اس ویب سائٹ پر اسلام، قرآن، روحانیت، گیمنگ، فری لانسنگ، کمپیوٹر، ویب ڈیویلپمنٹ، گرافک ڈیزائننگ، کرامات و معجزات، کیریئر، لائف، بزنس، ریلیشن شپ اور بہت کچھ ملے گا۔
جمعرات، 25 نومبر، 2021
اللہ کے سوا تمام معبود جعلی ہیں اور اسلا م کے سوا تمام مذاہب فراڈ ہیں
جمعہ، 19 نومبر، 2021
سورج کا بغیر غروب ہوئے چوبیس گھنٹے ہواوں میں بلند رہنے کا معجزاتی منظر
اتوار، 14 نومبر، 2021
کورونا وائرس کا خالق
جب سے کورونا وائرس اس دنیا میں اللہ کے حکم سے آیا ہے تب سے اس کے بارے میں دنیا کے بڑے بڑے ترقی یافتہ سمجھے جانے والے ممالک کے کفار و مشرکین نے اپنی اجاداری قائم رکھتے ہوئے اپنی ڈگریوں اور معمولی علم کی بنیاد پر جو کچھ دعوے کیے اسے ذہنی پسماندگی کے شکار ممالک من و عن سر جھکاکر قبول کرتے چلے گئے اور جس طرح اللہ کے آگے سر جھکانا اور اللہ سے ڈرنا چاہیے تھا اس سے کہیں زیادہ ڈر اور خوف احساس کمتری کے شکار مسلم حکمرانوں، سائنسدانوں ، ڈاکٹروں اور ماہرین کو کافروں سے تھا۔
کافروں کی جانب سے طرح طرح کے دعوے کیے گئے، مختلف تھیوریز پیش کی گئیں، ان گنت تجربات کیے گئے لیکن اللہ نے کافروں کو ذلیل و رسوا کرکے ان کے تمام دعوووں کی دھجیاں بکھیر ڈالیں۔
دوسری جانب مسلمانوں سے رابطہ کرنے کی جتنی بھرپور کوشش کی کہ یہ لوگ عوام کو آگاہ کریں کہ کورونا وائرس کا حل اللہ واحد القہار نے مجھے دے رکھا ہے اتنا ہی ان لوگوں نے نظرانداز کرنے کا رویہ رکھا۔
کفار و مشرکین و منافقین نے خوب ملکر دنیا بھر کی عوام کو بے وقوف بناکر اپنی دولت بھری ہے اور اگر یہ اس وقت اللہ واحد القہار کی معجزاتی طاقت کی خبریں نشر کردیتے تو دنیا بھر میں تہلکہ مچ جاتا اور غیرمسلم عوام جوق در جوق کلمہ پڑھ کر اسلام میں داخل ہوسکتے تھے لیکن اللہ کے غدار و منافقین نے شیطان کو بھرپور سپورٹ مہیا کرکے اللہ کی طاقت کو دبانے اور چھپانے میں اپنی آخرت برباد کرلی ہے۔بے شک میرا اللہ واحدالقہار سزا دینے میں بہت سخت ہے۔
کسی بھی نیوز چینل والے نے یہ خبر نشر نہیں کی اور نہ ہی اپنے ملک کی عوام کو بتایا کہ مسلم مین فار کرونا ہزاروں نہیں بلکہ لاکھوں انسانوں کی جان بچانے کے لیے اپنی خدمات پیش کرنے کو تیار ہے اور ان سے رابطے کررہا ہے لہذا انسان غیروں سے کیا شکوے کرے کہ وہ تو کافر اور مشرک ہیں۔ اللہ کو ماننے والوں کی اکثریت کا بھی حال ویسا ہی نظر آیا اور یہ بھی آستین کے سانپ بن کر لوگوں کو مرتا دیکھ کر خوف و دہشت کی خبریں ہی چلاتے رہے۔
دوسری جانب کافروں کی ذہنی غلامی میں ان کے تلوے چاٹنے والوں نے اللہ ہی کے کعبہ و حج پر پابندی لگاکر پوری دنیا میں دین اسلام کا مذاق تماشہ بنوایا دیا۔ تو کیا غدار و منافقین قیامت کے دن خود کو اللہ سے بچاسکیں گے؟
