منگل، 27 دسمبر، 2022

اگر میں اسلام قبول کرلوں تو میں شیعہ یا سنی کیا رہوں گا؟

اگر آپ اسلام قبول کریں تو آپ کے لیے قرآن اور سنت کی تعلیمات کے مطابق زندگی گزارنا ضروری ہوگا اس لحاظ سے آپ کو صرف سنی مسلم ہی رہنا چاہیے اس کے لیے آپ کو اتنا جاننا کافی ہے کہ موت کے بعد صرف نیک سنی مسلم ہی کامیاب ہوتے ہیں لیکن پھر بھی میں چاہوں گا کہ آپ مفتی اعظم امریکہ مفتی منیر احمد اخون صاحب کی یہ ویڈیو سنیں تاکہ آپ کو لفظ "سنی" اور اہل سنت کے حوالے سے صحیح حقیقت کا علم و بصیرت حاصل ہوجائے اللہ کے فضل سے

صحابہ کرام کو کافر کہنے یا سمجھنے والوں کے لیے مفتی اعظم امریکہ مفتی منیر احمد اخون کی یہ ویڈیو ہی کافی ہے اللہ کے خاص فضل و کرم سے

اب میں آپ کے سامنے وہ نشانی پیش کررہا ہوں جو اللہ کے حکم سے ظاہر ہوئی اور اس بات پر پریکٹیکل ثبوت ہے کہ موت کے بعد صرف نیک سنی مسلم ہی کامیاب ہوتے ہیں۔

اس ویڈیو سیریز میں آپ دیکھیں گے کہ کس طرح اللہ کے حکم سے معجزات ظاہر ہوئے موسم پلٹنے، بادلوں پر اللہ کے نام کے ظاہر ہونے اور موت کے بعد صرف نیک سنی مسلمانوں کے کامیاب ہونے کے دعوی پر


مزید ثبوت یہ ہیں کہ موت کے بعد تمام نیک سنی مسلمانوں کے جسم بغیر کوئی کیمیکل استعمال ہوئے تروتازہ اور سلامت رہتے ہیں ان کی قبروں کے اندر نیز نیک سنی مسلمانوں کی روحیں زندہ انسانوں کو فائدہ پہنچاتی ہیں جبکہ غیرمسلموں، ملحدوں، مرتدوں، قادیانیوں، شیعوں وغیرہ کی لاشیں بھی ان کی موت کے بعد اللہ کے حکم سے سڑگل کر ختم ہوجاتی ہیں اور ان کی روحیں بھی آگ کے عذاب میں گرفتار ہیں لہذا وہ زندہ انسانوں کو فائدہ نہیں پہنچاسکتیں۔ اس پر واضح مثال دو سنی مسلمانوں کی اکیسویں صدی میں موجود ہیں۔

۱- زندہ سنی مسلم مولانا ابرارعالم

سنی مسلم مولانا ابرار عالم (عالمی روحانی ڈاکٹر) اپںے گھر بیٹھے دنیا بھر میں کہیں بھی موجود لاعلاج مریضوں کو اللہ کی طاقت اور حکم سے ٹھیک کرتے ہیں جبکہ دنیا کا کوئی غیرسنی مسلم اپنے گھر بیٹھے دنیا بھر میں کہیں بھی موجود لاعلاج مریضوں کو اللہ کی طاقت اور حکم سے ٹھیک نہیں کرسکتا۔



۲- شہید سنی مسلم شاہ یقیق بابا

سنی مسلم شاہ یقیق بابا (روحانی سرجن) کی روح ان کے مزار پر دنیا بھر سے آنے والے لاعلاج مریضوں (مسلم و غیرمسلم، سنی و شیعہ وغیرہ) کا میڈیکل آپریشن اینڈ سرجریاں کررہی ہے اللہ کی طاقت اور حکم سے۔ اس حوالے سے شاہ یقیق بابا کے مزار پر عالمی روحانی ڈاکٹر مولانا ابرار عالم صاحب کا یہ ویڈیو انٹرویو سنیں



