اندوز ہونا چاہتے ہیں۔ جبکہ دوسری طرف عقلمند ہونے کے دعویدار اور سچائی کے متلاشی نوجوان زندگی میں سچے خدا کے وجود پر ثبوت تلاش کرنے میں الجھے ہوئے ہیں کیونکہ اس وقت دنیا میں بہت سے ادیان و مذاہب موجود ہیں اور ایک عام آدمی کے لیے مذہبی کتابوں کی خاک چھان کر سچے خدا کو تلاش کرنا بہت زیادہ مشکل ہے کیونکہ کتابوں میں حد سے بڑھ کر جھوٹے خداوں کے نام پر جھوٹی سچی کہانیاں مکس کرکے لوگوں کو صدیوں سے بےوقوف بنایا گیا ہے۔
ملحدین یہ دعویٰ کر تے ہیں کہ کوئی خدا موجود نہیں جبکہ مذہبی پیروکار اپنے اپنے خداؤں کے ناموں پر ایک دوسرے سے صدیوں سے جنگیں لڑ رہے ہیں۔بہت سے روحانی پیشواوں کا حال یہ ہے کہ دعوی کرتے ہیں کہ یہی نیچر دراصل خدا ہے اور کائنات میں خدا نام کی کوئی ہستی موجود نہیں ہے۔
دوسری جانب بہت سے مسلمان اللہ کے وجود، حضرت محمد ﷺ کی رسالت، دین اسلام کی سچائی اور قرآن کی حقیقت کے حوالے سے گمراہ ہوچکے ہیں۔
اب یہ میرے اسٹوڈنٹس کی ذمہ داری ہے کہ وہ دنیا کے غیرمسلموں کو کائنات کے بادشاہ کے حوالے سے متعارف کرواکر دین اسلام میں داخل کرنے کے لیے اپنی کوشش کریں تاکہ وہ تمام غیرمسلم جو حق کی تلاش میں ہیں وہ کلمہ پڑھ کر اسلام میں داخل ہوجائیں۔
اس ویڈیو میں خدا اور سائنس کے حوالے سے بھی جانکاردی دی گئی ہے۔
الحمدللہ رب العالمین
اللہ اکبر، اللہ واحد القہار