اللہ کی زمین پر رہنے والے منافقین اور ڈرامے باز کلمہ گو قطعی اس قابل نہیں کہ آئندہ وہ یہ دعوے کریں کہ اللہ واحد القہار ہی اس کائنات کی اصل طاقت اور شہنشاہ ہے جس کے قبضہ قدرت میں تمام اختیارات ہیں کیونکہ شک و شبہات میں گرفتار ایسے مسلم جو کافروں کی دواوں پر اللہ کے کلام اور روحانیت سے زیادہ یقین کرتے ہیں یہ خود اسلام کے غدار ہیں اور انہیں اللہ کے سچے اور وفادار بندوں کے ذریعہ مدد لینے میں تکبر اور انا کا بخار چڑھا رہتا ہے۔
کورونا وائرس کو تخلیق کرنے والا اور اسے پوری روئے زمین پر پھیلانے والا صرف ایک اکیلا اللہ واحد القہار ہی ہے اور دنیا کا کوئی بھی کافر اور اس کا بکاو شیطانی غلام مسلم میرے دعوی کے خلاف مجھ سے مقابلہ نہیں کرسکتا۔
میرے دعوے کی تصدیق کے لیے اللہ واحد القہار نے اپنی خفیہ تدبیروں کے ذریعہ پورا انتظام کرکے کورونا وائرس کی ڈیلٹا لہر کا آغاز کیا اور پھر پریکٹکل طور پر اس نے اپنی طاقت سے یہ ثابت کرکے دکھادیا کہ کورونا وائرس کو کنٹرول کرنے والا کوئی اور نہیں بلکہ اللہ ہی ہے اور کورونا وائرس کا کم یا زیادہ ہونے کا لاک ڈاون لگانے سے کوئی خاص تعلق نہیں ہے جبکہ کافروں کے ساتھ اللہ کی کوئی مدد نہیں۔ بے شک کافروں کے لیے صرف ذلت و رسوائی ہی مقدر رہے گی اور ان کا ساتھ دینے والے بھی اللہ کی پکڑ سے بچ کر نہیں بھگ سکیں گے۔
یہ کوئی ڈھکی چھپی بات نہیں کہ کورونا وائر س کی ڈیلٹا لہر نے اللہ کے حکم سے انڈیا میں جو تباہی مچائی تھی اس طرح کی تباہی ملک پاکستان میں نہیں ہوسکی۔
کیا کبھی غور کیا ہے کہ اس کا راز کیا ہے؟
آخر انڈیا جیسی تباہی پاکستان میں کیوں نہ ہوسکی حالانکہ جیسے ہی جولائی سنہ ۲۰۲۱ کے مہینے میں کورونا ڈیلٹا لہر کا آغاز انتہائی تیزی سے پاکستان میں شروع ہوا تھا اس کے بعد کراچی شہر میں کورونا ڈیلٹا کی شرح ۳۰ فیصد سے اوپر چلی گئی تھی اور روزانہ کئی اموات شروع ہوگئیں تھیں؟
پاکستان بھر سے کورونا وائرس ڈیلٹا کی لہر میں تیزی کے ساتھ کمی ہونے کے پیچھے اللہ واحد القہار کا حکم تھا اور کراچی شہر میں کرونا وائرس ڈیلٹا کی لہر ۳۰ فیصد سے ڈراپ کرتے ہوئے معمولی شرح تک پہنچ جانا بھی صرف اللہ کے حکم سے ہوا تھا لیکن اس کام کو کروانے کے لیے کسی کی خصوصی آمد ہوئی تھی۔
اللہ واحد القہار کی مدد سےملک پاکستان اورخصوصی طور پر کراچی شہر سے کورونا وائرس ڈیلٹا کم کروانے پر ثبوت
یہ لیجنڈری تجربہ اللہ واحد القہار کی مشیت ، توفیق اور مدد سے شروع ہوا تھا اور اسی نے جدید سائنس و ٹیکنالوجی کے دور میں اکیسویں صدی میں اپنا ایک کھلامعجزہ دکھایا جسے مکمل آن لائن یوٹیوب پلے لسٹ سیریز کے ذریعہ دیکھا، سنا اور سمجھا جاسکتا ہے۔
