بے شک حضرت محمدﷺ زندہ ہیں۔ان کی قبر کے اندر ان کاانسانی جسم صحیح سالم حالت میں رکھا ہوا ہے بغیر کیمیکل استعمال کیے۔اللہ نے ان کے جسم کی حفاظت کی ہے اور وہ سڑنے گلنے سے محفوظ ہے ہمیشہ کے لیے۔ جبکہ برزخ میں وہ اپنی نئی زندگی گزار رہے ہیں جہاں تمام کفار جہنم کے عذاب میں قید ہیں اور بدترین تشدد کا نشانہ بنے ہوئے ہیں عذاب کے فرشتوں کے ہاتھوں کیونکہ انہوں نے اپنی من مانی زندگی گزاری اور حضرت محمدﷺ کو اللہ کا آخری پیغمبر نہیں مانا۔
تم سب بھی حضرت محمدﷺ کو اللہ کا آخری پیغمبر تسلیم کرلو اور خود کو جہنم سے بچالو ان کے بتائے ہوئے طریقوں کے مطابق اپنی زندگی گزار کر ورنہ اس ذلت و خواری کے لیے تیار رہو جو اللہ نے کافروں کے لیے تیار کرکے رکھی ہوئی ہے۔
جہاں تک اس دنیا کی ظاہری زندگی ہے تو بے شک فزیکل طور پر ان کا انتقال ہوچکا ہے اور انہوں نے موت کا ذائقہ چکھ لیا ہے مگر اس کا یہ مطلب ہرگز نہیں کہ تم انہیں "مردہ" قرار دو جبکہ وہ اللہ کے نزدیک بھی زندہ ہیں اور حقیقی طور پر بھی زندہ ہیں۔
اب اپنی اس قسم کی بحث و مباحثہ سے باہر نکل آو کہ وہ اپنی قبر میں زندہ ہیں یا مردہ؟ اور جاکر اس طریقے کے مطابق اپنی زندگی گزارو جیسا کرنے کا تمہیں حکم دیا گیا ہے اگر تم مومن ہو۔
لیجنڈ محمد ذیشان ارشد