اتوار، 10 مئی، 2026

اسلام کی تبلیغ کرنے کے لیے اسلام دشمنوں کے خلاف ایک آئیڈیا ویڈیو ریکارڈنگ کے لیے

یوٹیوب دیکھتے ہوئے اکثر ایسا ہوتا ہے کہ ہمارے سامنے کچھ ایسے لوگ آتے ہیں جیسے کہ پاکستانی ملحد، غالب کمال، ایکس مسلم سمیر، آدم سیکر، جون ساقی وغیرہ۔ اس وقت یہ لوگ جس قسم کی غلیظ زبان استعمال کرتے ہیں تو دل چاہتا ہے ان کو منہ توڑ جواب دیا جائے لیکن فوری طور پہ جواب دینے کے لیے ویڈیو ریکارڈنگ پھر اس کی ایڈیٹنگ اور اس طرح کی چیزوں کے مسئلے مسائل ہوتے ہیں۔ اس حوالے سے میں یہاں پر رہنمائی فراہم کر رہا ہوں کہ فوری طور پر کیا ایکشن لیا جا سکتا ہے جس سے آسانی سے ویڈیو ریکارڈنگ ہو جائے گی اور ان دا سپوٹ کسی بھی شخص کے خلاف، جو بھی اسلام کے خلاف بکواس کرے، اسے منہ توڑ جواب دیا جا سکتا ہے اور ویڈیو ریکارڈ کرکے پبلش کی جا سکتی ہے یوٹیوب پر یا کہیں پر بھی کیونکہ یہ بہت آسان کام ہے الحمدللہ 

کرنا یہ ہے کہ xRecorder ایپ کو انسٹال کرلو

اس کے بعد اس ایپ کو اسٹارٹ کرو 

وہاں پر Facecam کے نام سے ایک بٹن ہوگا اس کو دباؤ تاکہ تمہارا کیمرہ آن ہو جائے 

اس کے بعد ریکارڈ کے بٹن پہ کلک کرو تمہارے سامنے آپشن ائیں گے 

ان آپشن میں Microphone والے آپشن کو سلیکٹ کرو تاکہ تم ویڈیو دیکھنے کے دوران اپنے مائک سے فوری طور پہ جواب دے سکو۔یہ تمہیں ریکارڈنگ کے دوران ری ایکشن دینے میں آسانی کرے گا۔

اسٹارٹ کے بٹن پہ کلک کرو

اس کے بعد جو popup ائے گا اس پہ share screen پہ کلک کر کے ریکارڈنگ سٹارٹ ہونے دو

اب اپنے یوٹیوب چینل/ فیس بک/ٹک ٹاک کو کھولو جہاں پر وہ ویڈیو ہے جس کو تم نے سننا ہے۔

اب ویڈیو سنو اور دوران ویڈیو جب چاہو اسے pause کرو اور فوری طور پر اپنا جواب ریکارڈ کرو کیونکہ مائیک ان ہوگا تو وہ مائک اس ویڈیو کی اواز کو بھی ریکارڈ کرے گا جب وہ چلے گی۔ جب تم اسے روک کے اپنی بات کرو گے تو وہ تمہاری اواز کو ریکارڈ کرے گا اس طرح آنا فانا فوری طور پہ ایکشن ری ایکشن چلتا رہے گا۔

جب بات تمہاری مکمل ہو جائے۔

تو ریکارڈنگ کو اسٹاپ کر دو۔

اب YouCut ایپ کے اندر اس کو اوپن کرو۔

اور اس ویڈیو کو واچ کرتے ہوئے آرام سے جس جس جگہ پہ اسپلٹ split کرنا ہو اس کو split کرو, فضول حصہ ڈیلیٹ کرو اور ویڈیو کو export کرکے 480 کوالٹی پر یا 720 کوالٹی پر پبلش کر دو جہاں پر بھی تمہیں کرنا ہے۔

اس انداز میں اس طریقے سے تم فوری طور پر کسی بھی کافر کو منافق کو یا کسی بھی واقعے پر اپنا تبصرہ پیش کر سکتے ہو اور فوری طور پر اس کو پبلش کرنے کے لیے تیار کر سکتے ہو۔

اور ایک ٹپ دیتا ہوں کہ اگر ویڈیو کو واچ کرنے میں تمہیں لگتا ہے کہ کافی دیر لگ رہی ہے بوریت ہورہی ہے تو اپنی ویڈیو کی اسپیڈ کو ایڈٹ کے دوران جب سننا ہو تو اس کو 2x سپیڈ پہ کر دو اور جب تمہیں دکھے کہ کوئی ایڈٹ کرنے والی چیز ہے تو واپس 1x سپیڈ پہ جا کے اس کو نارمل کرلو۔ سننے کے لیے ٹو ایکس رکھو ایڈٹ کرنے کے لیے ون ایکس پہ کام کرو۔ 

یا پھر ویڈیو کو الگ سے اوپن کر لو VLC ایپ کے اندر اور ٹو ایکس سپیڈ پہ سنو اور جس ٹائم spot کے اوپر ایڈٹ کرنا ہو YouCut کے اندر اسی ٹائم سپوٹ پہ ایڈٹ کر دو یہ زیادہ بہتر ہے۔

