بدھ، 14 دسمبر، 2022

کیا مذہبی لوگ مجھے قائل کر سکتے ہیں کہ خدا موجود ہے؟

جس انسان کو سچائی کی تلاش ہوتی ہے اسے کسی کو منوانے اور قائل کرنے کی ضرورت نہیں پڑتی بلکہ وہ انسان خود اپنی جستجو اور لگن کے تحت کام کرتے ہوئے سچے خدا کو تلاش کرلیتے ہیں اور خدا ان کی مدد کرتا ہے لہذا مذہبی لوگوں سے یہ امید رکھنا کہ وہ تمہیں قائل کریں حماقت کے سوا کچھ بھی نہیں۔

ہزاروں صدیوں سے دنیا بھر میں ایسا ہی ہوتا آرہا ہے کہ خدا کے منکروں نے ایک تماشہ لگا رکھا ہے کہ وہ مذہبی لوگوں سے کہتے ہیں کہ وہ انہیں خدا کا وجود ثابت کریں حالانکہ ان انکار کرنے والوں کے سامنے جیتی جاگتی کائنات اور اس میں موجود نیچرل لشکر خود اپنے منہ سے سچے خدا "اللہ" کے نام کی گواہی دیتے رہتے ہیں اور "اللہ" اپنے نا م کو بادلوں ، پرندوں، جانوروں، درختوں، پتوں، پھولوں، پھلوں، سبزیوں وغیرہ کے اوپر لکھ کر دکھاتا رہتا ہے لیکن اس کے باوجود ایسے تمام لوگ جو بہت عقلمند ہونے کے دعویدار ہیں وہ خدا کے معاملے میں انتہائی بودے اور احمق ہی ثابت ہوئے ہیں کہ ان کی اکثریت یہ سب جان لینے اور اپنی آنکھوں سے صرف اللہ کے کھلے معجزات دیکھ لینے کے باوجود کہتی ہے کہ یہ کوئی ثبوت نہیں اور دوسری جانب خود اپنے باطل خداوں کے ایسے اختیارات ثابت کرنے میں سو فیصد ناکام بھی ہیں ہمیشہ کے لیے۔

دنیا کے کسی بھی مذہبی انسان کو خدا کو ثابت کرنے کی ضرورت نہیں بلکہ خدا نے اپنے وجود کو خود ہی ثابت کردیا ہے۔ اب یہ بات خدا کے منکروں اور باطل خداوں کے پیرکاروں کو بھی سمجھنے کی شدید ضرورت ہے جو دنیا بھر کے پانچ ارب سےزائد انسانوں کو جھوٹی کہانیوں کے ذریعہ صدیوں سے بےوقوف بناکر لوٹ مارکررہے ہیں باطل خداوں کے نام پر حالانکہ اللہ واحد القہار نے ان باطل خداوں اور ان کے باطل مذاہب کے لیے کوئی سند نہیں اتاری اور کبھی جھوٹے خداوں کی پوجا پاٹ کرنے کا حکم نہیں دیا۔

یہ سب دنیاوی کھیل تماشہ اور شہرت پانے کی غرض سے دنیا کے انسانوں کو اپنی غلامی میں رکھنے کا ڈرامہ رچایا گیا ہے جو آج تک جاری و ساری ہے اور مسلمانو ں کے اکثر مذہبی و روحانی پیشواوں میں یہ ہمت و جرات نہیں کہ وہ کھل کر عالم دنیا کے تمام باطل مذاہب کے بڑے بڑے مذہبی و روحانی و جادوئی و سائنسی پیشواوں کے سامنے گلوبل میڈیا پر دبنگ اعلان کرکے یہ کہہ سکیں کہ دنیا کے تمام غیرمسلم باطل اور جھوٹے خداوں کے پجاری ہیں اور سچے خدا اللہ کے مسلم پیروکاروں پر جان بوجھ کر ظلم و ستم کررہے ہیں۔

