جمعرات، 12 اکتوبر، 2023

بہترین جملوں کا انتخاب

تمہارے پاس جو کچھ بھی ہے سب فانی ہے اور جو کچھ اللہ کے پاس ہے وہ باقی رہنے والا ہے

دنیا سے بے رغبت ہوجا، اللہ تم سے محبت کرے گا اور جو کچھ لوگوں کے پاس ہے اس سے بے نیاز ہو جاؤ، لوگ تم سے محبت کریں گے

مسلمانوں اور مسلم حکمرانوں کے ہاتھوں میں جو مال ہے، وہ اللہ کا مال ہے۔ اللہ نے ان کو اس پر اپنا جانشین بنایا ہے، تاکہ اسے جائز امور میں خرچ کریں۔ اس میں ناحق تصرف کرنا حرام ہے۔ یہ بات حاکموں اور دیگر تمام مسلمانوں کے لیے عام ہے۔

جو شخص دوسرے پر حق کے ذریعہ غلبہ حاصل کرتا ہے اور اسے زیر کرتا ہے، تو یہ حق ہے اور ایسا شخص اللہ کے نزدیک محبوب ہے، ناپسندیدہ نہیں۔