جب کائنات کے خدا نے پاکستان میں میرے گھر کے قریب ایک درخت بنانے کا فیصلہ کیا تو مجھے اس کے منصوبے کے بارے میں کوئی اندازہ نہیں تھا۔
اس ویب سائٹ پر اسلام، قرآن، روحانیت، گیمنگ، فری لانسنگ، کمپیوٹر، ویب ڈیویلپمنٹ، گرافک ڈیزائننگ، کرامات و معجزات، کیریئر، لائف، بزنس، ریلیشن شپ اور بہت کچھ ملے گا۔
پیر، 18 اکتوبر، 2021
مسلم مین کے گھر کے سامنے کائنات کے خدا نے اپنا نام درخت کی شاخوں کے ذریعہ لکھا
بدھ، 13 اکتوبر، 2021
مسلم مین کے ساتھ اللہ کے حکم سے پیش آنے تین معجزاتی واقعات
اپریل ۱۶، ۲۰۲۱ بروز جمہ کے دن اللہ کے تین معجزات یک دیگر بعد نمودار ہوئے اپنے اپنے وقت پر اللہ کے حکم سے۔
۱- اللہ کے حکم سے شاہینوں کا لشکر نمودار ہوگیا
۲- اللہ کے حکم سے اڑنے سے محروم ایک کیڑا دوبارہ اڑ گیا
۳- اللہ کے حکم سے ایک مردہ کیڑا دوبارہ زندہ ہوگیا
کورونا وائرس پہلوان بمقابلہ مسلم مین اور دنیا والوں کا انجام
اکیسویں صدی میں اللہ کے حکم سے دنیا کے انسانوں پر ایک بلا کو بھیجا گیا جسے دنیا والوں نے کورونا وائرس کا نام دیا۔ اس وائرس کے آنے کے بعد اللہ نے اپنے ایک مسلم مین کو ہمیشہ کے لیے کورونا وائرس سے محفوظ رہنے کی معجزاتی طاقت بھی عطا کردی اپنے فضل سے ایک بزرگ کی دعا کی بدولت لیکن جب مسلم مین نے دنیا والوں کو کورونا وائرس سے بچانے کے لیے عملی طور پر قدم اٹھانے کی کوشش کی تو کیا ہوا؟ سنئے اس ویڈیو میں کہانی
مسلم مین کے ساتھ پانچ دنوں تک آندھی طوفان کا معجزہ
یہ معجزہ دین اسلام کی سچائی پر فیس بک پوسٹ لکھنے کے بعد اللہ کے حکم سے شروع ہوا اور اس کا اختتام بھی فیس بک پوسٹ لکھنے کے بعد ہوا اللہ کے حکم سے ۔
یہ سچا واقعہ تمام غیرمسلموں ، ملحدین سمیت ایسے تمام مسلمانوں کے منہ پر بھی ایک الہامی تھپڑ ہے جو اولیاء اللہ کے خلاف زبان درازی اور گستاخیاں کرتے ہیں اور طعنہ زنی کرتے ہیں کہ کیمروں کے دور میں معجزات کیوں نہیں ہوتے۔
آندھی طوفان کا معجزہ - پہلی قسط
آندھی طوفان کا معجزہ - دوسری قسط
آندھی طوفان کا معجزہ - تیسری قسط
آندھی طوفان کا معجزہ - چوتھی قسط
آندھی طوفان کا معجزہ - پانچویں قسط
بے شک اللہ کیمروں کے دو ر میں ہی کھلی نشانیاں نازل کررہا ہے تو کیا کوئی ہے جو اپنی عقل سے کام لے؟
پیر، 11 اکتوبر، 2021
عیسائیوں کے خدا اور مسلمانوں کے اللہ میں کیا فرق ہے؟
عیسائیوں کا اللہ کے سوا کوئی اور خدا نہیں لیکن انہیں اس حقیقت کا شعور حاصل نہیں اسی لیے وہ ایک انسان کو خدا سمجھ کر اس کی بطور یسوع مسیح پوجا کرتے ہیں جو کہ اللہ کے ایک بندے اور نبی ہیں۔
مندرجہ ذیل تین پریکٹیکل فرق بمعہ پریکٹیکل ثبوت پیش کررہا ہوں جن کے ذریعہ یہ ثابت ہوتا ہے کہ اللہ ہی کائنات کا خدا اور کنٹرول کرنے والا ہے۔
۱-حضرت عیسی علیہ السلام اپنے نام کو نیچر کے ذریعہ نہیں لکھ سکتے لیکن اللہ نیچر کے ذریعہ اپنا نام لکھتا ہے
اس حقیقی دنیا کی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اللہ نے عملی طور پر اپنا کنٹرول نیچر کے ذریعہ دکھایا اور بادلوں کے ذریعہ اپنا نام "اللہ" اور اپنے آخری نبی کا نام "محمد" عربی زبان میں لکھ دیا ،(ﷺ)
۲- حضرت عیسی علیہ السلام کائنات کا نظام کنٹرول نہیں کرتے لیکن اللہ کائنات کا نظام کنٹرول کرتا ہے
اس حقیقی دنیا کی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اللہ نے عملی طور پر اپنا کنٹرول نیچر کے ذریعہ دکھایا اور بادلوں کے ذریعہ بارش کے ٹھنڈے موسم کو چند منٹوں کے اندر ہی پلٹ کر معجزہ دکھایا اور آسمان سے بادلوں کا صفایا کردیا اپنی قدرت اور طاقت کے ذریعہ، یہ کوئی جادو نہیں اور نہ ہی کوئی ویڈیو ایڈیٹنگ ایفیکٹ ہے
