جمعرات، 30 نومبر، 2023

آفس جاب میڈم اور زنا کی دعوت

ایک فیس گروپ میں سوال کیا گیا کہ

"میری ایک آفس میں جاب ہوئی ہے وہاں پہ ایک میڈم نے بہت ساتھ دیا ہر لحاظ سے کیونکہ دوسرے شہر ہوئی ہے جاب

پہلے ہفتہ اچھا گزرا لیکن اب وہ مسلسل واٹس ایپ میسج کرتی ہے اور کالز کرتی ہے رپلائی نہ کرنے یا کال اٹینڈ نہ کرنے پر ناراض ہو جاتی ہے اور غصہ کرتی ہے

جب اٹینڈ کروں تو آدھی آدھی رات لگی رہتی ہے اس طرح میری نیند پوری نہیں ہوتی سکون برباد ہوگیا ہے

جب اگنور کروں آفس میں بُلا کر پھر اکیلے ذلیل کرتی ہو اگنور کرنے پہ وہ میڈم مجھ سے عمر میں دو سال چھوٹی ہے لیکن جاب میں وہ سینئر ہے مجھ سے جہاں تک خیال ہے وہ پیار کر بیٹھی ہے اس کی باتوں سے لگتا ہے دلفریب باتیں ہوتی ہیں اس کی

جب کہ میرا ذرا برابر بھی اس طرف دھیان نہیں ہے

میں کیسے اس صورتحال سے اس کو بھی اور خود کی بھی نکالوں

کیونکہ مجھے ڈر ہے اگر اس کی بات نہ مانی تو وہ جاب سے نکلوا بھی سکتی ہے لیکن مجھے جاب کی ضرورت ہے مشکل سے ملی ہے

پریشان ہوں کیا کرنا چاہئے یہ حقیقت ہے کوئی مزاق نہیں پلیز سنجیدہ جواب دیں"

اس پر میرا جواب یہ ہے

"اس عورت پر شیطان سوار ہے اور وہ تمہیں اس عورت کے ذریعے اس گناہ کی طرف دعوت دینے کی مسلسل کوشش کررہا ہے جس کے ذریعے وہ تم دونوں کے لباس اترواکر زنا کروائے گا اور اس کے بعد تم یا وہ عورت یا دونوں اللہ کے سامنے ذلیل و رسوا ہوجاوگے۔

شیطان نے حضرت آدم و حوا علیہ السلام کے لباس جنت میں اتروائے تھے اور اللہ نے تمہارے حقیقی والدین کو جنت سے نکال دیا تھا۔

اب سوچ لو کہ تم اللہ کے سامنے ذلیل ہونا چاہتے ہو یا شیطان کا کھیل خراب کرنا چاہتے ہو؟ وہ تمہارا کھلا دشمن ہے اور ہر طرح وار کرے گا پینترے بدل بدل کر جب تک کہ وہ تمہارے نفس کو مجبور نہ کردے کہ تمہارا نفس تمہیں زبردستی گھسیٹ کر عورت کے ساتھ مس نہ کردے اور اس کے بعد باقی کام شیطان تمہارے برین کو کنٹرول کرکے کرے گا۔

شیطان خود بھی اس عورت سے تمہارے ذریعے مزے لے گا جیسے کسی ڈراونی مووی میں کسی انسان کے جسم میں بھوت داخل ہوجاتا ہے تو اپنے جسم کی ہوس بجھانے کے لیے عورت کا ریپ کرتا ہے ایسے تمہیں ٹریپ کرکے استعمال کیا جائے گا۔

لہذا ہوشیار رہو اور خود کو سنبھالو۔

جہاں تک بات ہے آفس جاب کی تو دیکھو کہ یہ جاب تمہیں اللہ نے دی ہے، تمہاری اپنی قابلیت کی اس میں وہ اہمیت نہیں جو تم سمجھ رہے ہو۔

جب یہ جاب اللہ نے دی ہے تو وہ جب چاہے تمہیں اس جاب سے نکلوابھی سکتا ہے۔ کیا یہ ممکن نہیں کہ تم اس عورت کے ساتھ اپنا منہ کالا کرو اور اس کے بدلے تمہیں سزا کے طور پر اللہ اس جاب سے نکلوادے؟

