یہ ویڈیو مجھے فیس بک پر نظر آئی جس کے مطابق پاکستان کے رہنے والے جاہل گنوار لوگوں نے ایک فری لانسر کو آف لوڈ کردیا۔ اس سے یہ واضح ہے کہ فری لانسرز اپنا پیسہ ملک سے باہر رکھیں۔ انٹرنیشنل بینک اکاونٹس استعمال کریں اور جاہلوں کے بینکوں میں پیسہ منگوانے کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔ جب ایک فری لانسر ایف بی آر سے رجسٹرڈ ہے، پیسہ کمارہا ہے، سب کچھ ٹھیک ہے تو صرف کم عمر ہونے کے سبب وہ کہیں جا نہ سکے؟
ظاہر ہے، جب اس طرح کی جہالت کے کام یہ لوگ کریں گے تو لوگ پاکستانی بینکنگ ملازمین، گورنمنٹ اداروں اور ایسا سلوک کرنے والوں پر تھوک کر پاکستان سے باہر ہی جائیں گے۔
اور ایسا کرنا بھی چاہیے کہ اللہ نے انسان کو آزاد بنایا ہے۔ ایک تو انہیں ٹیکس دو، ان کی جیبیں گرم کرو اور اس کے بعد؟ اپنی مرضی کے مطابق سفر بھی نہ کرسکو؟
کیا یہ زمین اور آسمان ان کے باپ کا ہے؟