۳- حضرت عیسی علیہ السلام نیچر کی مخلوقات کو کنٹرول نہیں کرسکتے کہ وہ اپنے منہ سے ان کا نام انسانی زبان میں بولنا شروع کردیں جبکہ اللہ نیچر کی مخلوقات کو کنٹرول کرتا ہے کہ وہ اس کے حکم سے اللہ کا نام بولتے رہیں
اس حقیقی دنیا کی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اللہ نے عملی طور پر اپنا کنٹرول نیچر کے ذریعہ دکھایا اورکتے کے پلّے کی زبان بدل کر اسے انسانوں کی طرح لفظ" اللہ" کہتے رہنے کی طاقت عطا کردی اور نیچر کی یہ غیرجانبدار مخلوق ایک منٹ سے زائد صرف اللہ ہی کا نام پکارتی رہی اللہ کے حکم سے، اس میں کسی قسم کی انسانی مداخلت اور ٹریننگ شامل نہیں ۔
خلاصہ :
مندرجہ بالا نیچر کے غیرجانبدار پریکٹیکل ثبوتوں کی روشنی میں یہ ثابت ہوتا ہے کہ اللہ ہی سچا خدا ہے جس نے چرند، پرند، درند ، آسمان و زمین اور دیگر تمام مخلوقات کو انسانوں سمیت تخلیق کیا ہے کیونکہ صرف اللہ ہی نے اپنی طاقت اور قدرت کے ذریعہ نیچر پر کنٹرول دکھایا ہے اکیسویں صدی میں کیمروں کے دور میں
اللہ کے سوا کوئی اور خدا نہیں اسی لیےاللہ کے مقابلہ پر کسی بھی خیالی، تصوراتی ، باطل یا انسانی معبودوں(مثلا رام، کرشنا، یسوع مسیح، موسی، عزیر، یہوہ، ہنومان، سیتا، وشنو ، گوتھم بدھ، گورونانک وغیرہ ) کے لیے یہ ممکن نہیں کہ وہ نیچر کے ذریعہ اپنا نام لکھ کر دکھاسکیں اور آسمان و زمین کی مخلوقات پر اپنا کنٹرول عملی طور پر ثابت کرسکیں قوانین فطرت کو تبدیل کرکے اکیسویں صدی میں کیمروں کے دور میں
یہ کام صرف اللہ ہی کرسکتا ہے اور اس نے ایسا عملی طور پر کرکے دکھادیا ہے۔
جو لوگ اپنی عقل استعمال کرسکتے ہیں اور کھلے دل و دماغ کے ساتھ سوچ سکیں وہ حق کو پہچان لیں اور کائنات کے بادشاہ اللہ واحد القہار اور اس کے آخری نبی محمد رسول اعظم ﷺ کے سچے دین اسلام میں کلمہ پڑھ کر داخل ہوجائیں اللہ کے فضل سے کیونکہ بے شک کفر کی گندگی اللہ انہیں پر ڈالتا ہے جو اپنی عقل سے کام نہیں لیتے۔
اتوار، 10 اکتوبر، 2021
مجرم کون، مذہبی کاروباری یا سائنسی کاروباری؟
ایک جرمن فلاسفر نطشے سے منسوب پوسٹ سامنے آئی جس پر لکھا ہوا تھا کہ "مذہبی کاروبا رکرنے والوں نے قوموں کو حقیقت کا مقابلہ کرنے کے بجائےفرار کے راستے پر ڈال دیا ہے۔ لوگ محض دعاوں اور عبادات کو دنیا کے مسائل کا حل سمجھتے ہیں" ~ جرمن فلاسفر نطشے
میرے نزدیک سائنس والے بھی کم مجرم نہیں ہیں لہذا تصویر کا دوسرا عکس یہ ہے "سائنسی کاروبار کرنے والوں نے قوموں کو حقیقی خدا کو قبول کرنے کے بجائے فرار کے راستے پر ڈال دیا ہے۔ لوگ محض دواوں اور سائنس کو دنیا کے مسائل کا حل سمجھتے ہیں" ~ پاکستانی فلاسفر لیجنڈ
لہذا آئندہ سے جرمن یا دیگر ممالک کے کسی غیرمسلم فلاسفر کو عقلمند سمجھنے کے بجائے مسلم فلاسفر کو کفار ومشرکین سے بہتر سمجھا جائے کیونکہ کائنات کے بادشاہ اللہ واحد القہار اور اس کے آخری نبی محمد رسول اعظم صلی اللہ علیہ وسلم کی حقیقت کو تسلیم نہ کرنے والے تمام غیرمسلم فلسفی کسی بھی طور پر عقلمند کہلانے کے مستحق نہیں ہیں ۔
خود کو فلسفی، سائنسی و افلاطون سمجھنے والے تمام لوگ اگر غیرمسلم ہیں اور اللہ کو خدا تسلیم نہ کرسکیں تو یہ واضح ثبوت ہے کہ وہ اپنی عقل استعمال نہیں کرسکتے ۔ اور جو اپنی عقل استعمال نہ کرسکیں انہیں فالو کرنا حماقت ہے۔