اتوار، 12 فروری، 2023

ایک ملحد کے طور پر، کیا میں جہنم کا پابند ہوں؟ اور کیا میں اس کا مستحق ہوں؟

 ملحد بننا تمہارا اپنا فیصلہ تھا، تمہیں خدا نے ملحد بننے پر مجبور نہیں کیا لہذا اگر تم جان بوجھ کر ملحد رہ کر زندگی گزارنا چاہتے ہو اور اسی طرح مرنا چاہتے ہو تو بے شک ایسی حالت میں مرجانے پر اللہ تمہیں ہمیشہ کے لیے جہنم میں پھینک دے گا اور تم خود اپنے آپ کو جہنم کا مستحق بناوگے کیونکہ اللہ کسی پر ظلم نہیں کرتا لیکن وہ کافروں کو ان کے کفر کی وجہ سے بہت دردناک سزا دیتا ہے۔ اسی لیے اس نے جہنم بنائی ہے۔

دوسری بات یہ کہ تم ماں کے پیٹ سے ملحد بن کر نہیں آئے تھے۔ تمہیں اللہ نے مسلمان بنایا تھا۔ دنیا کا ہر بچہ اپنی ماں کے پیٹ سے مسلم بن کر باہر آتا ہے۔ یہ قصور بچوں کے والدین کا ہے جو اپنی گمراہی اپنے بچوں میں ٹرانسفر کردیتے ہیں اور انہیں بھی زبردستی باطل مذہب پر لگادیتے ہیں۔

اس بات کا ثبوت کہ ہر بچہ مسلم پیدا ہوتا ہے یہ پیدائشی بچے ہیں جو اپنے منہ سے صرف ایک خدا "اللہ" کا نام بول رہے ہیں جبکہ تمہیں بحیثیت ملحد یہ بات معلوم ہونی چاہیے کہ دنیا میں ہزاروں سے ذیادہ خداوں کے نام پر ہزاروں سے ذیادہ مذاہب بنے ہوئے ہیں اور ہر مذہب کا پیروکار یہ دعوی کرتا ہے کہ صرف اس کا مذہب اور اس کا خدا سچا ہے۔

اکثر مذہبی پیروکار جھوٹ بولنے میں ماہر ہیں اور جھوٹی کہانیوں کو لکھ کر جھوٹے خدا تیار کرلیتے ہیں اسی لیے پیدائشی بچوں نے صرف اللہ کے حکم پر صرف اللہ کا نام بول کر ہمیشہ کے لیے یہ ثابت کردیا ہے کہ صرف اللہ ہی اس کائنات کا خدا ہے اور وہی انسانوں کو ان کی ماوں کے پیٹ میں تیار کرتا ہے۔

ایسا کیسے ممکن ہے کہ پیدائشی بچے بغیر اسکول، بغیر کالج، بغیر یونیورسٹی، بغیر مدرسہ، بغیر کسی استاد اور بغیر کسی ٹریننگ کے صرف "اللہ" ہی کا نام بول رہے ہیں؟

یہ بات تو عقل کے بھی خلاف ہے اور فزکس سائنس کے قوانین کے بھی خلاف ہے لہذا اگر تم اپنی عقل استعمال کرسکتے ہو تو پھر اللہ کے معجزات دیکھنے کے بعد اور غور و فکر کرنے کے بعد اور اگر شک و شبہات ہوں تو سچا دین ویب سائٹ پر موجود تحقیات کو پڑھنے اور چیک کرنے کے بعد تم کلمہ پڑھ کر مسلمان ہوجاو اور فیصلہ کرلو کہ آئندہ کبھی کسی ملحد، عیسائی، یہودی، مسلم، ہندو، بدھست وغیرہ کی جھوٹی کہانیوں پر یقین نہیں کروگے بلکہ پہلے تحقیق کرو گے کہ جو بات تمہیں سنائی جارہی ہے اس کا کوئی پریکٹیکل ثبوت ہے یا نہیں؟