یہ دو سنی مسلم واضح طور پر اس بات پر یقینی ثبوت ہیں کہ زندہ ہوتے ہوئے اور شہید ہوجانے کے بعد بھی صرف نیک سنی مسلم ہی دنیا بھر کے لاعلاج مریضوں کو اللہ کی طاقت اور حکم سے ٹھیک کررہے ہیں کہ مولانا ابرار عالم بغیر ملاقات کیے یہ کام کرتے ہیں جبکہ شاہ یقیق بابا بغیر انسانی جسم کے یہ کام کرتے ہیں۔

بے شک یہ سب کچھ اللہ کی واضح نشانیاں ہیں ان کے لیے جو اپنی عقل سے کام لے سکتے ہیں بصورت دیگر میری یہ ویڈیو سیریز موجود ہے جس میں شیعہ مذہب کے باطل ہونے پر 7 دعوے اورپریکٹیل چیلنجز موجود ہیں اللہ واحد القہار کے فضل و کرم سے

اگر غیر مسلم ہمارے پیارے نبی محمدﷺ کی توہین کریں تو میں کیا کروں؟

اس ویڈیو میں تم دیکھ سکتے ہو کہ مسلمانوں نے اللہ کا نام پرندوں کی غذا کے ذریعہ لکھ کر سڑک پر رکھا ہوا ہے جہاں لوگ چل پھر رہے ہیں اور یہ پرندے حضرت محمدﷺ کے خدا "اللہ" کے نام کو نہیں کھارہے لیکن جب ان مسلمانوں نے حضرت محمدﷺ کے خدا "اللہ" کے نام کو مٹادیا تب پرندوں نے اسی غذا کو کھالیا۔



حضرت محمدﷺ کے خلاف گستاخیاں کرنے والے تمام غیرمسلموں کے سامنے ہر پلیٹ فارم پر جہاں تم سے ممکن ہوسکے یہ ویڈیو پیش کرو اور ان سے کہو کہ اگر انہیں اس ویڈیو میں موجود معجزہ پر کوئی شک ہے جو اللہ نے اپنے حکم سے دکھایا ہے تو وہ غیرمسلم بھی اپنے معبودوں کی مدد سے ایسا معجزہ پیش کرواکر دکھادیں اگر ان کے خدا سچے ہیں

اور یہ میرا چیلنج ہے کہ تمام غیرمسلموں کے تمام خداوں کے ناموں کو بھوکے پرندے کھاجائیں گے اور وہ سب ایسا حقیقی معجزہ پیش کرنے سے قیامت تک عاجز رہیں گے کیونکہ تمام پرندوں کو کنٹرول کرنے والا سچا خدا صرف "اللہ" ہے جس کا دعوی اس نے قرآن میں کررکھا ہے

"کیا ان لوگوں نے پرندوں کو نہیں دیکھا جو تابع فرمان ہو کر فضا میں ہیں، جنہیں بجز اللہ تعالیٰ کے کوئی اور تھامے ہوئے نہیں، بیشک اس میں ایمان ﻻنے والے لوگوں کے لیے بڑی نشانیاں ہیں" (لیجنڈری قرآن، 16.79)

ہفتہ، 24 دسمبر، 2022

کیا آپ کے پاس اس بات کا ثبوت ہے کہ خدا موجود ہے؟ اگر ایسا ہے تو کیا ہے؟ اگر نہیں تو دنیا میں ایسے لوگ کیوں ہیں جو خدا کو مانتے ہیں؟

بے شک میرے پاس اس بات کا سو فیصد یقینی اور پریکٹیکل ثبوت موجود ہے کہ خدا موجود ہے۔

مجھے اس نے کائنات میں موجود ہواوں، بادلوں، پرندوں، بجلیوں، آندھی طوفانوں، جانوروں، کیڑے مکوڑوں، مردہ کیڑے مکوڑوں، سمندر، جہاز، ریگستان، آگ، مٹی وغیرہ کے ذریعہ اپنے معجزات دکھائے ہوئے ہیں۔

