ہفتہ، 21 دسمبر، 2024

درود شریف لکھنے کا ثواب

درود شریف پڑھنے کا ثواب تو اپنی جگہ ہے مگر درود شریف لکھنے کا ثواب کتنا ہے؟ کیا درود شریف لکھنا زیادہ پاور فل ہے؟ کیا درود شریف لکھ کر رکھ دینے سے ثواب کا سلسلہ آٹومیٹک جاری رہ سکتا ہے؟ اس قسم کے سوالات کے جوابات کے لیے یہ  ویڈیوز سنی جاسکتی ہیں۔

Durood Sharif Likhne Wale Ka Sawab

اس ویڈیو میں درود شریف لکھنے کے حوالے سے ایک حدیث سناکر فضیلت بتائی گئی ہے۔

Durood Sharif Padhne Aur Likhne Ki Fazilat

اس ویڈیو میں پڑھنے کا ثواب بھی بتایا ہے اور لکھنے والے کی نیت کے اعتبار سے بہترین فائدے بھی بتائے گئے ہیں۔ نیز کچھ خاص باتیں بتائی گئیں جن کا خیال رکھنا بہت ضروری ہے ان لوگوں کے لیے جو مین پوری، گٹکا، پان چھالیہ وغیرہ کھاتے ہوئے درد شریف پڑھ رہے ہوتے ہیں یا نعت پڑھتے ہیں۔

Benefits of Writing Durood Shareef

اس ویڈیو میں درود شریف لکھنے کے حوالے سے بہترین باتیں بتائی گئی ہیں۔ خاص طور پر یہ کہ درود شریف پڑھنے والا جب مرجائے تو درود شریف پڑھنے کے سلسلہ رک جاتا ہے مگر درود شریف لکھنے والے کا ثواب مسلسل جاری رہ سکتا ہے۔


عربی: اَللّٰهُمَّ صَلِّ عَلٰی مُحَمَّدٍ وَّعَلٰی اٰلِ مُحَمَّدٍ كَمَا صَلَّيْتَ عَلٰی اِبْرَاهِيْمَ وَعَلٰی اٰلِ اِبْرَاهِيْمَ اِنَّكَ حَمِيْدٌ مَّجِيْدٌ

اَللّٰهُمّ بَارِكْ عَلٰى مُحَمَّدٍ وَّعَلٰی اٰلِ مُحَمَّدٍ كَمَا بَارَكْتَ عَلٰی اِبْرَاهِيْمَ وَعَلٰی اٰلِ اِبْرَاهِيْمَ اِنَّكَ حَمِيْدٌ مَّجِيْدٌ 

اردو ترجمہ:

اے اللہ رحمت نازل فرما محمد صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلم پر اور محمد صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلم کی آل پر، جیسا کہ تونے رحمت نازل فرمائی ابراہیم علیہ السلام پر اور ابراہیم علیہ السلام کی آل پر، بے شک تو بڑی تعریف والا بزرگی والا ہے۔

اے اللہ برکت نازل فرما محمد صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلم پر اور محمد صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلم کی آل پر، جیسا کہ تونے برکت نازل فرمائی ابراہیم علیہ السلام پر اور ابراہیم علیہ السلام کی آل پر، بے شک تو بڑی تعریف والا بزرگی والا ہے۔