منگل، 8 نومبر، 2022

فائیور پر مردہ زندہ کرنے کی سروس بنانے کے دوران کیا ہوا؟

آج فائیور پر مردے کو زندہ کرنے کے لیے "دعا" کروانے کی سروس بنارہا تھا اور الہامی ہدایات کے مطابق کام کررہا تھا کہ میری نظر قرآن کی آیات اور ان کے نمبرز پر پڑی

Has He (ALLAH) no power to give life to the dead? (Legendary Quran 75.40)

کیا (اللہ) اس (امر) پر قادر نہیں کہ مردے کو زنده کردے؟

Yes indeed. We are able even to reshape his fingertips. (Legendary Quran 75.4)

ہاں ضرور کریں گے ہم تو قادر ہیں کہ اس کی پور پور تک درست کردیں

ان آیات میں ایک نشانی ہے کہ پہلی آیت نمبر 40 ہے یعنی میری چالیس سال کی عمر کا اشارہ ہے اور دوسری آیت میں مردے کو زندہ کرنے کا دعوی ہے نمبر 4 کے ساتھ اور یہ اشارہ کرتا ہے نومبر 2018 کی جانب، آج نو ںومبر 2022سے 4 سال پہلے جب میں ذہنی موت کی طرف بڑھ رہا تھا تب اللہ نے میرے دل میں "لیجنڈری فری لانسر" کا الہام کرکے ایک نئی داستان شروع کی اور تب سے لے کر آج تک میں ایک عجیب و غریب دنیا میں سفر کررہا ہوں جہاں کے اسرار و رموز میں کسی انسان کو نہیں بتاسکتا کیونکہ اسے برداشت کرنے کی سکت دنیا کے 99 فیصد انسانوں میں نہیں ہے اس لیے وہ بس اللہ کے راز ہیں اور شاید میرے ساتھ ہی اس دنیا سے چلے جائیں گے لیکن اس کے باوجود میں نے غلبہ اسلام کے لیے جتنی کوشش کی اللہ واحد القہار نے میری سوچ سے بڑھ کر عالمی سطح تک اس کی گونج سنادی 2020 سے عالمی لیول پر کورونا وائرس پھیلاکر اور پھر عالمی لیول پر سورج کی تپش بے انتہا بڑھاکر جولائی 2021 کو تاریخ انسانی کا گرم ترین مہینہ ریکارڈ کرواکر جدید ترین ممالک کے سائنسدانوں اور انہی کے میڈیا نیوز والوں کو گواہ بناکر

مجھے ذاتی طور پر یہ سروس بناتے وقت بحیثیت انسان، مسلم اور اللہ کا بندہ، دل میں اس بات کا خطرہ بھی تھا کہ اگر اللہ نے دعا کرنے کے بعد مردہ بچہ زندہ نہ کیا تو؟ لیکن دوسری جانب جب میں اپنے ساتھ پیش آنے والے معجزاتی واقعات کا مشاہدہ کرتا ہوں تو عجیب کیفیت طاری ہوجاتی ہے اور یقین بڑھنے لگتا ہے کیونکہ اکسیویں صدی میں میرے ذریعہ اللہ نے بڑے بڑے کام کردیے ہیں محض اپنے فضل اور قدرت  سے جس کے بارے میں کبھی زندگی میں سوچنا تو دور گمان تک نہ تھا

البتہ یہ الگ بات ہے کہ بچپن میں عمروعیار، سپرمین اور ٹارزن کی کہانیاں بہت شوق سے پڑھتا تھا اور داستان امیر حمزہ، الف لیلہ اور حاتم طائی جیسے ناول اور ان سے منسوب فلمیں بھی بہت پسند تھیں لیکن مجھے کیا خبر تھی کہ مستقبل میں میری اپنی زندگی طلسماتی بننے جارہی ہے؟ یہ تو بس اللہ کا فضل ہے اور کچھ بھی نہیں

