اس ویب سائٹ پر اسلام، قرآن، روحانیت، گیمنگ، فری لانسنگ، کمپیوٹر، ویب ڈیویلپمنٹ، گرافک ڈیزائننگ، کرامات و معجزات، کیریئر، لائف، بزنس، ریلیشن شپ اور بہت کچھ ملے گا۔
ہفتہ، 24 دسمبر، 2022
کیا آپ کو کبھی خدا کے وجود پر یقین کرنے پر مجبور کیا گیا ہے؟
بدھ، 21 دسمبر، 2022
کیا انسان موسم کو بارش پر مجبور کر سکتا ہے؟
بدھ، 14 دسمبر، 2022
کیا آپ کے خیال میں اللہ موجود ہے؟ قرآن میں جو کچھ لکھا ہے اس پر آپ کی کیا رائے ہے؟
اگر مجھے خیالات پر چلنا ہوتا تو دنیا کے بہت سے مذاہب کے درمیان کنفیوزن میں پڑا رہتا کیونکہ خدا کے نام پر دنیا بھر کے انسانوں کو صدیوِں سے بے وقوف بنانے کا دھندا چل رہا ہے جس کے خلاف بولنے اور لکھنے کی ہمت و جرات اکثر انسانوں میں نہیں اور اگر کوئی سچائی بیان کرنے لگے تو اس کے خلاف باطل خداوں کے پیروکار متحد ہوکر دشمنی پر کھڑے ہوجاتے ہیں اپنے جھوٹے اور من گھڑت مذاہب کو ڈیفینڈ کرنے کے لیے اور جن باطل خداوں کے نام پر انہوں نے اپنے مذاہب ایجاد کر رکھے ہیں ان کی اتنی بھی حیثیت اور طاقت نہیں کہ مچھر کا پر بھی بناسکیں۔
مجھے اللہ نے اپنے ذاتی نام کی کھلی نشانیاں آسمان اور زمین کے درمیان دکھائی ہیں۔ اللہ نے مجھے مردے زندہ کرکے دکھائے ہیں۔ اللہ نے مجھے سورج، بادلوں، ہواوں، بارش، آندھی طوفانوں، گرمی، سردی، طوفانوں کے ذریعہ اپنے کھلے معجزات دکھائے ہیں۔ اللہ نے مجھے آخری نبی محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی رسالت پر کھلے معجزات دکھائے ہیں۔ اللہ نے مجھے اپنی قدرت اور طاقتوں پر مطئمن کیا ہے۔
ان سب کے ہوتے ہوئے میں اللہ کو صرف خیال کی بنیاد پر نہیں مانتا بلکہ میرے پاس اللہ کے وجود پر کھلم کھلا اور روشن دلائل اور ناقابل شکست ثبوت ہیں جو میری ذاتی ویب سائٹ پر دنیا بھر کے تمام انسانوں کے لیے موجود ہیں۔ اس کے علاوہ انٹرنیشنل مذہبی پلیٹ فارم پر بھی اسلام کی سچائی پر غیرجانبدار اور ناقابل شکست قابل مشاہدہ نیچرل ثبوت و شواہد موجود ہیں ان کے لیے جو واقعی سچے دین کی تلاش میں ہیں۔
جہاں تک قرآن کی بات ہے تو یہ کائنات کے بادشاہ کی کتاب ہے۔ اس نے اس کتاب کے اندر جتنے بھی دعوے کیے ہیں ان کے حوالے سے پریکٹیکل وہ اسی فزیکل دنیا میں دکھارہا ہے اور ماضی میں بھی دکھاچکا ہے۔ بے شک اکثر لوگوں کی اس کے کاموں پر کوئی توجہ نہیں ہے۔
اس کے لیے میں صرف ایک چھوٹی سی لیکن بہت پاورفل مثال پیش کروں گا ثبوت کے ساتھ کہ دنیا کا ہر بچہ مسلم پیدا ہوتا ہے اور پیدائشی طور پر "اللہ" کے نام کو جانتا ہے لیکن دنیا کے اکثر انسان اس بات کو نہیں جانتے۔
یہ رہے قرآن میں اللہ کے چند دعوے نومولود بچوں کو ان کی ماوں کی پیٹ میں بنانے کے حوالے سے
3.6 - وه ماں کے پیٹ میں تمہاری صورتیں جس طرح چاہتا ہے بناتا ہے۔ اس کے سواکوئی معبود برحق نہیں وه غالب ہے، حکمت واﻻ ہے۔
16.78 - اللہ تعالیٰ نے تمہیں تمہاری ماؤں کے پیٹوں سے نکالا ہے کہ اس وقت تم کچھ بھی نہیں جانتے تھے، اسی نے تمہارے کان اور آنکھیں اور دل بنائے کہ تم شکر گزاری کرو.