اللہ نے خود ہی اپنی معجزاتی طاقت کے ذریعہ یہ ثابت کردیا کہ کورونا وائرس کا خالق، مالک اور کنٹرول کرنے والا اللہ ہی ہے لہذا دنیا کے تمام غیرمسلم سائنسدانوں، مذہبی و روحانی پیشواوں اور ڈگری یافتہ مغروروں کے دعوے سو فیصد جھوٹے ہیں اگر وہ یہ کہیں کہ کورونا وائرس کا خالق اللہ کے سوا کوئی اور ہے کیونکہ ان کے پاس کھوکھلے دعووں اور جھوٹی رپورٹوں کے سوا کچھ بھی نہ ہوگا جبکہ معجزاتی ثبوتوں کے ساتھ صر ف لیجنڈ آف اللہ موجود ہے۔ بے شک اللہ کے سوا کوئی اور خدا موجود ہی نہیں اور محمد رسول اعظم ﷺ اللہ کے آخری نبی ہیں۔
ہفتہ، 13 نومبر، 2021
میں ایک خفیہ مسلمان ہوں اور بعض اوقات حالات کی وجہ سے نماز نہیں پڑھ سکتا۔ میں کیا کروں؟
چونکہ آپ ایک خفیہ مسلمان ہیں اور بعض اوقات آپ اپنے حالات کی وجہ سے نماز نہیں پڑھ سکتے اس لیے آپ کو اس کے بارے میں زیادہ فکر مند نہیں ہونا چاہیے کیونکہ اللہ آپ کے حالات کو بخوبی سمجھتا ہے کہ آپ سنجیدہ ہیں، نماز کے لیے تیار ہیں لیکن کچھ شدید رکاوٹیں ہیں۔
اللہ نے آپ کو کفر کی زندگی کے اندھیروں سے نکال کر اپنے حقیقی دین اسلام کی روشنی میں داخل کردیا ہے ، اس لیے اگر آپ کو کبھی نماز پڑھنے میں دشواری پیش آئے تو اس پر مایوس نہ ہوں، معاملہ اللہ تعالیٰ پر چھوڑ دیں اور اس سے معافی مانگیں۔بے شک اللہ بہت بخشنے والا، بڑا مہربان اور رحم کرنے والا ہے۔
چونکہ اللہ تعالیٰ نے اپنے خاص فضل و کرم سے آپ کو اسلام میں داخل ہونے میں مدد دی ہے اس لیے اپنے موجودہ دن اور لمحات میں آپ سے جتنا ممکن ہوسکے وہ نمازیں ادا کرلیا کریں ، اللہ کا ایک نیک بندہ اور پریکٹیکل مسلمان بننے کی کوشش کرتے رہیں نیز کائناتی معجزاتی اور آخری نبی حضرت محمد رسول اعظم ﷺ کی ذات مبارکہ پر درد شریف بھیجتے رہا کریں۔
اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے کم از کم آپ ہمیشہ کے لیے جہنم میں جانے سے بچ گئے ہیں کیونکہ جو مسلمان مرے گا وہ جنت میں جائے گا لیکن غیر مسلم رہ کر مرنے والے کے سارے اعمال ضائع ہو جائیں گے اور وہ ہمیشہ کے لیے جہنم میں جائیں گے۔ آپ کے لیے موجودہ دور میں اسلام میں ہونا بھی غنیمت اور کافی ہے، خواہ اعمال کی کمی ہوجائے۔ اور اگر آپ اللہ تعالیٰ کی طرف سے بڑے بڑے اور بہترین انعامات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو آپ اپنے فارغ وقت میں اپنے گھر سے ایک کام ضرور شروع کر سکتے ہیں وہ یہ کہ حضرت آدم علیہ السلام کی اولاد یعنی اپنے دوسرے غیر مسلم بھائیوں اور بہنوں کو اسلام کی دعوت دیں۔
اس مقصد کے لیے آپ ویب سائٹ RightfulReligion.com وزٹ کریں اور اللہ کے وجود پر معجزاتی و قابل مشاہدہ دلائل و ثبوتوں کے بارے میں علم حاصل کریں۔
