السلام علیکم!
میں فرسٹ ائیر میڈیکل کا سٹوڈنٹ ہوں. میرا کالج کا داخلہ11000 اور ماہانہ فیس 1800 روپے ہے,کالج شہر میں ہے روزانہ آنے جانے کا کرایہ دو سو روپے ہے. یعنی ماہانہ تقریباً پانچ ہزار بنتی ہے. دوسرا بھائ میٹرک میں ہے اس کا داخلہ فیس 1300 اور ماہانہ سکول فیس 1600 ہے, تیسرا بھائ ہشتم میں ہے اس کا داخلہ فیس 1300 اور ماہانہ فیس 1300 ہے. ہمارا ماہانہ انکم تقریباً پندہ ہزار ہے. گھر کا روزانہ خرچہ تقریباً چار سو تک ہے. ابھی تک اس سال کے فیسز جمع نہیں کیے ہیں. میرے پاس ایک لیپ ٹاپ ہے جو میں نے ایک سال پہلے تیس ہزار میں لیا تھا. اور ایک یہ موبائل جس کا قیمت دو ہزار لگ بگ ہوگی. قیمت سے آپ کو پتہ چل گیا ہوگا کہ یہ کیسا موبائل ہے.
میں نے یوٹیوب سے تقریباً بیس بائیس کورسسز سکھے ہیں جس میں یوٹیوب, فیسبک, ٹک ٹاک, کینوا, وغیرہ شامل ہیں لیکن سٹڈی اور نہ کارہ موبائل کی وجہ سے پریٹیکل کام نہیں کیا. میں چاہتا ہوں کہ سٹڈی کے ساتھ ساتھ پیسے کماؤ اور سٹڈی پہ فرق نہ پڑے.
اس گروپ میں نہایت قابل, مخلص, انسان دوست اور تجربہ کار خواتین و حضرات موجود ہیں. جس نے بہت سے کاموں میں مفید مشوروں سے رہ نمائ کی ہے. براہ کرم میرے حالت کے مطابق مجھے بہترین حل بتا دے.
وعلیکم السلام
جو سیکھا ہے اسے دوسروں کو سکھانا شروع کردو کیونکہ ان کے پاس تم سے بہتر وسائل اور ریسورسز ضرور ہوں گے۔
تم ان سے اپنی اسکلز سکھانے کے بدلے فیس وصول کرو پھر چاہے ان کے گھر جاکر پڑھاؤ یا وہ تمہارے گھر آکر اسٹڈی کریں۔
جب پیسے ملیں تو خود کو اپ گریڈ کرلو اور مزید اسکلز سیکھ کر ایک بہترین ٹیچر اینڈ ٹرینر بن کر ابھرو۔ ساتھ میں اپنا فری لانسنگ بزنس بھی شروع کردو اسکلز کے ذریعہ دوسروں کا کام کرنے کے بدلے پیسہ وصول کرنے کے لیے۔ پھر چاہے پاکستان سے کام کرو باہر ممالک کے لوگوں کے لیے یا پھر پاکستان والوں کے ساتھ بزنس شروع کردو۔ یہ سب تمہارے اوپر ہے
لیجنڈری فری لانسر ذیشان ارشد