36.77 - کیا انسان کو اتنا بھی معلوم نہیں کہ ہم نے اسے نطفے سے پیدا کیا ہے؟ پھر یکایک وہ صریح جھگڑالو بن بیٹھا.
30.30 - پس آپ یک سو ہو کر اپنا منھ دین کی طرف متوجہ کر دیں۔ اللہ تعالیٰ کی وه فطرت جس پر اس نے لوگوں کو پیدا کیا ہے، اللہ تعالیٰ کے بنائے کو بدلنا نہیں، یہی سیدھا دین ہے لیکن اکثر لوگ نہیں سمجھتے.
اور یہ رہے تین نومود بچے جو ماں کے پیٹ سے نکلنے کے بعد رونے کے بجائے صرف "اللہ" کا نام پکار رہے ہیں
یہ اس لیے کہ اللہ ہی سچا خدا ہے اور حضرت محمدﷺ نے ساتویں صدی میں ہر بچہ کے مسلم پیدا ہونے کے حوالے سے سچ بتادیا تھا۔
رسول اللہﷺ نے فرمایا: ”ہر بچہ فطرت (اسلام) پر پیدا ہوتا ہے، پھر اس کے ماں باپ اسے یہودی، نصرانی، یا مشرک بناتے ہیں“ عرض کیا گیا: اللہ کے رسول! جو اس سے پہلے ہی مر جائے؟ آپ نے فرمایا: ”اللہ خوب جانتا ہے کہ وہ کیا عمل کرتے“۔
اس دور میں کیمرے ایجاد نہیں ہوئے تھے لیکن اکیسویں صدی میں یہ بات واضح اور روشن ہوکر سامنے آچکی ہے کیونکہ بہت سے پیدائشی بچوں نے صرف ایک خدا "اللہ" کا نام پکار کر اپنے منہ سے گواہی دے دی ہے کہ واقعی ہر بچہ صرف مسلم پیدا ہوتا ہے لہذا یہ ثابت ہوگیا کہ ہر بچہ کا دین صرف اسلام ہوتا ہے اور بعد میں اس کے والدین اس کو ہندو، عیسائی، یہودی، مجوسی، مشرک وغیرہ بنادیتے ہیں۔
جب یہ ثابت ہوچکا کہ صرف اللہ ہی سچا خدا ہے اور قرآن اسی اللہ کی کتاب ہے تو اب سوائے اللہ پر ایمان لانے اور حضرت محمدﷺ کو آخری نبی تسلیم کرنے اور اسلام قبول کرنے کے سوا غیرمسلموں کے پاس کوئی اور راستہ نہیں۔ بے شک اللہ کفر کی گندگی ان پر ڈالتا ہے جو اپنی عقل استعمال نہیں کرتے۔
- حاﻻنکہ کسی شخص کا ایمان ﻻنا اللہ کے حکم کے بغیر ممکن نہیں۔ اور اللہ تعالیٰ بے عقل لوگوں پر گندگی ڈال دیتا ہے.