میں نے تمہیں قرآن یا حدیث یا کسی مذہبی کتاب کا کوئی ریفرینس نہیں دیا کیونکہ مجھے اس کی ضرورت نہیں اللہ کو خدا ثابت کرنے کے لیے۔ اس کام کے لیے اللہ نے خود ہی انتظام کردیا ہے اپنی غیرجانبدار مخلوقات کے ذریعہ۔ میرا کام بس اتنا تھا کہ تمہاری توجہ اللہ کے اصلی معجزات کی طرف کردوں۔

یہ حق تمہارے پاس تمہارے رب کی جانب سے آچکا۔ اب اگر تم ملحد کے طور پر رہو گے اور اس کے باوجود ملحد رہ کر مرگئے اور اپنی عقل سے کام نہ لیا تو بے شک پھر اللہ کا یہ دعوی تمہارے حق میں درست ہوگا اور وہ تمہیں جہنم میں ہمیشہ کے لیے پھینک دے گا اور تمہارا کوئی دوست یار اللہ کے مقابلہ پر تمہیں بچانے نہیں آسکے گا قیامت کے دن۔

Quran: 2.161-162

اِنَّ الَّذِيۡنَ كَفَرُوۡا وَمَاتُوۡا وَهُمۡ كُفَّارٌ اُولٰٓٮِٕكَ عَلَيۡهِمۡ لَعۡنَةُ اللّٰهِ وَالۡمَلٰٓٮِٕكَةِ وَالنَّاسِ اَجۡمَعِيۡنَۙ‏ خٰلِدِيۡنَ فِيۡهَا ۚ لَا يُخَفَّفُ عَنۡهُمُ الۡعَذَابُ وَلَا هُمۡ يُنۡظَرُوۡنَ‏ 

ترجمہ:  یقیناً جو کفار اپنے کفر میں ہی مرجائیں، ان پر اللہ تعالیٰ کی، فرشتوں کی اور تمام لوگوں کی لعنت ہے۔ جس میں یہ ہمیشہ رہیں گے، نہ ان سے عذاب ہلکا کیا جائے گا اور نہ انہیں ڈھیل دی جائے گی۔

اور یہ اس لیے کہ پہلے تمہیں علم نہ تھا لیکن اب تمہیں علم مل چکا۔ اب ہدایت کے بدلے گمراہی پر رہنا تمہارا اپنا ذاتی فیصلہ ہوگا۔ اس لیے پھر بتادوں کہ اللہ کسی پر ظلم نہیں کرتا بلکہ لوگ خود اپنے آپ پر ظلم کرتے ہیں۔

بدھ، 8 فروری، 2023

ظاہری اسباب کو اختیار کرتے ہوئے آئندہ کے لیے کوشش کرے

  بندہ ہرکام کو سوچ سمجھ کر کرے، اس کے فوائد اور نقصانات پر پہلے ہی غوروفکر کرلے، پھر اس کے کرنے پر نفع ہو یا نقصان اسے تقدیر الٰہی جانتے ہوئے راضی رہے، اس پر شکوہ شکایت نہ کرے، واویلا نہ مچائےبلکہ ظاہری اسباب کو اختیار کرتے ہوئے آئندہ کے لیے کوشش کرے۔

جمعرات، 2 فروری، 2023

اگر اللہ رحم دل ہے تو وہ لوگوں کو جہنم میں جانے سے کیوں نہیں روکتا؟

 بے شک اللہ رحم دل ہے مگر وہ انصاف بھی کرتا ہے۔

اللہ نے جہنم کافروں کے لیے بنائی ہے۔
اللہ نے جنت مسلمانوں کے لیے بنائی ہے۔
اللہ نے تمام انسانوں کو ماوں کے پیٹ میں تخلیق کیا۔
اللہ نے تمام انسانوں کو سوچنے سمجھنے کی صلاحیت دی۔
اللہ نے اکیسویں صدی میں ماوں کے پیٹ سے نکلے بچوں کے منہ سے اپنا نام بلواکر دکھادیا۔
اللہ نے انسانوں کو عقل دی اور فیصلہ کرنے کی آزادی دی ہے۔
اب اس کے بعد بھی کوئی انسان اپنی عقل استعمال نہ کرے اور کافر رہ کر مرنا چاہے تو اللہ اس پر زبردستی کیوں کرے؟
اگر کوئی انسان کافر بن کر ہیمشہ کے لیے جہنم میں جانا چاہتا ہے تو یہ اس کی مرضی اور فیصلہ ہے، اللہ اس پر زبردستی کیوں کرے؟
اگر کوئی انسان مسلم بن کر ہیمشہ کے لیے جنت میں جانا چاہتا ہے تو یہ اس کی مرضی اور فیصلہ ہے، اللہ اس پر زبردستی کیوں کرے؟