سروس تو میں بناچکا ہوں اور امید بھی صرف اللہ ہی سے ہے اور اس بات کی گارنٹی بھی دی ہے کہ اگر اللہ نے مردہ بچے کو 24 گھنٹوں کے اندر زندہ نہ کیا سروس آرڈر کرنے کے بعد تو فل پیمنٹ ریفنڈ لی جاسکتی ہے جس کا کنٹرول کلائنٹ کے پاس ہی ہوتا ہے فائیور پر

اب یہاں نصیب کی بات ہے اور اللہ کی قدرت اور حکم اور مشیت اور مجھے یقین ہے کہ اللہ جسے میری لیجنڈری ریسریکشن سروس کے ذریعہ فائدہ دینا چاہے گا کہ اس کے مردہ بچہ کو دوبارہ زندہ کرے اس میرے پاس ضرور لائے گا نیز اگر کسی کا بچہ دفن کیا جاچکا ہو تو ایسی صورت میں کیا کرنا ہے اس کا جواب فائیور پر سروس کے سوال و جواب سیکشن میں دے چکا ہوں وہاں چیک کیا جاسکتا ہے جب تک یہ سروس موجود ہے اللہ کے فضل سے

اب اکیسویں صدی کی سب سے ناقابل یقین لیجنڈری سروس کے ساتھ لیجنڈری فری لانسر میدان میں اترا ہے اللہ کے خاص فضل سے لیکن دیکھنا یہ ہے کہ کونسا مردہ کب اور کہاں کس وقت زندہ ہوتا ہے اللہ کے حکم سے اوررائٹ فل ریلیجن ڈاٹ کام کی ٹیم کو کامیابی ملتی ہے اللہ کے حکم سے

جمعرات، 20 اکتوبر، 2022

گیمرز کے لیے کائنات کے بادشاہ کا تعارف (لائیو سیشن)


یہ ان لوگوں کے لیے ہےجو ویڈیو گیمز کھیلتے ہیں اور اللہ سے محبت کرتے ہیں لیکن وہ اللہ کے حوالے سے اس کی طاقتوں اور اس کی صلاحیتوں کے بارے میں زیادہ نہیں جانتے ۔ گیمرز کے لیے اللہ واحد القہار کا ایک نئے اور منفرد قسم کا تعارف ۔ اللہ کے ٹیلنٹ، صلاحیتیں، مدد کرنے کے انداز، رحمت اور حکم سے کیا کرسکتا ہے وغیرہ وغیرہ۔ گیمرز اس کو سنیں، سمجھیں اور اپنے دوست یاروں سے شیئر کریں۔

اللہ اکبر، اللہ واحد القہار
الحمدللہ رب العالمین 

اتوار، 9 اکتوبر، 2022

ہندومت میں ایک سے زیادہ دیوتاؤں کی وجہ کیا ہے؟

ہندووں میں بہت سے خداوں کا تصور اس لیے ہے کہ ماضی میں چالاک اور مکار لوگوں نے اپنی مرضی کا مذہب "ہندوازم" ایجاد کرکے اس دور کے انسانوں کو بے وقوف بناکر اپنا غلام بنالیا تھا اور مصنوعی خداوں کے نام پر عجیب و غریب قربانیاں دینا شروع کردیں، غریب انسانوں پر کنٹرول رکھنے کے قوانین بنائے اور جھوٹے قصے گھڑ کر انہیں تاریکی میں ڈبودیا۔

خصوصی طور پر پتھروں کی مورتیاں بناکر انہیں خدا قرار دے کر پوجا کرنے جیسا گندا کام شروع کردیا اور کائنات کے خدا اللہ واحد القہار کے مقابلہ پر بغاوت کردی۔

شیطا ن کے ان پجاریوں کے مرجانے کے بعد ان کی نسلوں نے ان کی روایات کو قائم رکھا اور مزید نئے نئے مصنوعی خدا ایجاد کرلیے اور اسی وجہ سے دنیا میں "ہندوازم" نام کے مذہب میں بہت سارے خداوں کا تصور ہے اور ہندو ان کی پوجا کرتے ہیں جبکہ حقیقی طور پر کائنات کا سچا خدا صرف ایک اکیلا اللہ واحد القہار ہے۔