بدھ، 10 نومبر، 2021
اللہ کے معجزاتی بادل
بادلوں کا خالق دین اسلام کا خدا اللہ ہے اورمحمد صلی اللہ علیہ وسلم اسی اللہ کے آخری اور سچے نبی ہیں ۔اسی لیے اکیسویں صدی میں جدید سائنس و ٹیکنالوجی کے دور میں عربی زبان میں بادلوں کے ذریعہ اللہ کے حکم سے لفظ "اللہ"، "للہ" یا "محمد" لکھا ہوا دنیا والوں کے سامنے ظاہر ہوتا ہے ۔
یہ کام اللہ بغیر سامنے نظر آئے اور بغیر اپنے ہاتھوں کو استعمال کیے محض اپنی قدرت سے کرتا ہے جبکہ اللہ کے مقابلہ پر چونکہ اس کائنات میں کوئی دوسرا خدا موجود نہیں ،اور نہ ہی اللہ کے ساتھ کوئی اور دوسرا خدا ہے ،اور نہ ہی کوئی اللہ کا بیٹا یا بیٹی ہے اس لیے غیرمسلموں کےتمام باطل معبود ملکر بھی اپنےنام کو محض اپنی قدر ت کے ذریعہ آسمان و زمین کے درمیان بادلوں سے لکھ کر نہیں دکھاسکتے۔
صبح سویرے بادلوں کے ذریعہ اللہ نے اپنا نام لکھ کر آسمان و زمین کے درمیان چلاکر دکھایا
صبح سویرے بادلوں کے ذریعہ اللہ نے محمد نام لکھ کر دکھایا
صبح سویرے بادلوں کے ذریعہ اللہ نےدو مرتبہ اپنا نام لکھ کر دکھایا
صبح سویرے بادلوں کے ذریعہ اللہ نےاپنا نام لکھ کر دکھایا
صبح سویرےغیرمسلموں کے تمام معبودوں کو چیلنج کرنے کے بعد بادلوں کے ذریعہ اللہ نے اپنا نام کئی مرتبہ مختلف سمتوں میں لکھ کر دکھایا
بادلوں کے ذریعہ مختلف دنوں میں مختلف سمتوں سے مختلف طریقوں سے اللہ واحد القہار نے اپنے نام اور اپنے آخری نبی حضرت محمد رسول اعظمﷺ کا نام مبارک بھی لکھ کر دکھایا جس پر دنیا کے پانچ ارب سے زائد غیرمسلموں کے لیے یہ ایک کھلا چیلنج ہے قیامت کے دن تک اللہ کے حکم سے
بے شک اللہ واحد القہار نے مجھے اکیسویں صدی میں اپنے خصوصی فضل و کرم سے عالم کفر کے خلاف اسلام کی جانب سے اپنا لیجنڈ بناکر تیار کیا ہے اور مجھے اس پر کوئی فخر نہیں۔
میں بطور لیجنڈ آف اللہ ہمیشہ کے لیے گواہی دیتا ہوں کہ سچا خدا صرف اللہ ہے،محمد رسول اعظم ﷺ اللہ کے آخری نبی ہیں ، صرف اسلام سچا دین ہے ، صرف قرآن سو فیصد اللہ کا سچا کلام الہی ہے ۔
اور میں بطور لیجنڈ آف اللہ یہ بھی گواہی دیتا ہوں کہ اسلام کے سوا دیگر تمام ادیان و مذاہب ہمیشہ کے لیے باطل و منسوخ ہوچکے ہیں اور دنیا کے تمام غیرمسلم اپنی موت کے بعد اس وقت جہنم کے دردناک عذاب میں گرفتار ہیں اور جو غیرمسلم زندہ ہیں وہ سب کے سب جہنم کی راہ پر چل رہے ہیں بشرطیکہ تمام غیرمسلم توبہ کرلیں اور کلمہ پڑھ کر دین اسلام میں داخل ہوکر مسلمان بن جائیں ۔
دنیا کے تمام غیرمسلموں کو چاہیے کہ باطل خداوں اور باطل مذاہب کے نام پر جنگیں ، قتل و غارت، فتنہ فساد، شرانگیزی، نفرتیں اور جہالت وغیرہ پھیلانے سے باز آجائیں اس سے پہلے کہ اللہ کی بڑی بڑی نشانیاں نازل ہوجائیں اور پھر انہیں توبہ
