یہ ان لوگوں کے لیے ہےجو ویڈیو گیمز کھیلتے ہیں اور اللہ سے محبت کرتے ہیں لیکن وہ اللہ کے حوالے سے اس کی طاقتوں اور اس کی صلاحیتوں کے بارے میں زیادہ نہیں جانتے ۔ گیمرز کے لیے اللہ واحد القہار کا ایک نئے اور منفرد قسم کا تعارف ۔ اللہ کے ٹیلنٹ، صلاحیتیں، مدد کرنے کے انداز، رحمت اور حکم سے کیا کرسکتا ہے وغیرہ وغیرہ۔ گیمرز اس کو سنیں، سمجھیں اور اپنے دوست یاروں سے شیئر کریں۔
اس ویب سائٹ پر اسلام، قرآن، روحانیت، گیمنگ، فری لانسنگ، کمپیوٹر، ویب ڈیویلپمنٹ، گرافک ڈیزائننگ، کرامات و معجزات، کیریئر، لائف، بزنس، ریلیشن شپ اور بہت کچھ ملے گا۔
جمعرات، 20 اکتوبر، 2022
اتوار، 9 اکتوبر، 2022
ہندومت میں ایک سے زیادہ دیوتاؤں کی وجہ کیا ہے؟
ہندووں میں بہت سے خداوں کا تصور اس لیے ہے کہ ماضی میں چالاک اور مکار لوگوں نے اپنی مرضی کا مذہب "ہندوازم" ایجاد کرکے اس دور کے انسانوں کو بے وقوف بناکر اپنا غلام بنالیا تھا اور مصنوعی خداوں کے نام پر عجیب و غریب قربانیاں دینا شروع کردیں، غریب انسانوں پر کنٹرول رکھنے کے قوانین بنائے اور جھوٹے قصے گھڑ کر انہیں تاریکی میں ڈبودیا۔
خصوصی طور پر پتھروں کی مورتیاں بناکر انہیں خدا قرار دے کر پوجا کرنے جیسا گندا کام شروع کردیا اور کائنات کے خدا اللہ واحد القہار کے مقابلہ پر بغاوت کردی۔
شیطا ن کے ان پجاریوں کے مرجانے کے بعد ان کی نسلوں نے ان کی روایات کو قائم رکھا اور مزید نئے نئے مصنوعی خدا ایجاد کرلیے اور اسی وجہ سے دنیا میں "ہندوازم" نام کے مذہب میں بہت سارے خداوں کا تصور ہے اور ہندو ان کی پوجا کرتے ہیں جبکہ حقیقی طور پر کائنات کا سچا خدا صرف ایک اکیلا اللہ واحد القہار ہے۔
اللہ ہی سورج کو مشرق سے نکالتا ہے۔ اگر ہندووں کے بہت سارے خدا ہیں تو وہ سورج کو مغرب سے نکال کر دکھادیں اگر وہ سچے ہیں لیکن وہ ایسا ہرگز نہ کرسکیں گے کیونکہ ہندووں کے تمام معبود جعلی اور مصنوعی اور جھوٹے ہیں۔
جمعہ، 7 اکتوبر، 2022
میں عیسائی ہوں، مجھے خدا کا نہ ہونا سمجھ نہیں آتا، کیا آپ وضاحت کریں گے ثبوتوں کے ساتھ؟
کیا خدا واقعی میں ہے؟
اس کا ذاتی نام صرف اللہ ہے۔
اس کے صفاتی نام بہت سارے ہیں۔
اگر آپ خدا کے وجود پر قابل مشاہدہ معجزات اپنی آنکھوں سے دیکھنا چاہتے ہیں تو ابھی یوٹیوب چینل "God of Nature Allah" پر جاکر دیکھئے کہ کس طرح درند، پرند، چرند اور نومولود بچے صرف ایک ہی خدا اللہ کا نام اپنے منہ سے پکار پکار کر صرف اسی کی بادشاہت کی گواہی دے رہے ہیں۔
یہ سب اللہ کی کھلی نشانیاں ہیں ان کے لیے جو اپنی عقل استعمال کرسکتے ہیں۔
مجھے امید ہے کہ یہ سب دیکھ کر آپ کو خدا کے وجود پر یقین آجائے گا اور آپ ضرور اسلام کو قبول کرلیں گے۔ خدا کی رحمت ہو ان پر جو سچائی کو قبول کریں۔
منگل، 27 ستمبر، 2022
فری لانسرز کی 5 خطرناک غلطیاں
لوگ عموما فری لانسنگ اس لیے کرتے ہیں کہ اس میں آزادی٬ آسانی اور اپنی مرضی کے مطابق کام کرسکیں نہ کہ صبح نو سے شام پانچ نوکری روٹیںن اور باس کی ڈانٹ۔ فری لانسنگ اتنی بھی آسان نہیں جتنا تصور کی جاتی ہے لیکن اگر ان غلطیوں سے احتیاط کی جائے تو بہت ذیادہ مشکل بھی نہیں رہتی۔
کلائنٹ نے جو بتادیا اتنا ہی کام کرکے اپنی ذمہ داری سے فارغ ہوجاتے ہیں۔ اس طرح کام کرنے سے کلائنٹ پر آپ کی صلاحیتوں کا کوئ خاص اثر نہیں ہوتا۔
اگر آپ کے دماغ میں کلائنٹ کے کام کو بہتر بنانے کا کوئ مشورہ ہو تو اسے بتائیں۔