دنیا میں جتنے بھی لوگ خدا کو مانتے ہیں وہ سب کے سب صرف ایک غلطی کررہے ہیں کہ آپس میں مل کر اس بات پر اتفاق نہیں کرتے کہ کائنات کے ایک سچے خدا کو تسلیم کرلیں۔ اسی لیے دنیا کے تمام لوگ آپس میں ایک خدا کے وجود پر متفق نہیں اور پوری دنیا میں جنگیں اور قتل و غارت اور بے سکونی ہے۔

جہاں تک خدا پر یقین کی بات ہے تو خدا کے وجود پر یقین رکھنے والے تمام لوگ سو فیصد درست ہیں کیونکہ پوری کائنات اور اس کے نظام کو صرف ایک ہی خدا کنٹرول کررہا ہے جو اس وقت میرے ساتھ ہے اور وہی میرا سب سے بڑا مددگار اور دوست ہے جو اپنے معجزات مجھے دکھاتا رہتا ہے جب وہ چاہتا ہے۔

اس کا ذاتی نام صرف "اللہ" ہے۔

اگر آپ اللہ کے کھلے معجزات اپنی آنکھوں سے مشاہدہ کرنا چاہتے ہیں تو ابھی جاکر یوٹیوب چینل پر انہیں دیکھئے اور اللہ کے وجود پر اپنے دل کو اطمیان دلاکر مطئن کرلیجئے کیونکہ مصنوئی خداوں کے اختیار میں ایسا کچھ بھی کرنا ممکن نہیں ہے۔

یہ سب اللہ کا فضل ہے اور وہ جسے چاہے اسلام کی ہدایت سے نواز دیتا ہے۔ جو لوگ اپنی عقل استعمال نہیں کرتے اللہ ان پر کفر کی گندگی ڈال دیتا ہے۔

اللہ اکبر

کیا آپ کو کبھی خدا کے وجود پر یقین کرنے پر مجبور کیا گیا ہے؟

ہاں۔ انٹرنیٹ کی دنیا پر بہت سے لوگوں نے مجھے مجبور کرنے کی کوشش کی، دھمکیاں دینے کی کوشش کی، زبردستی کرنے کی کوشش کی اور وہ سب یہ چاہتے تھے کہ میں ان کے خدا پر یقین کرلوں حالانکہ وہ لوگ اپنے ان خداوں کے وجود پر مجھے ثبوت پیش کرنے سے قاصر تھے جبکہ کائنات کے بادشاہ نے مجھے معجزات کے ذریعہ اپنے وجود اور ذاتی نام کا مشاہدہ کروارکھا ہے اس لیے کوئی بھی مصنوئی خداوں کا پجاری میرے سامنے کامیاب نہ ہوسکا کہ وہ اپنے مصنوئی خداوں کا دفاع کرسکتا۔

بدھ، 21 دسمبر، 2022

کیا انسان موسم کو بارش پر مجبور کر سکتا ہے؟

دنیا کا کوئی بھی انسان اللہ کی مدد کے بغیر نہ تو موسم تبدیل کرسکتا ہے اور نہ ہی آسمان سے بارش برساسکتا ہے لیکن اللہ کی مدد سے انسان بارش بھی برساسکتا ہے اور موسم بھی تبدیل کرسکتا ہے اور اگر اللہ چاہے تو جب ارادہ کرے اپنے کسی بھی بندے کے لیے اپنی مرضی سے موسم پلٹ سکتا ہے جیسا کہ اس نے میرے اس کریش کورس بنانے کے درمیان معجزہ دکھایا۔

یہ اس بات کا پریکٹیکل ثبوت ہے کہ اللہ جب چاہے موسم تبدیل کرتا ہے اور اگر اللہ کا کوئی بندہ چاہے کہ موسم تبدیل ہوجائے اور اللہ اس بات کی اجازت دے تو موسم اللہ حکم سے تبدیل ہوجاتا ہے ورنہ کچھ نہیں ہوسکتا۔