اگر ایسا ممکن ہے تو تب کیا کرو گے؟ ذلت در ذلت ملے گی اور جاب بھی ہاتھ سے جائے گی اور اللہ بھی ناراض ہوگا مگر شیطان خوش ہوگا کہ وہ کامیاب ہوگیا جبکہ اگر تم اللہ کے ڈر کی وجہ سے اور اللہ کو خوش کرنے کے لیے عورت کو ٹھکرا دو گے اور اللہ کو اپنا سہارا بناو گے تو اللہ کے لیے کوئی مسئلہ نہیں کہ اگر وہ عورت مکروفریب کرے تمہارے خلاف تو اللہ تمہاری مدد نہ کرسکے، اللہ اتنا کمزور نہیں ہے۔

کیا تم اتنے کمزور ہو؟

کیا تم شیطان کو کامیاب کرو گے؟

کیا تمہیں یقین نہیں کہ عورت کے چاہنے سے جاب ختم نہیں ہوسکتی جب تک کہ اللہ نہ چاہے؟

وَمَا تَشَاءُونَ إِلَّا أَنْ يَشَاءَ اللَّهُ رَبُّ الْعَالَمِينَ

اور تمہارے چاہنے سے کچھ نہیں ہوتا جب تک اللہ ربّ العالمین نہ چاہے۔

اتوار، 26 نومبر، 2023

شادی کیسے کریں؟

 بہت سے لوگ شادی نہ ہونے پر پریشان ہیں، سیکس کے مسائل، جنسی خیالات، پورن انڈسٹری اور دیگر خرافات، مساجد میں اس کے لیے کوئی خاس انتظامات نہیں ہیں اور شادی رشتہ کروانے والے لوگ اپنے کاروبار میں مصروف ہیں لہذا میرا یہ آئیڈیا ہے کہ جو خواتین و مرد حضرات معاشرے کے جاہلانہ رسم و رواج سے ہٹ کر صرف اللہ کے بتائے ہوئے طریقے سے حلال نکاح کرکے پاکیزہ زندگی گزارنا چاہتے ہیں وہ اپنا نام، شہر اور اپنی آمدنی بمہ ذریعہ روزگار رشہ والے فیس بک گروپس میں کھل کر بتائیں اور کس قسم کی لڑکی/لڑکا، مرد/عورت چاہیے اسے بھی بیان کریں اور کمنٹ پر جسے ان سے بات کرنی ہے وہ بات چیت کرے اور اپنی بات آگے بڑھائے۔ کوئی انباکس پر میسج نہ کرے جب تک دوسرا خود اجازت نہ دے۔ 

میں یہ سمجھتا ہوں کہ ہر مسلم کو جسے شادی کرنی ہے اور وہ دین اسلام کی حقیقت خرافات سے ہٹ کر سمجھتا ہے، ایکشن لینا پڑے گا، دوسروں کے انتظار میں بیٹھے رہنے، فرشتوں کی آمد کے انتظار میں وقت برباد کرنے، شہزادوں شہزادیوں کے خواب سجاکر بوڑھے ہونے سے بہتر ہے کہ اپنی جوانی یا باقی زندگی برباد ہونے سے ہر مسلم خود کو بچائے اور اپنی عقل استعمال کرے کیونکہ ہمارے اکثر حالات ہمارے اپنے ہی کرتوتوں کے سبب ہیں ورنہ اللہ نے ایسی کوئی رکاوٹ یا پابندی نہیں رکھی کہ ماں باپ یا رشتہ دار اللہ کے حکم سے خلاف کسی بالغ مرد یا عورت کو نکاح سے روک سکیں۔

اپنی ذات/برادی/پات/رنگ/نسل/قد/سائز وغیرہ کی غلامی سے باہر نکلو اور صرف "مسلمان" بنو اور اپنے فرقوں کو طلاق دے کر اپنی اصلی شادی کی فکر کرو اور آخرت کے لیے درست نیت کے ساتھ نکاح کرو۔