اگر تمہیں واقعی خدا کی تلاش ہے اور تم اپنی تلاش میں سچے ہو تو اللہ کے حکم سے ظاہر ہونے والے معجزات اور کھلی نشانیاں تمہارے لیے کافی ہیں جو  معجزات سیکشن میں موجود ہیں اور میرے یوٹیوب چینل  پر ان کے حوالے سے بے تحاشہ ویڈیوز بناکر لوڈ کردی گئی ہیں ان کے لیے جو اپنی عقل استعمال کرسکتے ہیں اور اللہ کے مشن کو پورے عالم پر غلبہ دینے کے لیے اپنی بھرپور کوشش کرنا چاہتے ہیں۔

اس کے لیے کسی قسم کی جنگ اور گالی گلو چ کرنے کی ضرورت نہیں۔ یہ صرف ایک روحانی جنگ ہے اور روحانی طاقتوں اور روحانی معجزات کے ذریعہ ہی اللہ کے حکم اور فضل سے کافی ہے جس کا مقابلہ کرنا روئے زمین کے تمام کافروں، منافقوں، مرتدوں، گستاخوں، حاسدوں، باغیوں اور نافرمانوں کے لیے ہمیشہ کے لیے ناممکن ہے۔

Quran Jalana (قرآن جلانا)

یہ ایک بہت ہی حساس ٹاپک ہے اور اکثر جذباتی قسم کے مسلمان اس معاملے میں اپنی عقل استعمال کرنے سے مکمل طور پر قاصر ہیں کیونکہ انہیں اسلام کی مکمل اور صحیح تعلیمات کا علم نہیں لہذا وہ اپنی جہالت  سبب میرے جواب پر ضرور سیخ پا ہوں گے اس لیے میں یہاں پر صحابہ کرام اور علمائے کرام کے حوالے سے ریفرینس سامنے رکھ رہا ہوں۔ انہیں پڑھنے کے بعد خود فیصلہ کرلو کہ قرآنی آیات کا جلانا جائز ہے یا نہیں کیونکہ یہ معاملہ بوسیدہ اوراق سے بھی تعلق رکھتا ہے اور ایسے تعویذات  سے بھی جن میں قرآنی آیات لکھ کر انہیں لاعلاج مریضوں کے علاج کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔


تحریری جوابات


ضعیف اوراق قرآن کی حفاظت کیسے کی جائے؟

السلام علیکم اگر کوئی مسلمان قرآن پاک کو جلائے تو کیسا ہے؟ بعض دوسرے مسالک کے لوگ ایسا کرتے بھی ہیں۔ ایسے کافی واقعات سامنے آئے ہیں۔ قرآن و حدیث کی روشنی میں جواب سے آگاہ فرمائیں۔

قرآن مجید و دینی کتابوں کے بوسیدہ اوراق کا کیا جائے؟

کیا فرماتے ہیں مفتیان کرام درمیان اس مسئلہ کے کہ قرآن مجید و دینی کتابوں کے بوسیدہ ناقابلِ استعمال اوراق کا کیا جائے؟ ان اوراق کا جلانا کیسا ہے؟ رہنمائی فرماکر عنداللہ ماجور ہوں ۔