جہاں تک فزیکل سائنس کی بات ہے تو لوگ کہتے ہیں کہ سائنسی آلات اور مشینوں اور جہازوں کے ذریعہ مصنوعی بارشیں برسائی جاسکتی ہیں۔ اگر اس بات کو تسلیم کیا جائے تو اس کے لیے پہلے ایسی باتیں کرنے والوں سے پریکٹیکل اور ناقابل شکست ثبوت مانگے جائیں اور اگر کوئی ثبوت نہ پیش کرے تو اس کی باتوں کا کوئی اعتبار نہیں

قدرتی طور پر ایسا ہونا کہ انسان ارادہ کرے اور موسم پلٹ جائے یا آندھی طوفان یا زلزلے آجائیں یا کورونا وائرس کی لہروں میں اضافہ یا کمی ہوجائے یہ صرف اللہ کے حکم اور اجازت سے ہوتا ہے ورنہ کوئی انسان ایسا کچھ نہیں کرسکتا

کچھ غیرمسلم دعوے کرتے ہیں کہ وہ اپنی روحانی طاقت سے موسم پلٹ سکتے ہیں یا بارش کرسکتے ہیں یا مردے زندہ کرسکتے ہیں لیکن حقیقی طور پر کسی بھی غیرمسلم کے بس میں ایسا کچھ بھی نہیں اور ایسا کبھی نہیں ہوسکتا کہ کوئی غیرمسلم ارادہ کرے اور موسم پلٹ جائے تو اس کے جعلی معبودوں کا نام بادلوں کے ذریعہ ظاہر ہوجائے جبکہ جب اللہ کا پجاری اگر ارادہ کرے اور ایسا ہوجائے تو اس پر الہامی نشانی یہ ہوگی کہ اللہ کے نام کا ظہور بھی ہوگا جیسا میرے ساتھ پیش آنے والے بہت سے واقعات میں ایسا ہوا

اسی طرح ایسا کبھی نہیں ہوسکتا کہ کوئی غیرمسلم ارادہ کرے تو کسی پرانی قبر کے اندر سے مردہ دوبارہ زندہ ہوکر قبر پھاڑ کر باہر نکل آئے مگر اللہ کا پجاری ارادہ کرے اور اللہ سے دعا کرے تو یہ سو فیصد ممکن ہے کہ پرانی قبر میں دفن شدہ مردہ قبر پھاڑ کر بھی دوبارہ باہر نکل کر آسکتا ہے اللہ کے حکم سے کیونکہ اللہ اس پر قادر ہے کہ جب چاہے آنا فانا ایسا کردکھائے کسی بھی لمحہ بغیر ظاہری اسباب کے، اللہ اکبر، الحمدللہ رب العالمین

انسانی مداخلت کرکے سائنسی مشینوں اور آلات کے ذریعہ نیچر کے سسٹم میں تبدیلیاں پیدا کرنا کسی بھی طور پر خدائی عمل قرار نہیں دیا جاسکتا اور نہ ہی اسے خالص انسانی کام کہا جاسکتا ہے

دعا کے ذریعہ اللہ سے کوئی کام کروانا ایک الگ بات ہے اور اللہ چاہے تو اپنے کسی بھی بندے کے لیے معجزہ دکھاسکتا ہے مگر مشینوں کے ذریعہ کوئی کام ظاہری وسائل سے کرنا کسی قسم کا معجزہ نہیں ہوتا اور غیرمسلموں کے جعلی معبودوں کے اختیار میں تو ویسے ہی کچھ بھی نہیں

بدھ، 14 دسمبر، 2022

کیا آپ کے خیال میں اللہ موجود ہے؟ قرآن میں جو کچھ لکھا ہے اس پر آپ کی کیا رائے ہے؟