اللہ نے انسانوں کی ہدایت کے لیے نبیوں کو بھیجا اور آخری نبی محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے ذریعہ قرآن نازل کرکے اوراکیسویں صدی میں اپنے کھلم کھلا معجزات دکھاکر ہمیشہ کے لیے ثابت کردیا ہے کہ صرف اللہ ہی اس کائنات کا بادشاہ اور مالک اور کنٹرول کرنے والا ہے۔

اس سے بڑی اللہ کی رحمت کیا ہے کہ ایک انسان ساری زندگی کافر رہ کر گزارے اور جب بھی چاہے اللہ سے معافی مانگ کر اسلام قبول کرلے تو اللہ اس کے ماضی کے تمام گناہ فورا معاف کردیتا ہے؟

کیا دنیا کا کوئی جج ہے جو اپنی عدالت میں کسی انسان کو معاف کردے جس نے ساری زندگی روزانہ ملک کے قانون توڑے ہوں؟

کیا دنیا کا کوئی فوجی ہے جو کسی باغی کو معاف کردے جبکہ وہ اس کے ملک کے خلاف روزانہ ساری زندگی کام کرتا رہے؟

کیا دنیا کا کوئی پولیس والا ہے جو کسی مجرم کو معاف کردے جبکہ وہ اس کے شہر کے لوگوں کے خلاف روزانہ ساری زندگی کام کرتا رہے؟

اللہ نے موت سے پہلے تک توبہ کرنے کی مہلت دے رکھی ہے اس کے بعد بھی اگر کوئی کفر پر مرنا چاہے تو اس سے بڑا احمق کون ہوگا؟ اب بھی کوئی اپنی غلطی نہ مانے اور اللہ کو ذمہ دار ٹھہرائے تو اس سے بڑا جاہل کون ہوگا؟

اب یہ سب جاننے کے بعد بھی کوئی انسان کفر کرے اور کافر رہ کر مرنا چاہے تو اس سے بڑا بدنصیب اور کون ہوگا؟

بے شک اللہ اپنے بندوں پر ظلم نہیں کرتا بلکہ اکثر لوگ خود اپنے آپ پر ظلم کرتے ہیں۔


اللہ انصاف کرنے والا ہے، اللہ معاف کرنے والا ہے، اللہ سخت سزا دینے والا بھی ہے۔

جو لوگ ماننا چاہتے ہیں وہ اپنے فائدے کے لیے کریں گے۔
جو کفر کرنا چاہتے ہیں وہ اپنے ہی نقصان کے لیے کریں گے۔

اللہ تمام جہان والوں سے بے نیاز ہے۔

ہفتہ، 28 جنوری، 2023

کیا حضرت محمدﷺ ایک ریپسٹ اور دہشت گرد ہیں؟

ایک یتیم بچہ جس پر اس کے معاشرے نے ظلم کے پہاڑ توڑے اور اس کے خلاف دشمنی پر کھڑے ہوگئے اور جس نے عورتوں پر ظلم کے خلاف آواز بلند کی اور جس نے دنیا کے گمراہ انسانوں کو سچے خدا کا تعارف کروایا، کیا تم اسے ریپسٹ اور دہشت گرد سمجھو گے؟

کیا تم اپنی عقل استعمال کرسکتے ہو؟ اگر ہاں تو آخری نبی کے بارے میں پوری غیرجانبداری کے ساتھ تحقیقات کرو اور میڈیا اور دشمن اسلام کی جھوٹی افواہوں اور باتوں میں آکر گمراہ ہونے خود کو بچاو۔