اللہ ہی سورج کو مشرق سے نکالتا ہے۔ اگر ہندووں کے بہت سارے خدا ہیں تو وہ سورج کو مغرب سے نکال کر دکھادیں اگر وہ سچے ہیں لیکن وہ ایسا ہرگز نہ کرسکیں گے کیونکہ ہندووں کے تمام معبود جعلی اور مصنوعی اور جھوٹے ہیں۔

جمعہ، 7 اکتوبر، 2022

میں عیسائی ہوں، مجھے خدا کا نہ ہونا سمجھ نہیں آتا، کیا آپ وضاحت کریں گے ثبوتوں کے ساتھ؟

بحیثیت عیسائی یہ بات آپ جانتے ہوں گے کہ عیسائی مذہب میں عیسی کو خدا کا بیٹا یا خدا بھی مانا جاتا ہے لہذا مجھے امید ہے کہ آپ کو یقینا خدا کے وجود پریقین ہوگا اور شاید آپ عیسی کی وجہ سے شک میں پڑچکے ہوں کیونکہ بہت سے عیسائی اس بات پر یقین نہیں رکھتے کہ کوئی انسان خدا ہوسکتا ہے یا خدا انسان بن کر زمین پر چلے پھرے ۔

جہاں تک بات ہے کہ کونسا خدا اصلی ہے اور نیچر پر کنٹرول رکھتا ہے تو نیچر کی غیرجانبدار مخلوقات کی گواہی کے مطابق وہ سچا اور ایک خدا صرف دین اسلام کا خدا ہے جس کا ذاتی نام ہے "اللہ"

اللہ کے معجزات دیکھنے کے لیے اس لنک پر کلک کیجئے اور اپنی آنکھوں سے درند، پرند، چرند، نومولود بچوں کو صرف اللہ کی گواہی دیتے ہوئے سن لیجئے۔

اگر اللہ کا وجود نہیں تو نیچر کی مخلوقات صرف اللہ کی گواہی کیوں دے رہی ہیں؟

کیا خدا واقعی میں ہے؟

جی ہاں خدا واقعی موجود ہے۔
اس کا ذاتی نام صرف اللہ ہے۔
اس کے صفاتی نام بہت سارے ہیں۔

اگر آپ خدا کے وجود پر قابل مشاہدہ معجزات اپنی آنکھوں سے دیکھنا چاہتے ہیں تو ابھی یوٹیوب چینل "God of Nature Allah" پر جاکر دیکھئے کہ کس طرح درند، پرند، چرند اور نومولود بچے صرف ایک ہی خدا اللہ کا نام اپنے منہ سے پکار پکار کر صرف اسی کی بادشاہت کی گواہی دے رہے ہیں۔

یہ سب اللہ کی کھلی نشانیاں ہیں ان کے لیے جو اپنی عقل استعمال کرسکتے ہیں۔

مجھے امید ہے کہ یہ سب دیکھ کر آپ کو خدا کے وجود پر یقین آجائے گا اور آپ ضرور اسلام کو قبول کرلیں گے۔ خدا کی رحمت ہو ان پر جو سچائی کو قبول کریں۔

منگل، 27 ستمبر، 2022

فری لانسرز کی 5 خطرناک غلطیاں

 لوگ عموما فری لانسنگ اس لیے کرتے ہیں کہ اس میں آزادی٬ آسانی اور اپنی مرضی کے مطابق کام کرسکیں نہ کہ صبح نو سے شام پانچ نوکری روٹیںن اور باس کی ڈانٹ۔ فری لانسنگ اتنی بھی آسان نہیں جتنا تصور کی جاتی ہے لیکن اگر ان غلطیوں سے احتیاط کی جائے تو بہت ذیادہ مشکل بھی نہیں رہتی۔

