اتوار، 13 اکتوبر، 2024

شاہ یقیق بابا کی روح لاعلاج مریضوں کو ٹھیک کرتی ہے

 شہید سنی مسلم شاہ یقیق بابا کی روح خواب میں آکر لاعلاج مریضوں کا میڈیکل آپریشن اور سرجریاں کرتی ہے اور فزیکل ورلڈ میں رہنے والے مریضوں کے جسم کے اندر تبدیلیاں پیدا ہوجاتی ہیں، مگر  یہ کیسے ممکن ہے؟

یہ کیسے ممکن ہے کہ ایک مردہ خواب میں آکر زندہ انسانوں کا میڈیکل آپریشن اور سرجریاں کررہا ہے جبکہ وہ صدیوں پہلے انسانوں کے نزدیک مرچکا ہے اور اسے انسانوں نے ملکر زمین کے اندر دفن کردیا ہو؟

یہ کونسی میڈیکل سائنس یا سائنس کی شاخ ہے کہ ایک مردے کے ہاتھوں ان لاعلاج مریضوں کا علاج ہورہا ہے جنہیں اکیسویں صدی کے بڑے بڑے ڈگری یافتہ سائنسدانوں، میڈیکل ڈاکٹروں اور فزیکل سائنس کے ایکسپرٹس نے لاعلاج قرار دیا ہو؟

کیا جدید سائنسی آلات استعمال کیے بغیر بھی کوئی انسان اپنی موت کے بعد زندہ انسانوں کا علاج کرکے انہیں ٹھیک کرسکتاہے؟ اگر ہاں تو غیرمسلموں کے مردے اپنی موت کے بعد زندہ لاعلاج مریضوں کا علاج کیوں نہیں کرپارہے؟

یہ کیسے ممکن ہے کہ ایک مردہ زمین کے اندر دفن ہے اور آپریشن اور سرجریاں فزیکل ورلڈ کے اندر اپنے مزار پر آنے والے لاعلاج مسلمانوں اور لاعلاج غیرمسلموں  کا کررہا ہے؟ 

کیا کبھی مردے بھی زندہ انسانوں کا علاج کرتے ہیں؟ اگر ہاں تو دنیا میں دیگر بہت سارے مزارت پر روحانی علاج اور روحانی آپریشن کیوں نہیں ہورہا جس طرح شاہ یقیق بابا کے مزار پر ہورہا ہے؟ 

اگر دنیا میں کسی مردے غیرمسلم کی روح بھی لاعلاج مریضوں کا روحانی علاج اور آپریشن کررہی ہے تو اس ملک کے ٹی وی چینلز اور اخبارات نے پاکستانی ٹی وی چینلز اور اخبارات کی طرح شاہ یقیق بابا کی روح کی مقابلہ پر اب تک کوئی رپورٹ پیش کیوں نہیں کی ہے؟ 

کیا مرنے کے بعد کسی بھی غیرمسلم کی روح شاہ یقیق بابا کی روح جیسی طاقت رکھتی ہے؟

کیا دنیا میں کوئی غیرمسلم ہے جو اپنی روحانی طاقتوں کو استعمال کرے یا کوئی غیرمسلم جادوگر ہے جو اپنی جادوگری کو استعمال کرے اور یہ سب ملکر شاہ یقیق بابا کی روح کو روک سکیں؟ اگر نہیں تو تمام غیرمسلم ملکر ایسا کیوں نہیں کرسکتے؟

کون ہے شاہ یقیق بابا کی سپورٹ پر جو انہیں یہ سب کرنے کی اجازت دے رہا ہے؟

اگر کسی کے پاس میرے سوالات کا منہ توڑ جواب ہے تو وہ غیرمسلم میرا میڈیا والوں کے کیمروں کے سامنے سامنا کرے اور عام عوام کے سامنے مجھے شکست فاش کرے تاکہ میں اسلام چھوڑ کر اس غیرمسلم کا مذہب قبول کرلوں۔

تو کوئی ہے جو شاہ یقیق بابا سے متعلق پاکستانی اخبارات اور ٹی وی چینل رپورٹس اور بی بی سی اردو نیوز رپورٹ کو جھوٹا ثابت کرسکے پاکستانی عدالتوں میں؟

اگر کوئی غیرمسلم ایسا نہیں کرسکتا اور ایسا کرنے کی جرات نہیں کرسکتا تو تمام انسان میری بات غور سے سن لیں کہ بے شک شاہ یقیق بابا کی روح دین اسلام کی سچائی پر پریکٹیکل اور ناقابل شکست ثبوت ہے جس کے سامنے دنیا کے تمام میڈیکل ڈاکٹرز بے بس ہیں۔ شاہ یقیق بابا اللہ کے آخری نبی حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے پیروکار ہیں اور پانچ سو سال پہلے ان کو شہید کردیا گیا تھا وہ تب سے روحانی آپریشن اور روحانی علاج کررہے ہیں اپنی قبر میں دفن ہوجانے کے باوجود  اور یہ واضح طور پراللہ کا خاص فضل و کرم ہے اور وہ جس پر چاہے اپنے فضل کا اظہار کرسکتا ہے اس پر کسی کی کوئی پابندی عائد نہیں ہوسکتی۔

یہ میرا دعوی ہے کہ صرف نیک مسلمانوں کے پاس ہی ایسی روحانی طاقتیں ہوسکتی ہیں جو ان کے انتقال ہوجانے کے بعد بھی اس زمین پر کام کرسکیں کیونکہ صرف اللہ سچا خدا ہے اور صرف حضرت محمد رسول اعظم صلی اللہ علیہ وسلم اللہ کے آخری اور سچے رسول ہیں۔ 

الحمدللہ رب العالمین

اللہ واحد القہار کے ساتھ

ڈاکٹر لیجنڈ محمد ذیشان ارشد

YouTube: Legend Muhammad Zeeshan Arshad