اس سے بار بار یو کٹ کے اندر سپیڈ زیادہ کم نہیں کرنی پڑتی۔ یو کٹ کے اندر ویڈیو ون ایکس پہ رہتی ہے اور وی ایل سی کے اوپر آپ تیز اسپیڈ پہ سن کر اپنا کام رفتار میں بڑھا سکتے ہو۔

بدھ، 6 مئی، 2026

کامیاب گیمنگ چینل چلانے کے لیے رہنمائی

نیتھن اس ویڈیو میں بتاتے ہیں کہ انہوں نے اپنا پہلا یوٹیوب چینل ایک انتہائی ناکارہ لیپ ٹاپ پر شروع کیا تھا، یہاں تک کہ انہیں اپنی پہلی ویڈیو ریکارڈ کرنے کے لیے آپریٹنگ سسٹم تک تبدیل کرنا پڑا۔ ان کا ماننا ہے کہ گیمنگ چینل شروع کرنا یوٹیوب پر کام کرنے کا بہترین طریقہ ہے کیونکہ اس کے لیے صرف ایک کمپیوٹر، مائکروفون اور گیم کی ضرورت ہوتی ہے۔ وہ ان لوگوں کو غلط ثابت کرتے ہیں جو کہتے ہیں کہ گیمنگ کا شعبہ ختم ہو چکا ہے یا اس میں بہت زیادہ مقابلہ ہے۔

جب سوال کیا گیا کہ کیا یوٹیوب پر بہت زیادہ مقابلہ (سیچوریشن) ہے، تو نیتھن نے کہا کہ ہر کری ایٹر اس کی شکایت کرتا ہے، لیکن اصل مسئلہ یہ ہے کہ آپ اس ہجوم سے باہر نکل کر اپنی الگ پہچان کیسے بناتے ہیں۔ انہوں نے مائن کرافٹ کی مثال دی کہ جب وہ شروع ہوا تب بھی وہاں بہت زیادہ مقابلہ تھا، لیکن وقت کے ساتھ ساتھ گیم کی مقبولیت بڑھتی گئی، اس لیے ہجوم والے شعبے میں کام کرنا درحقیقت ایک موقع ہوتا ہے۔

گیم کے انتخاب کے بارے میں نیتھن کا مشورہ ہے کہ وہی گیم کھیلیں جسے آپ پسند کرتے ہیں اور جس میں آپ ماہر ہیں۔ آپ کو ایسی گیم چننی چاہیے جسے لوگ دیکھنا پسند کرتے ہوں، جیسے مائن کرافٹ، جی ٹی اے، یا روبلوکس۔ وقت گزرنے کے ساتھ، جیسے جیسے آپ زیادہ ویڈیوز بنائیں گے، لوگ آپ کو اس گیم کا ماہر سمجھنے لگیں گے۔

گیمنگ چینلز کی ناکامی کی ایک بڑی وجہ یہ ہے کہ لوگ صرف گیم پر توجہ دیتے ہیں، اپنی شخصیت (پرسنلٹی) پر نہیں۔ نیتھن کا کہنا ہے کہ لوگ گیم دیکھنے نہیں، آپ کو کھیلتے ہوئے دیکھنے آتے ہیں۔ اگر آپ کا پورا چینل صرف گیم پر منحصر ہوگا، تو گیم ختم ہوتے ہی آپ کا چینل بھی ختم ہو جائے گا۔ اپنی پہچان بنائیں تاکہ جب آپ دوسری گیم پر منتقل ہوں تو آپ کی آڈینس آپ کے ساتھ رہے۔

فارمیٹ کے بارے میں نیتھن کا کہنا ہے کہ طویل ویڈیوز (لانگ فارم)، لائیو سٹریمنگ اور شارٹس سب کچھ ایک ساتھ کرنے سے گریز کریں۔ اپنی توجہ کسی ایک فارمیٹ پر مرکوز رکھیں، کیونکہ مختلف فارمیٹس کی آڈینس الگ ہوتی ہے۔ انہوں نے مشورہ دیا کہ ابتدا میں صرف لانگ فارم مواد پر توجہ دیں اور کامیابی حاصل کرنے کے بعد ہی دیگر چیزیں شامل کریں۔

آخر میں، تعاون (کولابریشن) کے بارے میں نیتھن کا کہنا ہے کہ یہ گروتھ کے لیے بہت ضروری ہے۔ جب آپ دوسرے کری ایٹرز کے ساتھ مل کر کام کرتے ہیں تو آپ کی آڈینس آپس میں ملتی ہے اور مواد میں دلچسپی بڑھ جاتی ہے۔ لیکن انہوں نے تاکید کی کہ صرف ویڈیوز کے لیے نہیں، بلکہ ان لوگوں کے ساتھ کام کریں جن کے ساتھ آپ کے دوستانہ تعلقات بن سکیں اور آپ ایک دوسرے سے سیکھ سکیں۔


نوٹ: اس ویڈیو کا خلاصہ میں نے گوگل جیمنی کے ذریعے کروایا ہے مزید ڈیٹیل کے لیے انگریزی ویڈیو کو دیکھا جا سکتا ہے۔