اللہ کے معجزاتی کتے
اکیسویں صدی میں لفظ'سائنس'کی آڑ میں بہت چالاکی اور مکاری کے ساتھ کھیلنے والے بے شمار انسان دنیا بھر میں دین اسلام کے خلاف سازشوں کے جال بچھانے میں مصروف ہیں اور نئی نسل کے نوجوانوں اور بچوں کے دل و دماغ کو کائنات کے بادشاہ اللہ واحد القہار اور اس کے آخری نبی حضرت محمد رسول اعظم ﷺ کے خلاف دن رات برین واش کرکے کفر میں مبتلا کرکے ہمیشہ کے لیے جہنم میں داخل کرنے کے لیے شیطان کے مشن میں اس کے آلہ کار اور ذہنی غلام بن کر مصروف ہیں۔
انٹرنیشنل لیول پر جہاں بہت سے کفار و مشرکین اسلام کے خلاف سرگرم ہیں وہاں دوسری جانب اردو زبان میں بھی اللہ واحد القہاراور حضرت محمد رسول اعظم ﷺ کے خلاف انتہائی گھٹیا اور غلیظ زبانیں استعمال کرنے والے اور فحش قسم کے یوٹیوب کور بناکر لگانے والے کفار و مرتدین بھی دن رات اپنی کوششوں میں سرگرم ہیں شیطان مردو اور اس کے شیطانی لشکر کی مدد سے۔
ان کے شیطانی دلائل اور اسلام پر حملہ کے طریقہ کار اس قدر طاقت ور ہوتے ہیں کہ بہت سے مسلم علماء، مولوی حضرات، قاری حضرات و عام مسلمان دین اسلام سے مرتد ہوکر کافر ہوچکےہیں اور ایسا اس لیے ہوا کہ ان مسلمانوں کے پاس صرف کتابوں کے ذریعہ علم تھا اور جب ملحدین کی جانب سے کتابوں میں لکھے گئے واقعات پر تنقیدی اور زہریلے سوالات اٹھائے گئے تو ان سے جواب نہ بن سکا جس کے سبب وہ شک و شبہات میں گرفتار ہوئے اور بالآخر اپنے کمزور ایمان کے ساتھ ان کے قدم زمین سے اکھڑ گئے اور کفر کے تاریک گڑھےمیں گرپڑے ۔
اسی لیے بہت سے ایسے مسلمان جو اپنے طور پر دین اسلام کی سچائی کے لیے کام کرنا چاہتے ہیں وہ اند ر سے ملحدین سے خوف کھاتے ہیں اور بہت سے مسلم علماء، مفتیان کرام اور روحانی پیشوا اپنے مریدین و متقدین کو منع کرتے ہیں کہ ملحدین سے بحث و مباحثہ نہ کریں لیکن آخر کب تک؟ انسان کی فطرت ہے کہ آپ جس کام سے انسان کو منع کریں گے اسے تجسس ضرور ہوتا ہے کہ آخر وجہ کیا ہے؟ اس لیے جب بہت سے مسلم تجسس میں ملحدین کی باتیں پڑھتے اور سنتے ہیں تو دین اسلام کی سچائی کے بارے میں شک میں پڑجاتے ہیں۔
اسی لیے اللہ واحد القہار نے اکیسویں صدی میں چند کتوں کے پلوں کے ذریعہ اپنے کھلے معجزات کا مظاہرہ کرکے دکھایا اور دنیا کے تمام ملحدین کے دعووں کی اوقات و حیثیت بے نقاب کردی کہ وہ سب اللہ کے وجود کے خلاف دعوی کرنے میں سو فیصد جھوٹے ، مکار اور فریبی انسان تھے۔
ملحدین دعوی کرتے ہیں کہ "کائنات میں کوئی خدا نہیں ہے" لیکن ان کے پاس اپنے دعوی پر کائنات کی غیرجانبدار مخلوقات میں سے کوئی بھی گواہ اور ثبوت موجود نہیں اس کے باوجود یہ چاہتے ہیں کہ ساری دنیا ان کے خیالی دعوی پر مشتمل جھوٹے مذہب 'الحاد' کو تسلیم کرلے ۔