دنیا کا ہر بچہ مسلم پیدا ہوتا ہے اور تمام پیدائشی بچے جانتے ہیں کہ ان کا سچا خدا صرف اللہ ہے اسی لیے یہ بچے صرف اللہ کے نام کی گواہی دے رہے ہیں۔

اس سوال کا ایک نارمل جواب میں دے چکا ہوں اور اب اس حقیقت پر بات کرنے جارہا ہوں جو شاید تمہیں برداشت نہ ہوگا۔

"تم نے اصل سوال یہ کیا ہے کہ "کیا محمد ایک ریپسٹ اور دہشت گرد ہے؟

ماضی کے بارے میں تمہیں اتنی فکر کیوں ہے؟ اسی اکسیویں صدی میں تم کو نظر نہیں آرہا کہ بہت سے خداوں کے نام پر کون کس پر ظلم کررہا ہے؟

کیا فلسطین، بوسنیا، چیچنیا، عراق، افغانستان اور دیگر مسلم ممالک کے خلاف بہت سے غیرمسلموں کے ممالک کی فوجوں کا ملکر ایٹمی جنگیں کرنا دہشت گردی نہیں؟

کیا مسلم عورتوں کی عزتوں کو لوٹنے والے غیرمسلم فوجی ریپسٹ نہیں؟

تم لوگوں کو ہر بات میں حضرت محمدﷺ کے خلاف جان بوجھ کر ایسے سوالات کرنے کی بیماری لگ چکی ہے۔ تم خوب جانتے ہو سچائی کہ دنیا میں اس وقت اسلام کے خلاف کس طرح دہشت گردی ہورہی ہے لیکن اکثر لوگ بزدل اور بےغیرت بن چکے ہیں جو منہ بند کرکے تماشہ دیکھ رہے ہیں اور سچ بولنے کی ان کے اندر ہمت نہیں۔

لے کر آو میرے سامنے اپنے مذہبی اور روحانی اور سائنسی اور جادوئی پیشواوں کو جو اربوں انسانوں کو بہت سے جھوٹے خداوں کے نام پر بےوقوف بنارہے ہیں اور حضرت محمدﷺ کے خلاف نفرتیں پیدا کررہے ہیں۔

میں بھی دیکھتا ہوں کہ کون مائی کا لال مجھے عالمی میڈیا کے سامنے حضرت محمد کی رسالت پر شکست دے کر دکھاتا ہے بغیر کتابوں کے؟ دنیا میں کوئی بچہ پیدا نہیں ہوا اور نہ قیامت تک پیدا ہوگا جو مجھے محمدﷺ کی رسالت پر شکست دے سکے۔

ہفتہ، 21 جنوری، 2023

کیا میوزک حرام ہے؟

میوز ک کے حوالے سے اکثر مسلمانوں میں کنفیوزن رہتی ہے کیونکہ اس مسئلہ پر مذہبی طبقات خصوصی طور پر فرقہ پرستوں کی جانب سے بہت شدت پسندی ہے۔کیا میوزک واقعی حرام ہے؟کیا میوزک کی کوئی اجازت اسلام میں ہیں؟ کیا میوزک سننے والی احادیث سو فیصد سچی ہیں؟ کیا میوزک پر قرآن میں اللہ نے واضح طور پر منع کیا ہے؟ علمائے کرام کیا کہتےہیں؟ وغیرہ وغیرہ

میں یہاں چند ویڈیوز شیئر کررہا ہوں جن کے ذریعہ ان شاء اللہ یہ مسئلہ ہر عقل استعمال کرنے والے باشعور اور بصیرت کے حامل مسلمان کے لیے کافی ہوگا کہ وہ اس سے نجات حاصل کرسکے اور قلبی اطمینان اور سکون کے ساتھ اسلام کا کام کرسکے خصوصی طور پر اس میوزک کے اشو میں کنفیوزن کے ساتھ اٹک جانے سے نکل کر ہمیشہ کے لیے اللہ کے فضل سے





 