اگر مجھے خیالات پر چلنا ہوتا تو دنیا کے بہت سے مذاہب کے درمیان کنفیوزن میں پڑا رہتا کیونکہ خدا کے نام پر دنیا بھر کے انسانوں کو صدیوِں سے بے وقوف بنانے کا دھندا چل رہا ہے جس کے خلاف بولنے اور لکھنے کی ہمت و جرات اکثر انسانوں میں نہیں اور اگر کوئی سچائی بیان کرنے لگے تو اس کے خلاف باطل خداوں کے پیروکار متحد ہوکر دشمنی پر کھڑے ہوجاتے ہیں اپنے جھوٹے اور من گھڑت مذاہب کو ڈیفینڈ کرنے کے لیے اور جن باطل خداوں کے نام پر انہوں نے اپنے مذاہب ایجاد کر رکھے ہیں ان کی اتنی بھی حیثیت اور طاقت نہیں کہ مچھر کا پر بھی بناسکیں۔

مجھے اللہ نے اپنے ذاتی نام کی کھلی نشانیاں آسمان اور زمین کے درمیان دکھائی ہیں۔ اللہ نے مجھے مردے زندہ کرکے دکھائے ہیں۔ اللہ نے مجھے سورج، بادلوں، ہواوں، بارش، آندھی طوفانوں، گرمی، سردی، طوفانوں کے ذریعہ اپنے کھلے معجزات دکھائے ہیں۔ اللہ نے مجھے آخری نبی محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی رسالت پر کھلے معجزات دکھائے ہیں۔ اللہ نے مجھے اپنی قدرت اور طاقتوں پر مطئمن کیا ہے۔

ان سب کے ہوتے ہوئے میں اللہ کو صرف خیال کی بنیاد پر نہیں مانتا بلکہ میرے پاس اللہ کے وجود پر کھلم کھلا اور روشن دلائل اور ناقابل شکست ثبوت ہیں جو میری ذاتی ویب سائٹ پر دنیا بھر کے تمام انسانوں کے لیے موجود ہیں۔ اس کے علاوہ انٹرنیشنل مذہبی پلیٹ فارم  پر بھی اسلام کی سچائی پر غیرجانبدار اور ناقابل شکست قابل مشاہدہ نیچرل ثبوت و شواہد موجود ہیں ان کے لیے جو واقعی سچے دین کی تلاش میں ہیں۔

جہاں تک قرآن کی بات ہے تو یہ کائنات کے بادشاہ کی کتاب ہے۔ اس نے اس کتاب کے اندر جتنے بھی دعوے کیے ہیں ان کے حوالے سے پریکٹیکل وہ اسی فزیکل دنیا میں دکھارہا ہے اور ماضی میں بھی دکھاچکا ہے۔ بے شک اکثر لوگوں کی اس کے کاموں پر کوئی توجہ نہیں ہے۔

اس کے لیے میں صرف ایک چھوٹی سی لیکن بہت پاورفل مثال پیش کروں گا ثبوت کے ساتھ کہ دنیا کا ہر بچہ مسلم پیدا ہوتا ہے اور پیدائشی طور پر "اللہ" کے نام کو جانتا ہے لیکن دنیا کے اکثر انسان اس بات کو نہیں جانتے۔

یہ رہے قرآن میں اللہ کے چند دعوے نومولود بچوں کو ان کی ماوں کی پیٹ میں بنانے کے حوالے سے

3.6 - وه ماں کے پیٹ میں تمہاری صورتیں جس طرح چاہتا ہے بناتا ہے۔ اس کے سواکوئی معبود برحق نہیں وه غالب ہے، حکمت واﻻ ہے۔

16.78 - اللہ تعالیٰ نے تمہیں تمہاری ماؤں کے پیٹوں سے نکالا ہے کہ اس وقت تم کچھ بھی نہیں جانتے تھے، اسی نے تمہارے کان اور آنکھیں اور دل بنائے کہ تم شکر گزاری کرو.

36.77 - کیا انسان کو اتنا بھی معلوم نہیں کہ ہم نے اسے نطفے سے پیدا کیا ہے؟ پھر یکایک وہ صریح جھگڑالو بن بیٹھا.

30.30 - پس آپ یک سو ہو کر اپنا منھ دین کی طرف متوجہ کر دیں۔ اللہ تعالیٰ کی وه فطرت جس پر اس نے لوگوں کو پیدا کیا ہے، اللہ تعالیٰ کے بنائے کو بدلنا نہیں، یہی سیدھا دین ہے لیکن اکثر لوگ نہیں سمجھتے.