اللہ واحد القہاراور حضرت محمد رسول اعظم ﷺ کے خلاف اردو زبان میں دن رات کام کرنے والےایک مشہور ملحد حارث سلطان کے علم کی اوقات اور حیثیت ایک کتے کے پلے کے سامنے کیا ہے؟ اس کا ثبوت اس ویڈیو میں خود ہی ملاحظہ کرلیں
منگل، 9 نومبر، 2021
اس بات کا کیا ثبوت ہے کہ یہ قرآن سو فیصد وہی ہے جو آخری نبی حضرت محمد ﷺ پر نازل ہوا تھا اور حضرت عثمان غنی رضی الله عنہ نےکتابی شکل میں جمع کروایا تھا؟
قرآن کے اصلی اور خالص کلام الہی ہونے کا پریکٹیکل ثبوت اللہ کی طرف سے قرآن پاک حفظ کرنے والوں کو فراہم کیا گیا وہ مقدس الہامی حافظہ ہے جس کے تحت نہ صرف نارمل صحت والے بڑے بوڑھے، نوجوان اور کم عمر بچے بلکہ ذہنی و جسمانی معذوری میں مبتلا بڑے بوڑھے، نوجوان اور کم عمر بچے بھی قرآن مکمل سو فیصد حفظ کرلیتے ہیں اللہ کی مدد اور حکم سے۔یہ کھلے معجزات ہیں اکیسویں صدی میں جو آپ اپنی آنکھوں سے دیکھ سکتے ہیں ۔
اللہ کے قرآن کریم کے سوا دنیا کی کسی بھی کتاب کو مکمل سو فیصد حفظ کرلینا اور پھر اس کو کسی بھی جگہ سے کسی بھی وقت پڑھ کر کمپیوٹر کی طرح سنادینا کسی ذہنی و جسمانی معذوری میں مبتلا غیرمسلم کے لیے تو بہت دور کی بات ہے ، کسی بھی نارمل حالت کے غیرمسلم کے لیے بھی ناممکن ہے۔
چونکہ ایسا صرف اللہ کے قرآن کے ساتھ ہی ممکن ہورہا ہےاکیسویں صدی میں لہذا یہ ایک پریکٹیکل ثبوت ہے کہ اس کام میں مدد کرنے والا اللہ واحد القہار خود ہے اور اس پریکٹیکل نشانی سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ یہ قرآن وہی ہے جو آخری نبی حضرت محمد ﷺ پر نازل ہوا تھا اور حضرت عثمان غنی رضی الله عنہ نےکتابی شکل میں جمع کروایا تھا۔
بے شک قرآن اللہ کا سو فیصد محفوظ اور سچا کلام ہے اور قرآن کے سوا دنیا میں کوئی بھی مذہبی کتاب اللہ کا سو فیصد سچا کلام نہیں ہے۔
اگر یہ قرآن سو فیصد اللہ کا کلام نہ ہوتا اور اللہ حضرت عثمان غنی رضی الله عنہ کے عمل سے راضی نہ ہوتا تو اکیسویں صدی میں موجود قرآن دنیا میں کسی بھی مسلمان کو سو فیصد مکمل طور پر حفظ ہوجانا ہرگز ہرگز ممکن نہ ہوتا حالانکہ یہ ایک کھلی اور ناقابل شکست حقیقت ہے کہ ایسا عملی طور پر بطور معجزہ ہورہا ہے اللہ کے حکم سے۔
لہذا اس سے یہ بھی ثابت ہوتا ہے کہ حضرت عثمان غنی رضی الله عنہ اور تمام صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین نے قرآن کریم کو تحریری شکل دے کر محفوظ کرنے کا جو فیصلہ کیا تھا وہ سو فیصد منجانب اللہ تھا اور اس میں اللہ کی رضا شامل تھی۔
بے شک قرآن کا سو فیصد محفوظ ہوجانا عقل والوں کے لیے ایک کھلا معجزہ ہے اللہ کے حکم سے۔