اگر آپ اپنے ہنر سے اس کے کام میں کوئ نیا نکھار لاسکتے ہیں تو ایسا ضرور کریں اور کلائنٹ کو اس بارے میں آگاہ کریں کہ آپ نے کیا کام کیا اور کیوں کیا تاکہ اسے آپ کی ماہرانہ صلاحیتوں کا علم ہو اور وہ نہ صرف خوش ہو بلکہ آئندہ بھی کام کے لیے آپ ہی سے رابطہ کرے۔
ہر جگہ منہ مارنا
نئے فری لانسرز ہر طرح کے پراجیکٹ پر بولی لگاتے پھرتے ہیں۔ یہ ایک غلط طریقہ ہے۔
آپ صرف ان پراجیکٹس پر بولی لگائیں جنہیں آپ واقعی کرنا بھی پسند کرتے ہیں تاکہ جب کلائنٹ سے بات چیت ہو تو آپ خوشی سے کام کریں۔
یاد رکھیں کہ آپ ایک حد تک پراجیکٹس لے کر سنبھال سکتے ہیں۔ ہر قسم کا کام لے کر بعد میں پچھتانے٬ کلائنٹ سے بحث کرنے٬ ڈیڈ لائن خراب ہونے اور مختلف کلائنٹس کے ساتھ پھنس جانے کے بعد جھوٹ بول کر ٹال مٹول کرکے آپ اپنی پروفائل کا ریکارڈ خراب کردیں گے اور ڈپریشن کا شکار بھی ہوں گے۔
سستا مگر گندہ
پراجیکٹ پر بولی جیتنے کے چکر میں معمولی رقم کی بولی لگا کر ساری توجہ پراجیکٹ جیتنے پر ہوتی ہے یہ سوچے بغیر کہ بعد میں خود ہی بھگتنا ہے۔
پراجیکٹ لینا مسئلہ نہیں ہوتا بلکہ اپنی پسند کا کام مناسب رقم میں لینا اصل بات ہے۔
آپ پروفیشنل فری لانسنگ کرنے آئے ہیں اس لیے پراجیکٹ کے کام کے لحاظ سے مناسب بولی لگائیں تاکہ جتنی محنت آپ کریں وہ آپ کو مایوس نہ کرے۔
سستے ریٹ پر بہت ذیادہ محنت کا کام لیا تو آپ کے کئ دن اسی میں برباد ہوں گے معمولی رقم کے عیوض۔
ناچ نہ جانے آنگن ٹیڑھا
پہلے پراجیکٹ لینے کی جلدی میں ہاں ہوں کرکے کلائنٹ کو راضی کرتے ہیں بعد میں غلط فہمیوں کے سبب کلائنٹ سے فضول بحث کرتے ہیں۔
پراجیکٹ لینے سے پہلے اچھی طرح پڑھ کر سمجھ لیں۔ اپنے گمان کے مطابق کچھ بھی سمجھ کر پراجیکٹ بناکر دینے سے غلطی کے بہت امکانات ہیں۔
جو بات سمجھ نہ آئے لازمی کلائنٹ سے واضح کروائیں۔ کوئ سوال ہو تو پوچھیں۔ یہاں تک کہ اگر آپ کام سمجھ چکے ہیں تو اپنی سمجھ کے مطابق کلائنٹ کو لکھ کر پیش کردیں کہ جو آپ نے سمجھا ہے وہ ٹھیک ہے یا نہیں تاکہ کلائنٹ اسے پڑھ کر تصدیق کردے اور آپ اطمینان سے کام کریں۔ اس سے بعد میں غلط فہمی اور بدمزگی کے امکانات تقریبا ختم ہوجاتے ہیں۔
پراجیکٹ کے دوران کلائنٹ کے پیغام پر جلدی جواب دینے کی کوشش بھی کیا کریں تاکہ اسے ذیادہ انتظار نہ کرنا پڑے۔
مایوسی کا گڑھا
ہمت ہار کر فری لانسنگ چھوڑ بیٹھنا۔
کامیاب فری لانسر بننے میں وقت لگتا ہے۔ یہ الادین کے چراغ کا جن نہیں کہ خواہش کا اظہار کیا اور کامیابی حاصل ہوگئ۔ مسلسل محنت سے ہی بہتری آتی ہے۔
شک و شبہات کا شکار ہوکر ہمت ہارنے کی ضرورت نہیں۔ اپنی چھوٹی چھوٹی کامیابی کو نوٹ کریں۔ اپنے ماضی میں جھانک کر اپنے حال کا موازنہ کریں کہ آپ کہاں سے شروع ہوئے اور اس وقت کہاں ہیں اور اپنے آپ کو سراہیں اور اللہ کا شکر ادا کریں۔
آپ دنیا بھر میں موجود لوگوں کے ساتھ مقابلہ کررہے ہیں لہذا جب آپ وقت لگائیں گے٬ محنت کرتے رہیں گے تو یقینا کامیاب بھی ہوں گے۔
ہمت نہ ہارنے کی ایک وجہ میں بتادیتا ہوں کہ یاد رکھیں اچھے معیار کے کام پر ذیادہ پیسے دینے والے کلائنٹس بھی موجود ہیں اور وہ آپ کے تجربہ٬ مہارت٬ کارکردگی اور صلاحیتوں کی بنیاد پر سستے فری لانسرز کے مقابلے میں آپ کو منتخب کریں گے بشرطیکہ آپ اپنے ہنر اور کلائنٹ سے بات چیت کرنے میں مہارت حاصل کرلیں تو آپ مقابلے میں نمایاں ہی رہیں گے کیونکہ آپ کی مہارت جتنی اعلی ہوگی آپ کے مقابلے میں کھڑے ہونے والے اتنے ہی کم ہوں گے۔
اگر آپ فری لانسنگ پر ٹریننگ کورس کرنا چاہتے ہیں تو مجھ سے رابطہ کرسکتے ہیں۔