 اور یہ رہے تین نومود بچے جو ماں کے پیٹ سے نکلنے کے بعد رونے کے بجائے صرف "اللہ" کا نام پکار رہے ہیں




یہ اس لیے کہ اللہ ہی سچا خدا ہے اور حضرت محمدﷺ نے ساتویں صدی میں ہر بچہ کے مسلم پیدا ہونے کے حوالے سے سچ بتادیا تھا۔

رسول اللہﷺ نے فرمایا: ہر بچہ فطرت (اسلام) پر پیدا ہوتا ہے، پھر اس کے ماں باپ اسے یہودی، نصرانی، یا مشرک بناتے ہیں عرض کیا گیا: اللہ کے رسول! جو اس سے پہلے ہی مر جائے؟  آپ نے فرمایا: اللہ خوب جانتا ہے کہ وہ کیا عمل کرتے۔

تخریج الحدیث: «صحیح البخاری/الجنائز 92 (1383)، والقدر 3 (6592)، صحیح مسلم/القدر 6 (2658)، سنن ابی داود/ السنة 18 (4714) (تحفة الأشراف: 12476)، و موطا امام مالک/الجنائز 16 (52)، و مسند احمد (2/244، 253، 259، 268، 315، 347، 393، 471، 488، 518) (صحیح)»

اس دور میں کیمرے ایجاد نہیں ہوئے تھے لیکن اکیسویں صدی میں یہ بات واضح اور روشن ہوکر سامنے آچکی ہے کیونکہ بہت سے پیدائشی بچوں نے صرف ایک خدا "اللہ" کا نام پکار کر اپنے منہ سے گواہی دے دی ہے کہ واقعی ہر بچہ صرف مسلم پیدا ہوتا ہے لہذا یہ ثابت ہوگیا کہ ہر بچہ کا دین صرف اسلام ہوتا ہے اور بعد میں اس کے والدین اس کو ہندو، عیسائی، یہودی، مجوسی، مشرک وغیرہ بنادیتے ہیں۔

جب یہ ثابت ہوچکا کہ صرف اللہ ہی سچا خدا ہے اور قرآن اسی اللہ کی کتاب ہے تو اب سوائے اللہ پر ایمان لانے اور حضرت محمدﷺ کو آخری نبی تسلیم کرنے اور اسلام قبول کرنے کے سوا غیرمسلموں کے پاس کوئی اور راستہ نہیں۔ بے شک اللہ کفر کی گندگی ان پر ڈالتا ہے جو اپنی عقل استعمال نہیں کرتے۔

 Quran 10.100

 - حاﻻنکہ کسی شخص کا ایمان ﻻنا اللہ کے حکم کے بغیر ممکن نہیں۔ اور اللہ تعالیٰ بے عقل لوگوں پر گندگی ڈال دیتا ہے.

کیا مذہبی لوگ مجھے قائل کر سکتے ہیں کہ خدا موجود ہے؟

جس انسان کو سچائی کی تلاش ہوتی ہے اسے کسی کو منوانے اور قائل کرنے کی ضرورت نہیں پڑتی بلکہ وہ انسان خود اپنی جستجو اور لگن کے تحت کام کرتے ہوئے سچے خدا کو تلاش کرلیتے ہیں اور خدا ان کی مدد کرتا ہے لہذا مذہبی لوگوں سے یہ امید رکھنا کہ وہ تمہیں قائل کریں حماقت کے سوا کچھ بھی نہیں۔

