سچ بولنا کتنا خطرناک ہوتا ہے ؟اس کا اندازہ شیطان کے غلاموں کی گھٹیا حرکتوں سے لگاو۔ میں نے صرف ایک پوسٹ عالمی دہشت گرد نیتن یاہو کے حوالے سے کی تھی غزہ کی فوٹو لگاکر جہاں اس نےہزاروں معصوم بچوں کی لاشیں گرادیں اور انہیں قبر میں دفن کردیا۔بمباری کی، عورتوں کی عزتیں لٹوائیں، نوجوانوں کے چیتھڑے اڑادیے ، اس پر مجھے سپورٹ دینے کے بجائے نیتن یاہو جیسے دہشت گرد کو سپورٹ کرنے کے لیے کیورہ کے غیرمسلموں نے فورا پوسٹ ڈیلیٹ کردی اوراس کے بعد اکاونٹ ڈی ایکٹیویٹ کیا۔اس کے بعد میری پوسٹیں ڈیلیٹ کرنا شروع کردیں۔اس کے بعد پورے اکاونٹ کو وائرل ہونے سے روکنے کے لیے مزید کام شروع کردیا۔
یہ سب کیسے شروع ہوا؟
صرف ایک پوسٹ جس پر نیتن یاہو کو دہشت گرد قرار دیا گیا۔
ہاں نیتن یاہو اصلی اور سو فیصد دہشت گرد ہے۔
اور اس کا ساتھ دینے والے تمام لوگ دہشت گرد ہیں۔
ایسے دہشت گردوں سے میں نہیں ڈرتا، جو ڈرے سو ڈرے۔
میں اللہ واحد القہار کے پیروکاروں کو سپورٹ کرتا ہوں۔
میں نیتن یاہو جیسے دہشت گرد کو سپورٹ نہیں کرتا۔