کیا مذہبی لوگ مجھے قائل کر سکتے ہیں کہ خدا موجود ہے؟
Quran Jalana (قرآن جلانا)
یہ ایک بہت ہی حساس ٹاپک ہے اور اکثر جذباتی قسم کے مسلمان اس معاملے میں اپنی عقل استعمال کرنے سے مکمل طور پر قاصر ہیں کیونکہ انہیں اسلام کی مکمل اور صحیح تعلیمات کا علم نہیں لہذا وہ اپنی جہالت سبب میرے جواب پر ضرور سیخ پا ہوں گے اس لیے میں یہاں پر صحابہ کرام اور علمائے کرام کے حوالے سے ریفرینس سامنے رکھ رہا ہوں۔ انہیں پڑھنے کے بعد خود فیصلہ کرلو کہ قرآنی آیات کا جلانا جائز ہے یا نہیں کیونکہ یہ معاملہ بوسیدہ اوراق سے بھی تعلق رکھتا ہے اور ایسے تعویذات سے بھی جن میں قرآنی آیات لکھ کر انہیں لاعلاج مریضوں کے علاج کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔
تحریری جوابات
ضعیف اوراق قرآن کی حفاظت کیسے کی جائے؟
قرآن مجید و دینی کتابوں کے بوسیدہ اوراق کا کیا جائے؟
ویڈیو جوابات
قرآن کو جلانا، مفتی طارق مسعود
قرآن کے بوسیدہ اوراق کو جلانے کا حکم، مفتی طارق مسعود
حضرت عثمان غنی نے قرآن کے نسخے جلوادیے تھے، انجینیئر محمد علی مرزا
یا قرآنی صفحات جلادینے چاہیں، ایسا کرنا گناہ تو نہیں؟
ضعیف قرآن کو جلانا کیسا ہے؟
پرانے قرآن کو جلانا کیسا ہے؟
پھٹے پرانے قرآن کو جلانا کیسا ہے؟
قرآنی صفحات کو آگ لگانا گناہ ہے؟
اخبارات یا قرآنی اوراق کو جلانا کیسا ہے؟
ہم کیسے جان سکتے ہیں کہ ہنومان ایک طاقتور دیوتا تھا؟
اگر ہنومان طاقت ور دیوتا (خدا) تھا تو اسے موت کس نے دی؟ اگر ہنومان خدا تھا تو اس کی موت کے بعد کائنات کا نظام کون چلارہا ہے؟ جس کا وجود ہی زندہ نہیں وہ خدا کیسے ہوسکتا ہے؟ دنیا کے ہر انسان کو اپنی عقل استعمال کرنے کی شدید ضرورت ہے۔ ہنومان نہ کبھی خدا تھا اور نہ کبھی خدا ہوگا۔ کیا ہنومان نے اپنی طاقتوں سے یہ ثابت کردیا ہے کہ صرف وہی اکیلا سچا خدا ہے اور پوری کائنات کا نظام کنٹرول کررہا ہے اور آسمان اور زمین کے درمیان تمام لشکر اس کے قبضہ میں ہیں؟ نہیں، نہ وہ ایسا کبھی کرسکا اور نہ کبھی کرسکے گا۔ دنیا کے کسی ایک بھی انسان کے پاس ہنومان کے سچا خدا ہونے پر کوئی ثبوت نہیں ہے کہ وہ زندہ ہے اور کائنات کو کنٹرول کررہا ہے۔ یہاں تک کہ آگ میں جل کر راکھ ہوجانے والے ہندووں کو دوبارہ زندہ سلامت انسان بناکر کھڑا کردینا دنیا کے پانچ ارب سے ذائد غیرمسلموں کے تمام باطل خداوں کے لیے ناممکن ہے جبکہ کائنات کا سچا خدا اللہ اس کام کو کرنے پر پوری قدرت رکھتا ہے۔