جمعہ، 13 جنوری، 2023

کیا کوئی پاکستانی ہندو دیوتاؤں کو مانتا ہے؟

پاکستان میں کروڑوں لوگ رہتے ہیں۔ ایک انسان تمام پاکستانیوں کو ریپریزینٹ نہیں کرسکتا۔ ہر شخص اپنے عمل کا خود ذمہ دار ہے۔

اگر کوئی پاکستان میں رہتا ہو اور ہندو خداوں پر یقین کرتا ہو تب بھی اس سے یہ ثابت نہیں ہوسکتا کہ ہندو خداوں کا کوئی وجود ہے۔

اس کی وجہ یہ ہے کہ کسی بھی ہندو کے کسی بھی خدا نے کائنات پر اپنا کنٹرول ثابت نہیں کیا ہے نیچر کے قوانین کو تبدیل کرکے جبکہ مسلمانوں کے خدا "اللہ" نے ایسا کرکے بار بار دکھادیا ہے نیچر کے ذریعہ

اس لیے اگر آپ کا مقصد ایک مسلمان یا بہت سے مسلمانوں کو تلاش کرنا ہے جو پاکستان میں رہتے ہیں اور ہندو دیوتاؤں کو مانتے ہیں تو آپ کو اس خوش فہمی سے باہر نکلنا چاہیے کیونکہ پاکستان میں ہندو بھی رہتے ہیں جو ایک نہیں بلکہ ہزاروں بھگوانوں کو مانتے ہیں جو کہ ایک انتہائی احمقانہ عقیدہ ہے کیونکہ ان دودھ پیتے بچوں نے اپنے منہ سے صرف ایک خدا "اللہ" کے نام کی گواہی دی۔

یہ دودھ پیتا بچہ 15 سیکنڈ تک اللہ کا نام بول رہا ہے

یہ دودھ پیتا بچہ 32 سیکنڈ تک اللہ کا نام بول رہا ہے

اور میں اللہ کے فضل سے اس سے بھی بڑھ کر کہتا ہوں کہ اگر پورے پاکستان کے لوگ ہندوؤں کے دیوتاؤں کو مان لیں تب بھی اس سے یہ ثابت نہیں ہوتا کہ ہندو دیوتاؤں کا کوئی وجود ہے۔

میں نے اوپر جو پریکٹیکل اور ناقابل شکست معجزات پیش کیے ہیں وہ ان لوگوں کے لیے کافی ہیں جو اپنی عقل سے کام لے سکتے ہیں کیونکہ دودھ پیتے بچوں کے لیے اللہ اللہ اللہ کہنا ممکن نہیں اگر اللہ کا وجود نہ ہوتا اور صرف اللہ اکیلا خدا نہ ہوتا۔ یہی وجہ ہے کہ دودھ پیتے بچے غیرمسلوں کے خداوں کا نام نہیں لیتے کیونکہ...

"اللہ تعالیٰ ہی معبود برحق ہے جس کے سوا کوئی معبود نہیں جو زنده اور سب کا تھامنے واﻻ ہے، جسے نہ اونگھ آئے نہ نیند، اس کی ملکیت میں زمین اور آسمانوں کی تمام چیزیں ہیں۔ کون ہے جو اس کی اجازت کے بغیر اس کے سامنے شفاعت کرسکے، وه جانتا ہے جو ان کے سامنے ہے اور جو ان کے پیچھے ہے اور وه اس کے علم میں سے کسی چیز کا احاطہ نہیں کرسکتے مگر جتنا وه چاہے، اس کی کرسی کی وسعت نے زمین و آسمان کو گھیر رکھا ہے اور اللہ تعالیٰ ان کی حفاﻇت سے نہ تھکتا اور نہ اکتاتا ہے، وه تو بہت بلند اور بہت بڑا ہے۔" (لیجنڈری قرآن 2.255)

اسلام میں داخل ہونے کا سب سے آسان طریقہ کیا ہے؟

اس ویڈیو میں مولانا ابرار عالم صاحب نے اسلام میں داخل ہونے کا بہت ہی آسان اور پریکٹیکل طریقہ بیان کیا ہے۔