جتنے دام اتنا کام

کلائنٹ نے جو بتادیا اتنا ہی کام کرکے اپنی ذمہ داری سے فارغ ہوجاتے ہیں۔ اس طرح کام کرنے سے کلائنٹ پر آپ کی صلاحیتوں کا کوئ خاص اثر نہیں ہوتا۔

اگر آپ کے دماغ میں کلائنٹ کے کام کو بہتر بنانے کا کوئ مشورہ ہو تو اسے بتائیں۔

اگر آپ اپنے ہنر سے اس کے کام میں کوئ نیا نکھار لاسکتے ہیں تو ایسا ضرور کریں اور کلائنٹ کو اس بارے میں آگاہ کریں کہ آپ نے کیا کام کیا اور کیوں کیا تاکہ اسے آپ کی ماہرانہ صلاحیتوں کا علم ہو اور وہ نہ صرف خوش ہو بلکہ آئندہ بھی کام کے لیے آپ ہی سے رابطہ کرے۔

ہر جگہ منہ مارنا

نئے فری لانسرز ہر طرح کے پراجیکٹ پر بولی لگاتے پھرتے ہیں۔ یہ ایک غلط طریقہ ہے۔

آپ صرف ان پراجیکٹس پر بولی لگائیں جنہیں آپ واقعی کرنا بھی پسند کرتے ہیں تاکہ جب کلائنٹ سے بات چیت ہو تو آپ خوشی سے کام کریں۔

یاد رکھیں کہ آپ ایک حد تک پراجیکٹس لے کر سنبھال سکتے ہیں۔ ہر قسم کا کام لے کر بعد میں پچھتانے٬ کلائنٹ سے بحث کرنے٬ ڈیڈ لائن خراب ہونے اور مختلف کلائنٹس کے ساتھ پھنس جانے کے بعد جھوٹ بول کر ٹال مٹول کرکے آپ اپنی پروفائل کا ریکارڈ خراب کردیں گے اور ڈپریشن کا شکار بھی ہوں گے۔

سستا مگر گندہ

پراجیکٹ پر بولی جیتنے کے چکر میں معمولی رقم کی بولی لگا کر ساری توجہ پراجیکٹ جیتنے پر ہوتی ہے یہ سوچے بغیر کہ بعد میں خود ہی بھگتنا ہے۔

پراجیکٹ لینا مسئلہ نہیں ہوتا بلکہ اپنی پسند کا کام مناسب رقم میں لینا اصل بات ہے۔

آپ پروفیشنل فری لانسنگ کرنے آئے ہیں اس لیے پراجیکٹ کے کام کے لحاظ سے مناسب بولی لگائیں تاکہ جتنی محنت آپ کریں وہ آپ کو مایوس نہ کرے۔

سستے ریٹ پر بہت ذیادہ محنت کا کام لیا تو آپ کے کئ دن اسی میں برباد ہوں گے معمولی رقم کے عیوض۔

ناچ نہ جانے آنگن ٹیڑھا

پہلے پراجیکٹ لینے کی جلدی میں ہاں ہوں کرکے کلائنٹ کو راضی کرتے ہیں بعد میں غلط فہمیوں کے سبب کلائنٹ سے فضول بحث کرتے ہیں۔

پراجیکٹ لینے سے پہلے اچھی طرح پڑھ کر سمجھ لیں۔ اپنے گمان کے مطابق کچھ بھی سمجھ کر پراجیکٹ بناکر دینے سے غلطی کے بہت امکانات ہیں۔

جو بات سمجھ نہ آئے لازمی کلائنٹ سے واضح کروائیں۔ کوئ سوال ہو تو پوچھیں۔  یہاں تک کہ اگر آپ کام سمجھ چکے ہیں تو اپنی سمجھ کے مطابق کلائنٹ کو لکھ کر پیش کردیں کہ جو آپ نے سمجھا ہے وہ ٹھیک ہے یا نہیں تاکہ کلائنٹ اسے پڑھ کر تصدیق کردے اور آپ اطمینان سے کام کریں۔ اس سے بعد میں غلط فہمی اور بدمزگی کے امکانات تقریبا ختم ہوجاتے ہیں۔