ہزاروں صدیوں سے دنیا بھر میں ایسا ہی ہوتا آرہا ہے کہ خدا کے منکروں نے ایک تماشہ لگا رکھا ہے کہ وہ مذہبی لوگوں سے کہتے ہیں کہ وہ انہیں خدا کا وجود ثابت کریں حالانکہ ان انکار کرنے والوں کے سامنے جیتی جاگتی کائنات اور اس میں موجود نیچرل لشکر خود اپنے منہ سے سچے خدا "اللہ" کے نام کی گواہی دیتے رہتے ہیں اور "اللہ" اپنے نا م کو بادلوں ، پرندوں، جانوروں، درختوں، پتوں، پھولوں، پھلوں، سبزیوں وغیرہ کے اوپر لکھ کر دکھاتا رہتا ہے لیکن اس کے باوجود ایسے تمام لوگ جو بہت عقلمند ہونے کے دعویدار ہیں وہ خدا کے معاملے میں انتہائی بودے اور احمق ہی ثابت ہوئے ہیں کہ ان کی اکثریت یہ سب جان لینے اور اپنی آنکھوں سے صرف اللہ کے کھلے معجزات دیکھ لینے کے باوجود کہتی ہے کہ یہ کوئی ثبوت نہیں اور دوسری جانب خود اپنے باطل خداوں کے ایسے اختیارات ثابت کرنے میں سو فیصد ناکام بھی ہیں ہمیشہ کے لیے۔

دنیا کے کسی بھی مذہبی انسان کو خدا کو ثابت کرنے کی ضرورت نہیں بلکہ خدا نے اپنے وجود کو خود ہی ثابت کردیا ہے۔ اب یہ بات خدا کے منکروں اور باطل خداوں کے پیرکاروں کو بھی سمجھنے کی شدید ضرورت ہے جو دنیا بھر کے پانچ ارب سےزائد انسانوں کو جھوٹی کہانیوں کے ذریعہ صدیوں سے بےوقوف بناکر لوٹ مارکررہے ہیں باطل خداوں کے نام پر حالانکہ اللہ واحد القہار نے ان باطل خداوں اور ان کے باطل مذاہب کے لیے کوئی سند نہیں اتاری اور کبھی جھوٹے خداوں کی پوجا پاٹ کرنے کا حکم نہیں دیا۔

یہ سب دنیاوی کھیل تماشہ اور شہرت پانے کی غرض سے دنیا کے انسانوں کو اپنی غلامی میں رکھنے کا ڈرامہ رچایا گیا ہے جو آج تک جاری و ساری ہے اور مسلمانو ں کے اکثر مذہبی و روحانی پیشواوں میں یہ ہمت و جرات نہیں کہ وہ کھل کر عالم دنیا کے تمام باطل مذاہب کے بڑے بڑے مذہبی و روحانی و جادوئی و سائنسی پیشواوں کے سامنے گلوبل میڈیا پر دبنگ اعلان کرکے یہ کہہ سکیں کہ دنیا کے تمام غیرمسلم باطل اور جھوٹے خداوں کے پجاری ہیں اور سچے خدا اللہ کے مسلم پیروکاروں پر جان بوجھ کر ظلم و ستم کررہے ہیں۔

اگر تمہیں واقعی خدا کی تلاش ہے اور تم اپنی تلاش میں سچے ہو تو اللہ کے حکم سے ظاہر ہونے والے معجزات اور کھلی نشانیاں تمہارے لیے کافی ہیں جو  معجزات سیکشن میں موجود ہیں اور میرے یوٹیوب چینل  پر ان کے حوالے سے بے تحاشہ ویڈیوز بناکر لوڈ کردی گئی ہیں ان کے لیے جو اپنی عقل استعمال کرسکتے ہیں اور اللہ کے مشن کو پورے عالم پر غلبہ دینے کے لیے اپنی بھرپور کوشش کرنا چاہتے ہیں۔

اس کے لیے کسی قسم کی جنگ اور گالی گلو چ کرنے کی ضرورت نہیں۔ یہ صرف ایک روحانی جنگ ہے اور روحانی طاقتوں اور روحانی معجزات کے ذریعہ ہی اللہ کے حکم اور فضل سے کافی ہے جس کا مقابلہ کرنا روئے زمین کے تمام کافروں، منافقوں، مرتدوں، گستاخوں، حاسدوں، باغیوں اور نافرمانوں کے لیے ہمیشہ کے لیے ناممکن ہے۔