باقی اللہ جسے چاہے اپنے فضل سے جو چاہے نواز دے گا وہ جسے چاہے غنی کرے جسے چاہے فقیر کرے مگر بندہ انسان کا بچہ بن کر اپنا کام کرے۔

اللہ اکبر

جمعرات، 9 نومبر، 2023

حضرت محمدﷺ کے بات کرنے اور سوال کرنے کے انداز گفتگو

 Order:

اے معمر اپنى رانيں ڈھانپ لو، كيونكہ رانيں ستر ميں شامل ہيں


Question:

 كيا تمہيں معلوم نہيں كہ ران ستر ميں شامل ہے ؟


Inform:

ران ستر ميں شامل ہے

اللہ تعالى بالغ عورت كى نماز اوڑھنى كے بغير قبول نہيں فرماتا

جب تم میں سے کوئی اپنی لونڈی کی اپنے غلام یا مزدور سے شادی کر دے تو پھر وہ اس کے اس حصہ کو نہ دیکھے جو ناف کے نیچے اور گھٹنے کے اوپر ہے

بدھ، 8 نومبر، 2023

5 Gigs No Fiverr Order

I have fiverr since 2021 account with 5 gigs but i don't have any order 😔

تین سال کے اندر فائیور کے علاوہ کسی اور ذریعے سے اپنی سروس کی مارکیٹنگ کرنے کی کوشش کرتے تو شاید کوئی سروس لینے کے لیے رابطہ کر لیتا۔ فری لانسنگ بزنس کرنا سیکھو۔ فائیور صرف ایک ویب سائٹ ہے جس کے اوپر ٹرک کی بتی کی طرح اکثر پاکستانیوں کو لگا دیا گیا ہے


منگل، 7 نومبر، 2023

ساری زندگی کلائنٹس کے تلوے نہیں چاٹ سکتے؟

Freelancing field choose tou Karli hai, ab iss mein se niklo gy kese?? Saari Zindagi tou clients k talway nhi chaat skty na aap, tou koi plan hai k iss ghulami se kese azaad hona hai?? Start mein Gurus ne sapne dikhay thy k azaad ho jaogy aap kisi k ghulaam nhi rho gy apna business hoga blaa blaa...

کبھی کسی گوشت کی دکان والے کو راہ چالتا بولے کہ گوشت کی دکان تو کھول لی ہے اب کسٹمرز سے جان کیسے چھڑاو گے تو وہ انتہائی احمق انسان ہوگا جس کی بات پر عمل کرکے گوشت کی دکان والا اگر اپنی دکان بند کردے تو حماقت کی انتہا پر شمار ہوگا۔

جس کسی نے اپنی اپنی فری لانسنگ بزنس دکان کھول رکھی ہے وہ حماقت نہ کرے کہ کسی راہ چلتے کی فضول بات پر اپنی دکان بند کردے ورنہ رلتا پھرے گا اپنے پاس چلتے رزق پر خود لات مار کر۔

اللہ نے عقل دی ہے استعمال کرنا سیکھو۔

لیجنڈری فری لانسر ذیشان ارشد

سستے کلائنٹس سے جان چھڑانے کے لیے

Un clients ka kya kiya jaye jo message kiye bagair order ker dete hain aur $10 kay package mein $100 ka kaam maangtay

اپنے ریٹ 100 ڈالر کردو ایسے کلائنٹ اپنی اوقات سے اوپر پرواز نہ کرسکیں گے اور تمہاری زندگی سکون سے ہوجائے گی
لیجنڈری فری لانسر ذیشان ارشد

کونسا کورس بہترین ہے UI/UX ڈیزائن یا ای کامرس کے لیے

Kon sa course best ha UI/UX design or e-commerce jis ki demand b zayada ho or erozgaar se Kon sa course Karna chahiye? Besides interest

نوکر بننا ہے تو UI/UX
سروس بزنس کرنا ہے تو UI/UX
پراڈکٹ بزنس کرنا ہے تو E-Commerce
باقی جس کسی سے کرنا ہے اس کا اسی سے معلوم کیا جائے میں کسی اور کا ذمہ دار نہیں۔
لیجنڈری فری لانسر ذیشان ارشد