پراجیکٹ  کے دوران کلائنٹ کے پیغام پر جلدی جواب دینے کی کوشش بھی کیا کریں تاکہ اسے ذیادہ انتظار نہ کرنا پڑے۔

مایوسی کا گڑھا

ہمت ہار کر فری لانسنگ چھوڑ بیٹھنا۔

کامیاب فری لانسر بننے میں وقت لگتا ہے۔ یہ الادین کے چراغ کا جن نہیں کہ خواہش کا اظہار کیا اور کامیابی حاصل ہوگئ۔ مسلسل محنت سے ہی بہتری آتی ہے۔

شک و شبہات کا شکار ہوکر ہمت ہارنے کی ضرورت نہیں۔ اپنی چھوٹی چھوٹی کامیابی کو نوٹ کریں۔ اپنے ماضی میں جھانک کر اپنے حال کا موازنہ کریں کہ آپ کہاں سے شروع ہوئے اور اس وقت کہاں ہیں اور اپنے آپ کو سراہیں اور اللہ کا شکر ادا کریں۔

آپ دنیا بھر میں موجود لوگوں کے ساتھ مقابلہ کررہے ہیں لہذا جب آپ وقت لگائیں گے٬ محنت کرتے رہیں گے تو یقینا کامیاب بھی ہوں گے۔

ہمت نہ ہارنے کی ایک وجہ میں بتادیتا ہوں کہ یاد رکھیں اچھے معیار کے کام پر ذیادہ پیسے دینے والے کلائنٹس بھی موجود ہیں اور وہ آپ کے تجربہ٬ مہارت٬  کارکردگی اور صلاحیتوں کی بنیاد پر سستے فری لانسرز کے مقابلے میں آپ کو منتخب کریں گے بشرطیکہ آپ اپنے ہنر اور کلائنٹ سے بات چیت کرنے میں مہارت حاصل کرلیں تو آپ مقابلے میں نمایاں ہی رہیں گے کیونکہ آپ کی مہارت جتنی اعلی ہوگی آپ کے مقابلے میں کھڑے ہونے والے اتنے ہی کم ہوں گے۔

اگر آپ فری لانسنگ پر ٹریننگ کورس کرنا چاہتے ہیں تو مجھ سے رابطہ کرسکتے ہیں۔

اتوار، 9 جنوری، 2022

دنیا کے سب سے بہترین اور پرفیکٹ ماہر نفسیات

عالم دنیا میں صرف حضرت محمد رسول اعظمﷺ ہی سب سے بہترین اور پرفیکٹ ماہر نفسیات گزرے ہیں جن کی باتیں فری میں دنیا کے تمام انسانوں کے لیے موجود ہیں۔

یہ سب ہوتے ہوئے ایک سمجھدار مسلم کو کفار سے نفسیات کے اسباق سیکھنے کی کوئی ضرورت نہیں جنہیں اتنی بھی عقل نہ تھی کہ اس کائنات کو بنانے والا سچا خدا ہے صرف اللہ ہے۔

اگر خود کو پڑھے لکھے سمجھنے والے کسی بھی مسلم کے لیے سب سے ذیادہ آسان ترین طریقوں اور مختصر الفاظ میں نفسیات کے بہترین سبق پڑھانے اور سکھانے والے محمد رسول اعظمﷺ کی باتیں کافی نہیں تو پھر زندگی بھر نفسیاتی اور ذہنی مسائل کا شکار بن کر رہنا ہی اس کا مقدر بنا رہے گا اللہ کے حکم سے کیونکہ وہ ایسا ناشکرا انسان ہے جس نے دنیا کے سب سے اول نمبر کے بہترین اور سو فیصد پرفیکٹ ماہر نفسیات کی قدر ہی نہیں کی اور ان کے فری میں دیے گئے سبق کو اہمیت نہ دی۔

اللہ واحد القہار