قرآنی آیات پر مشتمل اوراق کو جلانا




ویڈیو جوابات


قرآن کو جلانا، مفتی طارق مسعود


قرآن کے بوسیدہ اوراق کو جلانے کا حکم، مفتی طارق مسعود


 حضرت عثمان غنی نے قرآن کے نسخے جلوادیے تھے، انجینیئر محمد علی مرزا


یا قرآنی صفحات جلادینے چاہیں، ایسا کرنا گناہ تو نہیں؟


 ضعیف قرآن کو جلانا کیسا ہے؟

پرانے قرآن کو جلانا کیسا ہے؟


پھٹے پرانے قرآن کو جلانا کیسا ہے؟


قرآنی صفحات کو آگ لگانا گناہ ہے؟


اخبارات یا قرآنی اوراق کو جلانا کیسا ہے؟


ہم کیسے جان سکتے ہیں کہ ہنومان ایک طاقتور دیوتا تھا؟

اگر ہنومان طاقت ور دیوتا (خدا) تھا تو اسے موت کس نے دی؟ اگر ہنومان خدا تھا تو اس کی موت کے بعد کائنات کا نظام کون چلارہا ہے؟ جس کا وجود ہی زندہ نہیں وہ خدا کیسے ہوسکتا ہے؟ دنیا کے ہر انسان کو اپنی عقل استعمال کرنے کی شدید ضرورت ہے۔ ہنومان نہ کبھی خدا تھا اور نہ کبھی خدا ہوگا۔ کیا ہنومان نے اپنی طاقتوں سے یہ ثابت کردیا ہے کہ صرف وہی اکیلا سچا خدا ہے اور پوری کائنات کا نظام کنٹرول کررہا ہے اور آسمان اور زمین کے درمیان تمام لشکر اس کے قبضہ میں ہیں؟ نہیں، نہ وہ ایسا کبھی کرسکا اور نہ کبھی کرسکے گا۔ دنیا کے کسی ایک بھی انسان کے پاس ہنومان کے سچا خدا ہونے پر کوئی ثبوت نہیں ہے کہ وہ زندہ ہے اور کائنات کو کنٹرول کررہا ہے۔ یہاں تک کہ آگ میں جل کر راکھ ہوجانے والے ہندووں کو دوبارہ زندہ سلامت انسان بناکر کھڑا کردینا دنیا کے پانچ ارب سے ذائد غیرمسلموں کے تمام باطل خداوں کے لیے ناممکن ہے جبکہ کائنات کا سچا خدا اللہ اس کام کو کرنے پر پوری قدرت رکھتا ہے۔

اتوار، 11 دسمبر، 2022

بہت سے احمق کیوں یہ مانتے ہیں کہ انہیں کام کرنے کے لیے "خدا" کی ضرورت ہے؟

اگر انسانوں کے ہاتھوں کا بنایا ہوا روبوٹ یہ سوال کرے کہ "بہت سے احمق کیوں یہ مانتے ہیں کہ انہیں کام کرنے کے لیے "انسان" کی ضرورت ہے؟" تو کیا وہ روبوٹ احمق کہلائے گا یا اسے بنانے والے انسان احمق کہلائیں گے؟

اگر تمہاری نظر میں وہ روبوٹ احمق کہلائے گا تو تم عقل استعمال کرسکتے ہو لیکن اگر تمہاری نظر میں روبوٹ بنانے والے انسان احمق کہلائیں گے تو اس کا مطلب یہ ہے کہ تم اپنی عقل استعمال نہیں کرسکتے۔

لہذا جو سوال تم خدا کو ماننے والوں پر لگارہے ہو اسے اپنی ذات پر اپلائی کرکے اپنے آپ کو خود ہی جج کرلو تمہیں اپنے اس احمقانہ سوال 'بہت سے احمق کیوں یہ مانتے ہیں کہ انہیں کام کرنے کے لیے "خدا" کی ضرورت ہے؟' کا جواب مل جائے گا۔

امید ہے کہ میری بات سمجھ آگئی ہوگی اگر تم اپنی عقل استعمال کرسکتے ہو
اگر تم اپنی عقل استعمال نہیں کرسکتے تو پھر بے شک جو مرضی کرتے پھرو

اتوار، 27 نومبر، 2022

حضرت محمدﷺ کا نام چمکتے بادلوں کے ذریعہ

۱۷ اکتوبر سنہ ۲۰۲۱، صبح سویرے چھت پر "لیجنڈ آف اللہ " ہونے کا دعوی کرنے کے بعد اللہ کے درخت کے اوپر آسمان پر اللہ کا نام ہوا میں نمودار ہوکر غائب ہوجانے کے بعد اللہ کے آخری نبی حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کا نام چمکتے بادلوں کے ذریعہ ظاہر ہوا اللہ کے حکم سے
 

جمعرات، 17 نومبر، 2022

یہ ہے اللہ کا فضل جسے چاہے دے

  - اے ایمان والو! تم میں سے جو شخص اپنے دین سے پھر جائے تو اللہ بہت جلد ایسی قوم کو ﻻئے گا جو اللہ کی محبوب ہوگی اور وه بھی اللہ سے محبت رکھتی ہوگی وه نرم دل ہوں گے مسلمانوں پر اور سخت اور تیز ہوں گے کفار پر، اللہ کی راه میں جہاد کریں گے اور کسی ملامت کرنے والے کی ملامت کی پرواه بھی نہ کریں گے، یہ ہے اللہ تعالیٰ کا فضل جسے چاہے دے، اللہ تعالیٰ بڑی وسعت واﻻ اور زبردست علم واﻻ ہے ۔

قرآن 5.54

موجودہ صورتحال اور زمانے کے حالات پر نظر رکھنے کے بعد مجھے یہ صورتحال اور ایسی قوم صرف فلسطینی مسلمانوں کی نظر آتی ہے جو واقعی اللہ سے شدید محبت رکھتے ہیں ان کی عورتوں کے جسم سے پردہ نہیں ہٹتا نظر آتا خواہ جنگی حالات ہوں یا وہ ذخمی حالت میں چور چور پڑی ہوں اور خون نکل رہا ہو مگر کیمروں کے سامنے انہیں اپنی حیا اور پاکیزگی کا خیال رہتا ہے یہ بات میں نے بارہا مشاہدہ کی ہے ان کی ویڈیوز میں لہذا میں یہ بات پورے یقین سے کہہ سکتا ہوں کہ فلسطینی مسلم خواتین بہت پاکیزہ کردار اور مظبوط ایمان کی مالک ہیں۔

وہاں کا بچہ بچہ ایمان کی دولت سے مالامال ہے اور موت سے نہیں ڈرتا۔ اللہ اکبر وللہ الحمد

وہاں کے مسلم نوجوان کفار کو ناکوں چنے چبوارہے ہیں اور ٹیکنالوجی کے بتوں کو پاش پاش کررہے ہیں اللہ کے حکم سے اور کافروں کو ذلت کی خاک چٹارہے ہیں۔

بے شک اللہ اپنے مخلص بندوں کی مدد کے لیے اکیلا ہی کافی ہے اور جس کی مدد پر اللہ واحد القہار آجائے پھر اسے شکست دینے والا کوئی نہیں ہوتا یہ عنقریب دنیا بھر کے کفار اپنی آنکھوں سے دیکھ لیں گے کہ اللہ کے مخلص بندوں کے ہاتھوں انہیں کیسی ذلت آمیز شکست سے دوچار ہونا پڑے گا۔

بے شک اللہ جو چاہے سو کرتا ہے۔

الحمدللہ رب العالمین

اللہ اکبر، اللہ واحد القہار

ہفتہ، 12 نومبر، 2022

کیا کوئی اچھا مذہب ہے؟

کیا کوئی اچھا مذہب ہے؟مذہب کے بارے میں سنتے وقت برین واشنگ، غیر قانونی باتیں، اور بری تصویریں ہوتی ہیں، لیکن کیا کوئی واقعی صحیح مذہب ہے جو ایسی کوئی بری حرکت نہیں کرتا؟ اگر ایسا ہے تو یہ کہاں مشہور ہے؟

بے شک ایک بہترین اور اچھا دین موجود ہے
اس دین کا نام ہے "اسلام"
اس دین کا خدا کا نام ہے "اللہ"
االلہ نے پوری کائنات بنائی ہے
اللہ اپنا ذاتنی نام نیچر کے ذریعہ لکھ کر دکھاتا ہے
اللہ کے دین اسلام کو ماننے والے "مسلمان" کہلاتے ہیں
مسلمانوں کی اچھی مثال "سعودی عرب" کے شہر مکہ اور مدینہ میں ملے گی